نیرنگ خیال

لائبریرین
سرِ دست تو معلوم نہیں.........محاور ہ میں استعمال ہوا ہے ، اور معنی اس کے اوسان خطا ہونے کے ہیں.......اور ابھی اسی کی تلاش میں دو نئی باتیں سامنے آئیں کہ یہ محاورہ "سٹی پٹی گم ہونا" اور "سٹی بھول جانا" کے الفاظ میں بھی اہل علم کے ہاں مستعمل ہے۔ یہ میرے لیے تو نئی بات ہے۔ یقیناً دیگر محاوروں کی طرح اس کے پیچھے بھی ایک قصہ ہو گا...........جہاں تک گمان سفر کرتا ہے، یہ کوئی اس طرح کی کہانی ہو گی کہ کوئی صاحب کسی معمولی چیز (جس کا نام انہوں نے سٹی رکھ چھوڑا ہو گا)، جو عوام و خواص کے لیے انوکھی ہو گی.........اپنی دھاک بٹھا یا کرتے ہوں گے (اپنے دور کے حساب سے یہ کوئی ہتھیار بھی ہو سکتا ہے، یا کوئی ایسی ہی چیز)........کسی روز خطرے میں مبتلا ہونے پر وہ صاحب اس کو پھینک کر یہ جا اور وہ جا...........اس پر کسی دل جلے نے یہ جملہ کسا ہو گا، کہ حضرت، وہ کیا شیر کا مقابلہ کریں گے ........شیر سامنے آنے پر تو ان کی "سٹی ہی گم ہو گئی" :):):)
یہ محض تخیل کی پروا ہے.........کوئی تاریخ داں اور محترم نقاد اس کو دل پہ نہ لیں ہر گز :):):)
کہیں تو روایت لکھ دیں اس محاورے پر بھی۔۔۔ بس ذرا اپنی ٹائم مشین لگا کر پرانے زمانے میں جانا پڑے گا۔۔۔ :)
 
راشد اشرف

محفلین
فلک شیر نیرنگ خیال تلمیذ

بھائی فلک شیر
آپ کی اس تحریر کو ہزارہا لوگوں کو پڑھوایا ہے۔
ذرا درج ذیل تبصرے تو ملاحطہ کیجیے اور سوالیوں کے سوال کا جواب بھی دیجیے کہ کیا آپ کی مزید تحریریں بھی ہیں۔ تلمیذ صاحب کا خصوصی شکریہ کہ اس تحریر سے متعارف کرایا:

ضمیر جعفری مرحوم کے کزن اور معروف شاعر ضامن جعفری صاحب

بھئی راشد اشرف صاحبحسبِ معمول ایک اورکمال تحریر پڑھوائی آپ نے، لطف آگیا۔ کیا ان صاحب کی مزید نگارشات تک آپ کی پہنچ ہے یا اس کا امکان ہے؟ کہاں کہاں سے خزانے نکال لاتے ہو۔ لیجیے اچھا خاصا مصرع ہوگیا۔ صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کے لیے۔خیر اندیش- ضامن جعفری

-------
مفتی ارشاد، ہندوستان

بڑی مدت بعد اتنی پرلطف، قدیم تحریر بہ لباس و اسلوب جدید پڑهی.راشد صاحب اللہ آپ کو خوش رکهے اور جزائے خیر عطاء فرمائے، اردو زبان کو زندہ رکهنے کی آپ کی کوششیں اور کاوشیں بڑی مبارک و مسعود ہیں.کیا فلک شیر صاحب کی باقاعدہ تحریریں اور بهی ہیں؟ کچھ مطبوعات یا اور شائع شدہ مضامین؟ارشاد

-----
مخلص صاحب:

بہت خوب راشد صاحب۔
بہت بہت شکریہ اس پیش کش کا
یہ قصہ اور اسکول ماسٹر کا خواب دونوں پڑھ کر سارے دن کی کلفت دور ہوگئی۔
آپ اور نجیب صاحب دونوں کا بہت بہت شکریہ
والسلام
مخلص

------

فریاد آذر، شاعر-دہلی:

بہت عمدہ پیشکش ہے راشد اشرف صاحب۔بہت شکریہ۔

------
راقم کا جواب:
محترم ضامن صاحب و محترم فریاد صاحب

بہت شکریہ جناب والا
اس تحریر کو پیش کرتے وقت کچھ تذبذب کا شکار تھا لیکن اب اطمینان ہے۔
فلک شیر طالب علم ہیں، ایک شوقیہ لکھنے والے۔ ایسے کتنے ہی موتی ہمارے اطراف میں بکھرے پڑے ہیں۔
میں جب انہیں آپ کی ستائش کے بارے میں آگاہ کروں گا تو وہ کس قدر خوش ہوں گے، اس کا اندازہ مجھے ہورہا ہے۔
فلک شیر کی مزید نگارشت کے بارے میں ان سے دریافت کرتا ہوں۔
راشد
 
راشد اشرف

محفلین
فلک شیر
مجھے اپنے بارے میں کچھ تفصیل بتائیں، لاعلم ہوں اور جاننا چاہتا ہوں۔ مصروفیت، تعلیم، کس شہر میں قیام ہے وغیرہ
ذاتی پیغام میں ای میل بھیج رہا ہوں، تمام تفصیل ای میل کردیجیے
ایک صاحب نے دریافت کیا ہے کہ فلک شیر کو آپ نے اپنا دوست لکھا ہے اور جانتے کچھ ہیں نہیں ان کے بارے میں
شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا
 
راشد بھائی! حکم کی تعمیل ہوتی ہے انشاءاللہ کچھ دیر میں
:):):)
 
فلک شیر

محفلین
فلک شیر نیرنگ خیال تلمیذ

بھائی فلک شیر
آپ کی اس تحریر کو ہزارہا لوگوں کو پڑھوایا ہے۔
ذرا درج ذیل تبصرے تو ملاحطہ کیجیے اور سوالیوں کے سوال کا جواب بھی دیجیے کہ کیا آپ کی مزید تحریریں بھی ہیں۔ تلمیذ صاحب کا خصوصی شکریہ کہ اس تحریر سے متعارف کرایا:

ضمیر جعفری مرحوم کے کزن اور معروف شاعر ضامن جعفری صاحب

بھئی راشد اشرف صاحبحسبِ معمول ایک اورکمال تحریر پڑھوائی آپ نے، لطف آگیا۔ کیا ان صاحب کی مزید نگارشات تک آپ کی پہنچ ہے یا اس کا امکان ہے؟ کہاں کہاں سے خزانے نکال لاتے ہو۔ لیجیے اچھا خاصا مصرع ہوگیا۔ صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کے لیے۔خیر اندیش- ضامن جعفری

-------
مفتی ارشاد، ہندوستان

بڑی مدت بعد اتنی پرلطف، قدیم تحریر بہ لباس و اسلوب جدید پڑهی.راشد صاحب اللہ آپ کو خوش رکهے اور جزائے خیر عطاء فرمائے، اردو زبان کو زندہ رکهنے کی آپ کی کوششیں اور کاوشیں بڑی مبارک و مسعود ہیں.کیا فلک شیر صاحب کی باقاعدہ تحریریں اور بهی ہیں؟ کچھ مطبوعات یا اور شائع شدہ مضامین؟ارشاد

-----
مخلص صاحب:

بہت خوب راشد صاحب۔
بہت بہت شکریہ اس پیش کش کا
یہ قصہ اور اسکول ماسٹر کا خواب دونوں پڑھ کر سارے دن کی کلفت دور ہوگئی۔
آپ اور نجیب صاحب دونوں کا بہت بہت شکریہ
والسلام
مخلص

------

فریاد آذر، شاعر-دہلی:

بہت عمدہ پیشکش ہے راشد اشرف صاحب۔بہت شکریہ۔

------
راقم کا جواب:
محترم ضامن صاحب و محترم فریاد صاحب

بہت شکریہ جناب والا
اس تحریر کو پیش کرتے وقت کچھ تذبذب کا شکار تھا لیکن اب اطمینان ہے۔
فلک شیر طالب علم ہیں، ایک شوقیہ لکھنے والے۔ ایسے کتنے ہی موتی ہمارے اطراف میں بکھرے پڑے ہیں۔
میں جب انہیں آپ کی ستائش کے بارے میں آگاہ کروں گا تو وہ کس قدر خوش ہوں گے، اس کا اندازہ مجھے ہورہا ہے۔
فلک شیر کی مزید نگارشت کے بارے میں ان سے دریافت کرتا ہوں۔
راشد
آپ کی محبت اور شفقت کے لیے تہ دل سے شکرگزار ہوں....
اب سچ کہوں ، تو یہ تحریر ایک رات وحشت کو مات دینے کے لیے......قلم سے نکلی۔ مبالغہ نہ جانا جائے......تو اس فقیر کو اپنے متعلق ذرا بھی خوش گمانی نہیں.....البتہ مندرجہ بالا بزرگوں کے ارشادات تو مجھ حقیر کے لیے واقعی ہی توشہ خاص ہیں.....
آپ کی عنایت کا ایک دفعہ پھر شکریہ
:):):)
 
ماہی احمد

لائبریرین
ہم نے ایک دفعہ برادر عزیز سے فریاد بھی کی تھی کہ ان کو علیحدہ لڑی میں پیش کریں تا کہ نمایاں ہو سکے۔ خیر ابھی ہم نے ان کے تمام درویش ناموں کو یکجا کر دیا ہے۔ اب اجازت مل جائے گی تو علیحدہ لڑی مین بھی منتقل کر دیا جائے گا۔ :) :) :)
اس لڑی کا ربط؟
 
تلمیذ

لائبریرین
فلک شیر نیرنگ خیال تلمیذ

بھائی فلک شیر
آپ کی اس تحریر کو ہزارہا لوگوں کو پڑھوایا ہے۔
ذرا درج ذیل تبصرے تو ملاحطہ کیجیے

راشد

آپ کے اس محبت بھرے اقدام سے بےحد مسرت ہوئی ہے۔ اسی طرح چراغ سے سے چراغ جلتا ہے۔ اور آپ کی اردو کے لئے (جنون کی حد تک) مخلص خدمات تو مسلمہ ہیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ آمین۔
فلک شیر,
نیرنگ خیال,
 
Top