قواعدِ اردو اور بلاغت کا کوئی دھاگہ نھیں ہے! یا میری نظروں سے اوجھل۔ہے؟ ؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کاشف اختر

لائبریرین
دوستو! ابھی کچھ ہی دن ہوئے کہ میں نے اردو محفل میں شمولیت اختیار کی ہے! اسے اپنے وہم و گمان سے بہت برتر پایا! یہاں بہت سے دھاگے ہیں جو بالکل مناسب بھی ہیں! ایک دھاگہ قواعد اور بلاغت کا بھی ہونا چاہیے! جو مسافرانِ اردو کیلئے مشعلِ راہ بن سکے! ممکن ہے کوئی دھاگہ یہاں موجود ہو پر وہ میری نظروں سے اوجھل ہے! لہٰذا میری رہنمائی فرمائیں!!!
 
کاشف اختر

لائبریرین
اردو کے دیگر پیجز سے جب ہم اردو محفل فورم کا موازنہ کرتے هیں تو یقیناﹰ اس سے بہتر اور عمدہ معیار کا کوئی پیج نظر نھیں آتا ! کذشتہ کچھ دنوں سے میں نے نے جب بھی کچھ اردومیں سرچ کیا! ہمیشہ اس پیج نے میرا ساتھ دیا ہے! مگر بلاغت کے مضامین کہیں نہیں مل پائے! اور جو کچھ مضامین کتابوں میں دیکھنے کو ملے وہ افراط و تفریط کا شکار ہیں! کہیں ضرورت سے زائد لمبی لمبی بحثیں ہوتی ہیں اور کہیں صرف مثال پر اکتفاء کیا جاتا! ایسے حالات میں کسی مبتدی کیلئے وہ کہاں رہنما ثابت ہو سکتے ہیں! اس لئے آسان انداز میں مثالوں کی توضیح کے ساتھ قواعد کی تطبیق ضروری ہے ..۔۔۔۔۔۔

محفل کے اراکین سے گذارش ہے کہ اپنی آراء کا اظہار فرمائیں!؟؟؟؟؟
 
آخری تدوین:
دوستو! ابھی کچھ ہی دن ہوئے کہ میں نے اردو محفل میں شمولیت اختیار کی ہے! اسے اپنے وہم و گمان سے بہت برتر پایا! یہاں بہت سے دھاگے ہیں جو بالکل مناسب بھی ہیں! ایک دھاگہ قواعد اور بلاغت کا بھی ہونا چاہیے! جو مسافرانِ اردو کیلئے مشعلِ راہ بن سکے! ممکن ہے کوئی دھاگہ یہاں موجود ہو پر وہ میری نظروں سے اوجھل ہے! لہٰذا میری رہنمائی فرمائیں!!!
کبھی اتفاق نہیں ہوا، اور سچی بات ہے کہ الگ تاگے کی ضرورت بھی کم ہی پڑی ہے۔ قواعد کی باتیں ویسے جہاں موقع ہوا، ہو گئیں۔
 
Top