قطعات

نوید اکرم

محفلین
1
نمود و رعونت، جلال و اِمارت
تری ہست ان سب کی حامل نہیں ہے

تو بس اک محبت لئے پھر رہا ہے
تو ثروت کے بندوں کے قابل نہیں ہے

2
جسے تیری پروا نہیں چھوڑ اس کو
کہ اِس پیار کا کوئی حاصل نہیں ہے

محبت کے بدلے نہ دے جو محبت
وہ تیری محبت کے قابل نہیں ہے

3
یوں ان کو کہتے ہو کیوں برا تم
کہ حد سے وہ تو بڑھے نہیں ہیں

برے اگر ہیں تو ہوں گے ماں باپ
حرام زادے برے نہیں ہیں
 

الف عین

لائبریرین
درست ہیں، کوئی فاش غلطی تو نہیں ہے۔ بہتری کی گنجائش تو اللہ کی تخلیق کے علاوہ ہر ایک تخلیق میں ہوتی ہے۔
 
Top