قطعہ برائے اصلاح

فیضان قیصر

محفلین
تم سے سکونِ جاں کی خاطر یہ دل لگا کر
اس گومگو میں اکثر رنجور بھی رہوں گا
تم کو تباہ کرنا مقصود تو نہیں ہے
لیکن یقین ہے یہ ایسا ہی میں کروں گا
 

الف عین

لائبریرین
بحر و اوزان کا تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن مفہوم واضح نہیں ۔ گو مگو کی حالت کیوں ہے؟ محبوب؟ کو تباہ کرنا کیوں چاہتے ہو؟
 

فیضان قیصر

محفلین
الف عین صاحب پہلے یوں کہا تھا

تم سے میں دل لگا لوں لیکن یہ گومگو ہے
کب تک تمھیں نشاطِ الفت میں دے سکوں گا
تم کو تباہ کرنا مقصود تو نہیں ہے
لیکن یقین ہے یہ ایسا ہی میں کروں گا

کیا ٹھیک تھا
 

الف عین

لائبریرین
ہاں یہ اس لحاظ سے بہتر تھا کہ معلوم ہو گیا کہ گومگو کی حالت یہ سوچ کر پیدا ہوئی تھی کہ عشق کیا جائے یا نہ کیا جائے۔ لیکن یہ یقین کیوں ہے کہ محبوب کو تباہ و برباد کر دیا جائے گا؟
 
Top