قلعہ ڈیراور سنگھ چولستان (بہاولپور)

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
دیکھیں اب کتنا رش ہو گیا ہے سیاحوں کا:angel:
381970_307248592637532_100000571828605_1177403_1261107812_n.jpg

دن میں اتنی بھیڑ ہوتی ہے اویس بھائی ، پھر تو اچھا ہوا ہم رات کو گئے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
قلعہ کے اندر موجود سرنگ کا ایک منظر
یہ سرنگ جیسلمیر (بھارت) سے ہوتی ہوئی دہلی تک جاتی تھی
اب اس کو بند کر دیا گیا ہے
379374_310001915695776_1015038489_n.jpg

واہ ، انسان ہر دور میں قابل رہا ہے! نہیں معلوم اس سرنگ کی تاریخ کیا رہی ہو گی!
 
یقین جانیے غالب صاحب. مجھے ریاست بہاولپور اور اس جیسی دیگر ریاستوں اور ان کی تاریخ سے حد درجہ شغف رہا ہے. دوسری ریاستیں تو خیر ہندوستان میں آنکھوں سے دیکھ ہی لیے. لیکن بہاولپور کی آرزو دل میں مچل مچل کر رہ جاتی تھی. آپ کا انتہائی مشکور ہوں کہ آپ نے میری اس دیرینہ خواہش کی تکمیل فرمادی. بہت بہت شکریہ.
آپ کے خواہشات کی تکمیل ہو گئی؟ یہاں تو اشتہا سوا ہو گئی ہے۔ :) :) :)
 

اشتیاق علی

لائبریرین
قدرتی نالے کا ایک منظر
(قلعہ کی دیوار سے لیا گیا)
تاریخ کے مطابق یہاں سے ایک دریا گزرتا تھا
جو کہ دریائے ستلج کی ایک شاخ تھی
مگر اب یہ صرف ایک چھوٹا سا نالہ رہ گیا ہے
315706_263413657021269_60870_n.jpg
غالبا وہ دریا سرس وتی تھا۔ جس کا ذکر ہندوؤں کی کتابوں میں ملتا ہے۔ ذیل میں اس کا ایک نقشہ گوگل پر ملا ۔

sarasvatiriverisro2.jpg
 
محمد شعیب بھائی، ہمیں بھی دیکھنا ہیں ہندوستان میں موجود ریاستیں ، کیا آپ وہاں کی تصاویر شیئر کر سکتے ہیں؟
فی الحال تو میرے پاس کوئی بھی تصویر نہیں ہے۔ کچھ دن قبل دیوگڈھ جانا ہوا تھا وہاں کی ویڈیو تھی لیکن اب وہ بھی نہیں مل رہی۔ البتہ رمضان کے بعد لکھنؤ جانے کا ارادہ ہے، ان شاء اللہ وہاں کی تصاویر پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔ :)
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
میری سیٹ کونسی ہے؟
اور گاڑی کونسی ہے تاکہ مجھے بھی پتہ چل سکے کہ میری جگہ بنتی ہے یا نہیں
یار ایک کنڈکٹر کی اسامی خالی ہے
ویسے کنڈکٹر بنو نہ بنو، مگر غالب ایکپریس میں آپ کی سیٹ پکی ہے
چشمَ ما روشن دل ما شاد
 
Top