قطعات

انیس جان

محفلین
نہ بد اخلاق بد اطوار ہوں میں
کسی کو بھی میں کرتا زک نہیں ہوں
وہ مجھ سے اس لیے کرتے ہیں نفرت
انیس ان کا میں ہم مسلک نہیں ہوں


مری ہر بات ہے ان کو کھٹکتی
مرے ہر کام پر بھی معترض ہے
انیس ان کی کجی کی کیا کہوں میں
کہ میرے نام پر بھی معترض ہےہے


فرشتہ ہے نہیں تو چودھری جی
چپ اہلِ شہر تیرے ظلم سے ہے
مرے شعروں کے اندر آگ ہے جو
یہ سارا قہر تیرے ظلم سے ہے.


مرا ہے کل جو "سی ٹی ی" کے ہاتھوں
وہ دہشت گرد تھا ہے اس میں کیا شک
تھی اس کی لمبی ڈاڑھی میں نے دیکھا
بچا رہتا وہ اس تہمت سے کب تک

شیخ جی چھیڑ مت فقیروں کو
جا کے مسجد میں درس دے صاحب
دل جلا ہوں ذرا ہو غم ہلکا
مجھ کو تھوڑی سی چرس دے صاحب
الف عین
عظیم
 
نہ بد اخلاق بد اطوار ہوں میں
کسی کو بھی میں کرتا زک نہیں ہوں
وہ مجھ سے اس لیے کرتے ہیں نفرت
انیس ان کا میں ہم مسلک نہیں ہوں

املا پر ہماری صلاح

پہلے قطعے میں زک کرنا درست نہیں ہے شاید۔ زک پہنچانا، زک دینا یا زک اٹھانا مستعمل ہیں۔

مری ہر بات ہے ان کو کھٹکتی
مرے ہر کام پر بھی معترض ہے
انیس ان کی کجی کی کیا کہوں میں
کہ میرے نام پر بھی معترض ہےہے

اس قطع میں شتر گربہ ہے ۔ پہلے اور تیسرے مصرع میں ’’ان‘‘ کا تذکرہ ہے جب کہ دوسرے اور چوتھے مصرع میں ’’ہے‘‘ ہے جبکہ اس رعایت سے ’’ہیں‘‘ ہونا چاہیے۔

شیخ جی چھیڑ مت فقیروں کو
جا کے مسجد میں درس دے صاحب
دل جلا ہوں ذرا ہو غم ہلکا
مجھ کو تھوڑی سی چرس دے صاحب

چَرَس میں چ اور ر دونوں متحرک ہیں، جبکہ آپ نے ’س‘ کو ساکن باندھا ہے۔

باقی باقی
 

انیس جان

محفلین
املا پر ہماری صلاح

پہلے قطعے میں زک کرنا درست نہیں ہے شاید۔ زک پہنچانا، زک دینا یا زک اٹھانا مستعمل ہیں

آسان سی صورت ہے اسے یوں کردیتے ہیں
کسی کو بھی میں دیتا زک نہیں ہوں



اس قطع میں شتر گربہ ہے ۔ پہلے اور تیسرے مصرع میں ’’ان‘‘ کا تذکرہ ہے جب کہ دوسرے اور چوتھے مصرع میں ’’ہے‘‘ ہے جبکہ اس رعایت سے ’’ہیں‘‘ ہونا چاہیے۔
ایضا اسے ہیں کردیتے ہیں



چَرَس میں چ اور ر دونوں متحرک ہیں، جبکہ آپ نے ’س‘ کو ساکن باندھا ہے۔

میرے خیال سے چرس کا ر ساکن بھی درست ہوگا کیونکہ سیدسلمان گیلانی صاحب کا ایک شعر ہے کہ
جو ہے ناکام عاشق ان کو اتنا درس کافی ہے
ہراک صدمہ بھلانے کو ذرا سی چرس کافی ہے

باقی باقی
منتظر
 

انیس جان

محفلین

الف عین

لائبریرین
جو ہیں ناکام عاشق ان کو اتنا درس کافی ہے
ہراک صدمہ بھلانے کو ذرا سی چرس کافی ہے
سید سلمان گیلانی
میرے خیال سے دونوں صورتیں صحیح ہیں شاید
حوالہ دیا ہے تو ماننا پڑے گا مگر دل نہیں مانتا

شتر گربہ دور کرنے میں کیا مشکل ہے؟ ' ان' کو 'اس' سے بدل دو یا 'ہے' کو 'ہیں' سے

زک کرنا یا دینا دونوں غلط ہی لگ رہے ہیں
 
Top