قصبہ کالونی میں لگاتار دو دھماکے

عسکری

معطل
ہر بات کا منفی پہلو دیکھنا بھی صحیح نہیں ہوتا بعض جگہ حقائق دیکھنے ہی ہوتے ہیں ۔ مجھ کو بھی ان پارٹیوں کے پچھلے کارنامے دیکھ کر ان سے کوئی ہمدردی نہیں پر الیکشن ملتوی ہونے سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ اگر کچھ دن پہلے تحریک طالبان کی طرف سے دھمکی نہ ملی ہوتی اور ہر واع کی ذمہ داری تحریک طالبان قبول نہیں کرتی تو ہم یہ کہ سکتے تھے کے یہ مذاق ہے سب۔ پر اب لیاری میں بھی پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ میں دھماکہ ہوا ہے۔ اے این پی کے تو اتنے بڑے لیڈر بلور صاحب ایسے ہی واقع کی ذد میں آکر شہید ہوچکے ہیں۔ایم کیو ایم پر تو یہ الزامات بہت پرانے تھے کہ جب کسی کا کوئی لیڈر مارا جاتا تھا تو یہ کہا جاتا تھا کہ ایم کیو ایم والوں نے مارا ہے اور جب ایم کیو ایم کا مارا جاتا تو کہا جاتا کہ انہوں نے خود ہی مارا ہے ۔ لیکن اے این پی اور پیپلز پارٹی پر یہ الزام کبھی نہیں لگا ۔ تو اب انکے جلسوں پر اور کارنر میٹنگز میں ایسے واقعات ہورہے ہیں تو لازمی کوئی اور ہی ہے جو نہیں چاہتا کہ یہ لوگ اپنے جلسے یا کارنر میٹنگز بھی آزادانہ کرسکیں۔ ۔ میری جماعت اسلامی میں کافی واقفیت ہے میرے سارے جماعتی دوست کافی دنوں سے مطمئن نظر آرہے تھے اور سب نے کہنا شروع کردیا تھا کہ اس دفعہ جماعت کراچی سے کافی زیادہ سیٹیں حاصل کرلے گی جب میں اسکی وجہ پوچھتا تو تسلی بخش جواب نہیں دیتے تھے لیکن اب مجھ کو اسکی وجہ سمجھ آرہی ہے۔ لازمی طور پر کسی نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ تم ہماری حمایت کرو ہم ایسے حالات پیدا کردیں گے کہ ایم کیو ایم کے ووٹرز گھر بیٹھ جائیں اور جماعت کو سیٹ مل جائے۔
اگر ایسا کچھ ہوتا تو گلی کے لڑکوں کو اس کا پتہ نا ہوتا جناب اپکا کیا خیال ہے انتی بڑی سازش انہوں نے آپکے دوستوں کو بتا رکھی ہے ؟
 
میر انیس

لائبریرین
یا پھر ایک اور نوٹنکی بھی ہو سکتی ہے جناب کہ اس طرح کر کے الیکشن کا بائیکاٹ کیا جائے تا کہ جواب دہ نا ہونا پڑے اور بہانا بھی سھترا تا کہ پانچ سال بعد سچے ہوں عوام کے سامنے یہ گیمیں بہت پرانی ہین
عمران صاحب اگر پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور این پی نے الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا اور باوجود انکو مہم نہیں چلانے دی گئی پھر بھی انتخابات میں حصہ لیا تو پھر آپ کیا کہیں گے۔ میرے بھائی آپ کبھی کسی حقیقت کو تسلیم کیوں نہیں کرتے۔ الطاف حسین جتنا ہی جھوٹا صحیح پر آج سے کم و بیش 5 سال پہلے اسنے کہا تھا کہ کراچی میں طالبان موجود ہیں تو پیپلز پارٹی اور اے این پی سمیت کسی نے اسکی بات نہیں مانی تھی بلکہ مذاق ہی اڑایا تھا ۔ لیکن آج خود شاہی سید کا بیان ہے کہ کراچی میں 5000 سے زائد طالبان موجود ہیں۔پولیس تسلیم کر رہی ہے کہ منگھو پیر کے علاقے میں محسود قبائل کے لوگ موجود ہیں اور وہاں سے جب بھی ہم گذرتے ہیں ہم پر شدید فائرنگ ہوتی ہے سلطان آباد کے اطراف کے کچھ علاقے نو گو ایریا بنے ہوئے ہیں۔ میں خود بھی وہاں سے گذرا ہوں اور وہاں جاکر یہی لگا کہ ہم علاقہ غیر میں آگئے ہیں۔
 
مین نے طالبان کے نا ہونے کی بات کب کی ؟ میں نے تو جماعت کے اس لیول تک جانے کی بات کی ۔ کراچی جب سے ہاتھ سے گیا ہے اب سب کچھ ہے وہاں سب کچھ ۔ آپریشن کلین اپ کیا جائے تو سب روتے ہیں نا کیا جائے تو کوستے ہیں اب بتائیں کوئی کیا کرے؟
 
میر انیس

لائبریرین
اگر ایسا کچھ ہوتا تو گلی کے لڑکوں کو اس کا پتہ نا ہوتا جناب اپکا کیا خیال ہے انتی بڑی سازش انہوں نے آپکے دوستوں کو بتا رکھی ہے ؟
میں نے کب کہا کہ کسی نے مجھ کو کچھ بتایا ہوا ہے ۔ میں نے کہا کہ میں نے اندازہ لگایا ہے ۔ ہاں میں نے کہا اس بارے میں وہ پر امید اور مطمئن نظر آتے ہیں کہ کراچی سے کافی سے زیادہ سیٹیں جماعت کے حصے میں آئیں گی۔ اس سے پہلے 1988 سے ابتک وہ کبھی اتنے پر امید نظر نہیں آئے سوائے ان انتخابات کے جب ایم کیو ایم نے بائیکاٹ کیا تھا اور جماعت کے لوگوں نے چند ہزار سے میدان جیتے تھے۔
 
میر انیس

لائبریرین
مین نے طالبان کے نا ہونے کی بات کب کی ؟ میں نے تو جماعت کے اس لیول تک جانے کی بات کی ۔ کراچی جب سے ہاتھ سے گیا ہے اب سب کچھ ہے وہاں سب کچھ ۔ آپریشن کلین اپ کیا جائے تو سب روتے ہیں نا کیا جائے تو کوستے ہیں اب بتائیں کوئی کیا کرے؟
اے این پی کے لیڈرذ کا کوئی ایک بیان دکھادیں جس میں انہوں نے کہا ہو کہ آپریشن نہ کیا جائے شاہی سید نے کئی دفعہ کہا کہ اگر اے این پی کا بھی کوئی عہدے دار پکڑا گیا اور اس پر جرم ثابت ہووگیا تو ہم اسکی کوئی مدد نہیں کریں گے۔ ہاں ایسے لوگ ضرور موجود ہیں کہ جب ان پر رینجرز نے دھاوا بولا تو وہ سڑکوں پر نکل آئے پر انکا تعلق کسی پارٹی سے نہیں ہے۔
 
ہر بات کا منفی پہلو دیکھنا بھی صحیح نہیں ہوتا بعض جگہ حقائق دیکھنے ہی ہوتے ہیں ۔ مجھ کو بھی ان پارٹیوں کے پچھلے کارنامے دیکھ کر ان سے کوئی ہمدردی نہیں پر الیکشن ملتوی ہونے سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ اگر کچھ دن پہلے تحریک طالبان کی طرف سے دھمکی نہ ملی ہوتی اور ہر واع کی ذمہ داری تحریک طالبان قبول نہیں کرتی تو ہم یہ کہ سکتے تھے کے یہ مذاق ہے سب۔ پر اب لیاری میں بھی پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ میں دھماکہ ہوا ہے۔ اے این پی کے تو اتنے بڑے لیڈر بلور صاحب ایسے ہی واقع کی ذد میں آکر شہید ہوچکے ہیں۔ایم کیو ایم پر تو یہ الزامات بہت پرانے تھے کہ جب کسی کا کوئی لیڈر مارا جاتا تھا تو یہ کہا جاتا تھا کہ ایم کیو ایم والوں نے مارا ہے اور جب ایم کیو ایم کا مارا جاتا تو کہا جاتا کہ انہوں نے خود ہی مارا ہے ۔ لیکن اے این پی اور پیپلز پارٹی پر یہ الزام کبھی نہیں لگا ۔ تو اب انکے جلسوں پر اور کارنر میٹنگز میں ایسے واقعات ہورہے ہیں تو لازمی کوئی اور ہی ہے جو نہیں چاہتا کہ یہ لوگ اپنے جلسے یا کارنر میٹنگز بھی آزادانہ کرسکیں۔ ۔ میری جماعت اسلامی میں کافی واقفیت ہے میرے سارے جماعتی دوست کافی دنوں سے مطمئن نظر آرہے تھے اور سب نے کہنا شروع کردیا تھا کہ اس دفعہ جماعت کراچی سے کافی زیادہ سیٹیں حاصل کرلے گی جب میں اسکی وجہ پوچھتا تو تسلی بخش جواب نہیں دیتے تھے لیکن اب مجھ کو اسکی وجہ سمجھ آرہی ہے۔ لازمی طور پر کسی نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ تم ہماری حمایت کرو ہم ایسے حالات پیدا کردیں گے کہ ایم کیو ایم کے ووٹرز گھر بیٹھ جائیں اور جماعت کو سیٹ مل جائے۔
انیس بھائی،
میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے اپنے گھر کے کسی فرد کی بات بھی بری لگے یا نہ بھائے تو میں مخالفت کرنے میں قطعی نہیں پیچھے ہٹوں گا کسی تیسرے محلےکے شخص کے بارے میں، پر آپ لوگ سائڈ مار جاتے ہو۔
ایم کیو ایم کی تنظیمی سطح پر انتخابات کی کوئی تیاری نہیں یہ میں بتاتا ہوں آپ کو۔ ان تینوں جماعتوں نے صرف دکھاوے کے لیے بس پرچموں کی نمائش کر رکھی ہے۔

کون سی تحریکِ طالبان کی بات کر رہے ہیں بھائی؟؟
ٹی ٹی پی صرف اور صرف ایک نظریہ ضرورت ہے، جہاں ضرورت پڑی استعمال کر لیا، اس کے علاوہ کچھ نہیں۔ جس طرح امریکا القاعدہ کو استعمال کرتا آیا ہے ۔ضرورت کے وقت ان کی طرف سے بیان آ جاتے تھے، اور امریکی قوم کی طرح ہم بھی بیوقوف بن رہے ہیں اور اسامہ جیسے غداروں کو جہادی کا لیبل لگا کر جہاد اور مجاہدین کی تذلیل پہ تذلیل کیے جا رہے ہیں جو کہ غداروں اور ان کے آقاؤں کو ہی مقصود تھا۔

یہ تینوں پارٹیاں نہیں چاہتیں کہ انتخابات وقت پر ہوں۔ اگر ہر جماعت نشانے پر آتی ہے دہشت گردی کے لیے تو پھر کوئی مجرم نہیں ملتا موردِ الزام ٹھہرانے کو۔ پنجاب جس پہ استحصال کے پہلے بلوچستان سے الزامات تھے اب ان حالات سے اور اخبارات پہ آنے والے بیانات سے دیکھیں کیا فضا قائم ہو رہی ہے تفرقہ دیکھیں اب "پنجاب الیکشن مہم اور ہم لاشیں اٹھا رہے ہیں" بھیا یہی تو مقصود ہے چاہنے والوں کو، ایک ایک تیر سے کتنے کتنے نشانے لگ رہے ہیں۔
اور ٹی ٹی پی کی طرف سے تو نگراں حکومتوں سے پہلے ہی اے این پی، ایم کیو ایم، وغیرہ کے لیے دھمکیاں اور نواز اور ملا ڈیزل کے لیے ہمدردی کا بیان آ گیا تھا جب انہوں نے مذاکرات کی بات کی تھی۔ آپ کیا سمجھتے ہیں اگر وہ ان کے مخلص ہوتے تو ان کی پوزیشن خراب کرنے کے لیے اس طرح ان کی حمایت میں بیان دیتے اور ان تین جماعتوں کی مخالفت کر کے سب کی نظروں میں ان کا مقام بہتر کرتے ۔

بھائی جان سیاست ہے یہ سیاست۔ ہر شے الٹ ہے یہاں۔
 
اور امجد صاحب میرا مسئلہ ہے کہ میں کبھی ہوائی باتوں پر اعتبار نہیں کرتا ۔ ایم کیو ایم کو کبھی زیادہ تیاری کی ضرورت رہی ہی نہیں۔ جسطرح ایک زمانہ تھا کہ لیاری سے کوئی گدھا بھی کھڑا کردے پیپلز پارٹی کی طرف سے تو اسکو جیت ہی جانا تھا اسطرح کئی حلقے ایسے ہیں کہ لوگ یہ نہیں دیکھتے کہ کون کھڑا ہوا ہے بس پتنگ کو دیکھتے ہیں اب بھی سب یہی کہ رہے ہیں کہ نہ چلانے دیں ایم کیو ایم کو انتخابی مہم کیا ہم کو نہیں پتہ کہ پتنگ کس کا نشان ہے۔
طالبان والی بات پر میں آپ سے کسی حد تک متفق ہوں پر یہ پاکستانی طالبان امریکہ کے جو بنائے ہوئے ہیں وہ بھی نظریہ تو بہر حال وہی رکھتے ہیں اور انکا میل جول جماعت اسلامی تحریک انصاف اور جمیعت علمائے اسلام سے ہے ورنہ یہ جماعتیں یہ کہنے کے بجائے کہ یہ جو دہشت گردی ہورہی ہے وہ وزیرستان میں ڈرون اٹیک کا ردِ عمل ہے یہ ہی کہتیں جو آپ کہ رہے ہیں ۔ یہ جماعتیں اور اس میں نون لیگ کو بھی شامل کرلیں تحریک طالبان پاکستان کو ڈرامہ کہ کر اسکے خلاف کیوں نہیں بولتیں
 
میر انیس

لائبریرین
ایک بات کی اور وضاحت کردیں کہ پھر کراچی کے بعض علاقوں مثلاَ منگھوپیر میں جو محسود قبائل وہاں کی پہاڑیوں کو نو گو ایریا بنائے بیٹھے ہیں یہ بھی ایم کیو ایم اور اے این پی کی سازش ہے؟
 
اور امجد صاحب میرا مسئلہ ہے کہ میں کبھی ہوائی باتوں پر اعتبار نہیں کرتا ۔ ایم کیو ایم کو کبھی زیادہ تیاری کی ضرورت رہی ہی نہیں۔ جسطرح ایک زمانہ تھا کہ لیاری سے کوئی گدھا بھی کھڑا کردے پیپلز پارٹی کی طرف سے تو اسکو جیت ہی جانا تھا اسطرح کئی حلقے ایسے ہیں کہ لوگ یہ نہیں دیکھتے کہ کون کھڑا ہوا ہے بس پتنگ کو دیکھتے ہیں اب بھی سب یہی کہ رہے ہیں کہ نہ چلانے دیں ایم کیو ایم کو انتخابی مہم کیا ہم کو نہیں پتہ کہ پتنگ کس کا نشان ہے۔
طالبان والی بات پر میں آپ سے کسی حد تک متفق ہوں پر یہ پاکستانی طالبان امریکہ کے جو بنائے ہوئے ہیں وہ بھی نظریہ تو بہر حال وہی رکھتے ہیں اور انکا میل جول جماعت اسلامی تحریک انصاف اور جمیعت علمائے اسلام سے ہے ورنہ یہ جماعتیں یہ کہنے کے بجائے کہ یہ جو دہشت گردی ہورہی ہے وہ وزیرستان میں ڈرون اٹیک کا ردِ عمل ہے یہ ہی کہتیں جو آپ کہ رہے ہیں ۔ یہ جماعتیں اور اس میں نون لیگ کو بھی شامل کرلیں تحریک طالبان پاکستان کو ڈرامہ کہ کر اسکے خلاف کیوں نہیں بولتیں
ہوائی باتیں تو یہ ناچیز بھی کرنے کا عادی نہیں۔ اب میں اپنا ایم کیو ایم سے تعلق بتانے سے انتہائی قاصر ہوں، میرے خاندان میں ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارجز سے لیکر حقیقی کے گمنام تک موجود ہیں۔ ایم کیو ایم کسی جلسے کی پلاننگ کرے تو اپنی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ میرے گھر بھی انفارمیشن بھیجتی ہے۔میں یہاں اسلام آباد میں بھلے رہ رہا ہوں پر میرا حسب نسب سب وہیں ہے۔ مزے کی بات بتاؤں 14 تاریخ کوکراچی سے ہو آیا ہوں متحدہ والے اور حقیقی والے دونوں طرف کے رشتہ داروں دوستوں کے ہاں دعوتیں بھی کھا کر آیا ہوں۔ وقتاََ فوقتاََ ان کو غرا کر بتا بھی دیتا ہوں کہ رشتہ دار ہوں دوست ہوں پر سیاسی حامی یا ہمدرد نہیں۔
اور میرا اے این پی سے نظریاتی اختلاف انتہائی زہریلا ہے۔ میں کسی لسانی یا قوم پرست جماعت کو نہیں مانتا۔ اے این پی نے صوبے کا نام تبدیل کروا کر ایک نفرت کی بنیاد رکھی ہے جو اسے تاسیاسی حیات بھگتنی ہو گی۔
میرا اختلاف صرف اور صرف نظریاتی ہے، میں رشتے داریاں نہیں توڑ سکتا۔

اور جہاں تک بات ہے طالبان کو نواز لیگ کی جانب سے ڈرامہ نہ کہنے کی ، ڈرامہ تو صاحب وہ بھی نہیں کہہ رہے جو ان کے مخالف ہیں۔ لیکن میں پہلے عرض کر چکا ہوں کہ یہ ایک نظریہ ضرورت ہے جسے ہر ایک نے استعمال کرنا ہے وقت آنے پہ بس۔
 
میر انیس

لائبریرین
ہوائی باتیں تو یہ ناچیز بھی کرنے کا عادی نہیں۔ اب میں اپنا ایم کیو ایم سے تعلق بتانے سے انتہائی قاصر ہوں، میرے خاندان میں ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارجز سے لیکر حقیقی کے گمنام تک موجود ہیں۔ ایم کیو ایم کسی جلسے کی پلاننگ کرے تو اپنی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ میرے گھر بھی انفارمیشن بھیجتی ہے۔میں یہاں اسلام آباد میں بھلے رہ رہا ہوں پر میرا حسب نسب سب وہیں ہے۔ مزے کی بات بتاؤں 14 تاریخ کوکراچی سے ہو آیا ہوں متحدہ والے اور حقیقی والے دونوں طرف کے رشتہ داروں دوستوں کے ہاں دعوتیں بھی کھا کر آیا ہوں۔ وقتاََ فوقتاََ ان کو غرا کر بتا بھی دیتا ہوں کہ رشتہ دار ہوں دوست ہوں پر سیاسی حامی یا ہمدرد نہیں۔
بھائی آپ تعلق بتانے سے قاصر ہیں پر میں قاصر نہیں ہوں میرا شہید بھتیجا عادل جعفری بھی سیکٹر انچارج تھا لیکن اسکے باوجود میرے ایم کیو ایم سے اصولی اختلاف رہے ۔ جب آپ کے رشتہ دار ایم کیو ایم میں اس حد تک ہیں کہ ہر جلسے کی پلاننگ کی اطلاع انکو بھی کی جاتی ہے تو مجھ کو حیرت ہے کہ آپ کو یاد نہیں کہ کراچی کی تاریخ میں ایک الیکشن ایسا بھی گذرا ہے جو ایم کیو ایم کے کارکنان اور عہدے داروں کیلئے نہایت مشکل تھا ۔ سرکاری سطح پر حقیقی کی حمایت کی جارہی تھی اور وہ پورے کراچی میں دندناتے پھرتے تھے جبکہ متحدہ والے غائب تھے ۔ الطاف حسین کی جو تصویریں سڑکوں چوراہوں اور گلیوں میں آویزاں کی گئی تھیں انکو بھی کالا کردیا گیا تھا ۔ اسوقت راتوں کو کام کیا جاتا تھا اور متحدہ والے چھپ کر گھروں میں آتے تھے ۔ اس زمانے میں بھی لوگوں نے باوجود حقیقی کی دہشت کے مہر پتنگ پر ہی لگائی اور حقیقی کو مشکل سے ایک یا دو سیٹیں مل سکیں باوجود انہوں نے بہت دھاندلی کی تھی لیکن کامیاب نہیں ہوئے تو آج تو اس سے بہت بہتر حالات ہیں۔
اور جہاں تک بات ہے طالبان کو نواز لیگ کی جانب سے ڈرامہ نہ کہنے کی ، ڈرامہ تو صاحب وہ بھی نہیں کہہ رہے جو ان کے مخالف ہیں۔ لیکن میں پہلے عرض کر چکا ہوں کہ یہ ایک نظریہ ضرورت ہے جسے ہر ایک نے استعمال کرنا ہے وقت آنے پہ بس۔
جو مخالف ہیں وہ ڈرامہ کیوں کہیں گے وہ تو اسکو حقیقت مان رہے ہیں آئے دن لاشیں اٹھا کر بھی حقیقت نہیں مانیں گے کیا؟ ۔ دراصل یہ نظریہ ضرورت نہیں ایک میں نہ مانوں والی بات ہے ۔ پر ایک سوال کا جواب آپ نے اب تک نہیں دیا کہ باوجود ان سب باتوں کے اگر انتخابات ملتوی نہیں ہوتے ہیں لیکن پھر بھی ان تینوں جماعتوں نے انتخابات میں حصہ لیا تو آپ کا ردِ عمل تب کیا ہوگا اور آپ کیا بہانہ تلاش کریں گے۔ تب بھی آپ اس بات سے انکار کریں گے کہ یہ سب واقعی ایک سازش تھی ان جماعتوں کو الیکشن سے دور رکھ کر اپنے پسند کے سیاستدانوں کو آگے لانے کی۔
 
بھائی آپ تعلق بتانے سے قاصر ہیں پر میں قاصر نہیں ہوں میرا شہید بھتیجا عادل جعفری بھی سیکٹر انچارج تھا لیکن اسکے باوجود میرے ایم کیو ایم سے اصولی اختلاف رہے ۔ جب آپ کے رشتہ دار ایم کیو ایم میں اس حد تک ہیں کہ ہر جلسے کی پلاننگ کی اطلاع انکو بھی کی جاتی ہے۔
ان کو نہیں مجھے :)

مجھ کو حیرت ہے کہ آپ کو یاد نہیں کہ کراچی کی تاریخ میں ایک الیکشن ایسا بھی گذرا ہے جو ایم کیو ایم کے کارکنان اور عہدے داروں کیلئے نہایت مشکل تھا ۔ سرکاری سطح پر حقیقی کی حمایت کی جارہی تھی اور وہ پورے کراچی میں دندناتے پھرتے تھے جبکہ متحدہ والے غائب تھے ۔ الطاف حسین کی جو تصویریں سڑکوں چوراہوں اور گلیوں میں آویزاں کی گئی تھیں انکو بھی کالا کردیا گیا تھا ۔ اسوقت راتوں کو کام کیا جاتا تھا اور متحدہ والے چھپ کر گھروں میں آتے تھے ۔ اس زمانے میں بھی لوگوں نے باوجود حقیقی کی دہشت کے مہر پتنگ پر ہی لگائی اور حقیقی کو مشکل سے ایک یا دو سیٹیں مل سکیں باوجود انہوں نے بہت دھاندلی کی تھی لیکن کامیاب نہیں ہوئے تو آج تو اس سے بہت بہتر حالات ہیں۔
یہ کب کی بات ہے ؟

جو مخالف ہیں وہ ڈرامہ کیوں کہیں گے وہ تو اسکو حقیقت مان رہے ہیں آئے دن لاشیں اٹھا کر بھی حقیقت نہیں مانیں گے کیا؟ ۔ دراصل یہ نظریہ ضرورت نہیں ایک میں نہ مانوں والی بات ہے ۔ پر ایک سوال کا جواب آپ نے اب تک نہیں دیا کہ باوجود ان سب باتوں کے اگر انتخابات ملتوی نہیں ہوتے ہیں لیکن پھر بھی ان تینوں جماعتوں نے انتخابات میں حصہ لیا تو آپ کا ردِ عمل تب کیا ہوگا اور آپ کیا بہانہ تلاش کریں گے۔ تب بھی آپ اس بات سے انکار کریں گے کہ یہ سب واقعی ایک سازش تھی ان جماعتوں کو الیکشن سے دور رکھ کر اپنے پسند کے سیاستدانوں کو آگے لانے کی۔

میرا خیال ہے کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا کہ الیکشن ملتوی ہو گئے، ان جماعتوں کی ایک کوشش قرار دیا جا رہا ہے، اور ضروری نہیں کہ ہر بار اپنی کوششوں میں کامیاب بھی ہوں۔
آپ کے ساتھ ساتھ میں بھی دیکھ رہا ہوں کس کی کوشش کامیاب ہوتی ہے۔
 
میر انیس

لائبریرین
ان کو نہیں مجھے :)

یہ کب کی بات ہے ؟
۔
حیرت کی بات ہے کراچی میں نہ ہونے کے باوجود بھی ہر جلسے کی پلاننگ کی اطلاع آپ کو دی جاتی ہے۔ لیکن آپ کو یہ تک یاد نہیں کہ وہ کونسا زمانہ تھا جب ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن ہوا تھا نواز شریف کے دور میں اور حقیقی کو آگے لایا گیا تھا اسکی سرکاری سطح پر بھرپور سپورٹ کی گئی تھی ایم کیو ایم کی اعلٰی قیادت بیرون ملک جا چکی تھی اور جو بچے کھچے رہ گئے تھے وہ بھی روپوش ہوگئے تھے اسکے باوجود جب الیکشن ہوئے تو دوبارہ ایم کیو ایم کے امیدواروں نے اپنے مد مقابل امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کرادیں تھیں ۔
میرا خیال ہے کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا کہ الیکشن ملتوی ہو گئے، ان جماعتوں کی ایک کوشش قرار دیا جا رہا ہے، اور ضروری نہیں کہ ہر بار اپنی کوششوں میں کامیاب بھی ہوں۔
آپ کے ساتھ ساتھ میں بھی دیکھ رہا ہوں کس کی کوشش کامیاب ہوتی ہے۔
واہ آپ نے پہلے سے ہی منطق ڈھونڈ کر رکھی ہوئی ہے ۔ یہی تو کہ رہا تھا میں کہ یہ میں نہ مانو والی بات ہے۔ انکے لوگ جان سے جارہے ہیں اور ان پر پہلے یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ یہ اسلئے خود کروارہے ہیں کہ الیشن ملتوی ہوجائیں اور اگر وہ پھر بھی پر عزم رہیں اور آخر تک یہی کہتے رہیں کہ ان دھماکوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہم تو ہر صورت میں الیکشن لڑیں گے اور وہ بغیر کسی بائیکاٹ کے اعلان کے الیکشن میں حصہ بھی لیں تو یہ کہ دیا جائے کہ انہوں نے کوشش بڑی کی پر کیا کریں ہر کوشش کامیاب نہیں ہوتی۔ اب آج تو نون لیگ کے آفس پر بھی دھماکہ ہوگیا اس پر آپ کیا کہیں گے کہ نون لیگ بھی الیکشن ملتوی کرانا چاہتی ہے اور یہ دھماکہ اسنے خود کرایا ہے۔ جبکہ اسکے مخالفین کہ رہے ہیں کہ انہوں نے یہ دھماکہ کراکر یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ دیکھو ہم پر بھی تو حملہ ہوا ہم کو تو کوئی دھمکی بھی نہیں دی گئی تھی ۔ لیکن میرا نقطہ نظر یہ ہے جو غلط بھی ہوسکتا ہے کہ چوں کہ کل سے ذرا آہستہ آواز میں ہی صحیح نون لیگ کی طرف سے ان دھماکوں کی مذمت کی گئی تھی تو انکو یہ دکھانے کیلئے دھماکہ کیا گیا کہ اگر تم لوگ بھی ذرا سا پٹڑی سے اترے تو تمہارا بھی حشر یہی ہوگا۔
 
کاشفی

محفلین
MQM Leaders Visits Injured Of Qasba Colony, Orangi Town Bomb Blast In Hospitals
MQM%20Leaders%20visit%20hospital27042013-1.JPG
MQM%20Leaders%20visit%20hospital27042013-2.JPG
 
حیرت کی بات ہے کراچی میں نہ ہونے کے باوجود بھی ہر جلسے کی پلاننگ کی اطلاع آپ کو دی جاتی ہے۔ لیکن آپ کو یہ تک یاد نہیں کہ وہ کونسا زمانہ تھا جب ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن ہوا تھا نواز شریف کے دور میں اور حقیقی کو آگے لایا گیا تھا اسکی سرکاری سطح پر بھرپور سپورٹ کی گئی تھی ایم کیو ایم کی اعلٰی قیادت بیرون ملک جا چکی تھی اور جو بچے کھچے رہ گئے تھے وہ بھی روپوش ہوگئے تھے اسکے باوجود جب الیکشن ہوئے تو دوبارہ ایم کیو ایم کے امیدواروں نے اپنے مد مقابل امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کرادیں تھیں ۔

رات ایک بجے بھی آپ سے بحث ہو رہی تھی تو آج کی جلسہ گاہ جس کے تبدیل ہونے کے چانسز تھے کی کنفرمیشن آ گئی :)
اور صبح کا پیام ملاحظہ ہو:

ڈئیر سیکٹر انچارج----،

یومِ عزم کے ساتھ صبح بخیر،
کہ آج اپنے قائد کے ساتھ ہم ایک دہشت گردی کے لیے چیلنج ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ ٹرانسپورٹ ک لیے اپنے اپنے سیکٹر اور یونٹ کے ساتھی بھائیوں سے رابطے میں رہیں اور وقتِ مقررہ پہ لباس میں سادگی کے ساتھ کیوں کہ آج یومِ سوگ ہے، تمام باجیوں کو لے کے جناح گراؤنڈ ک لیے روانہ ہو جائیں، یاد رہے کہ والنٹئیر باجیوں کو بھی وائٹ ڈریس میں آپ کے ساتھ پہنچنا ہے۔ ٹھیک ایک بجے اپنے یونٹ پہنچ جائیں تاکہ جلد فارغ ہو سکیں۔
شکریہ۔

------------
"

باقی جہاں تک بات ہے ان انتخابات کی تو بھائی اس نون لیگ کے ساتھ بھی کبھی ایکا نہیں رہا کیا ایم کیو ایم کا، جیسے آج پی پی پی کے ساتھ تھا۔ آپ سے پوچھا اسی لیے تھا یاد دہانی کے لیے، تاکہ مجھے بھی یاد آئے کچھ ذرا ذرا۔

واہ آپ نے پہلے سے ہی منطق ڈھونڈ کر رکھی ہوئی ہے ۔ یہی تو کہ رہا تھا میں کہ یہ میں نہ مانو والی بات ہے۔ انکے لوگ جان سے جارہے ہیں اور ان پر پہلے یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ یہ اسلئے خود کروارہے ہیں کہ الیشن ملتوی ہوجائیں اور اگر وہ پھر بھی پر عزم رہیں اور آخر تک یہی کہتے رہیں کہ ان دھماکوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہم تو ہر صورت میں الیکشن لڑیں گے اور وہ بغیر کسی بائیکاٹ کے اعلان کے الیکشن میں حصہ بھی لیں تو یہ کہ دیا جائے کہ انہوں نے کوشش بڑی کی پر کیا کریں ہر کوشش کامیاب نہیں ہوتی۔ اب آج تو نون لیگ کے آفس پر بھی دھماکہ ہوگیا اس پر آپ کیا کہیں گے کہ نون لیگ بھی الیکشن ملتوی کرانا چاہتی ہے اور یہ دھماکہ اسنے خود کرایا ہے۔ جبکہ اسکے مخالفین کہ رہے ہیں کہ انہوں نے یہ دھماکہ کراکر یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ دیکھو ہم پر بھی تو حملہ ہوا ہم کو تو کوئی دھمکی بھی نہیں دی گئی تھی ۔ لیکن میرا نقطہ نظر یہ ہے جو غلط بھی ہوسکتا ہے کہ چوں کہ کل سے ذرا آہستہ آواز میں ہی صحیح نون لیگ کی طرف سے ان دھماکوں کی مذمت کی گئی تھی تو انکو یہ دکھانے کیلئے دھماکہ کیا گیا کہ اگر تم لوگ بھی ذرا سا پٹڑی سے اترے تو تمہارا بھی حشر یہی ہوگا۔

اب یہ تو پڑھنے والوں پہ چھوڑ دیں کہ میں نا مانوں کی رٹ کس طرف سے ہے۔ میں نے تو سیدھی سیدھی جو بات تھی ذہن میں وہ کہی ہے۔
 
میر انیس

لائبریرین
رات ایک بجے بھی آپ سے بحث ہو رہی تھی تو آج کی جلسہ گاہ جس کے تبدیل ہونے کے چانسز تھے کی کنفرمیشن آ گئی :)
اور صبح کا پیام ملاحظہ ہو:

ڈئیر سیکٹر انچارج----،

یومِ عزم کے ساتھ صبح بخیر،
کہ آج اپنے قائد کے ساتھ ہم ایک دہشت گردی کے لیے چیلنج ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ ٹرانسپورٹ ک لیے اپنے اپنے سیکٹر اور یونٹ کے ساتھی بھائیوں سے رابطے میں رہیں اور وقتِ مقررہ پہ لباس میں سادگی کے ساتھ کیوں کہ آج یومِ سوگ ہے، تمام باجیوں کو لے کے جناح گراؤنڈ ک لیے روانہ ہو جائیں، یاد رہے کہ والنٹئیر باجیوں کو بھی وائٹ ڈریس میں آپ کے ساتھ پہنچنا ہے۔ ٹھیک ایک بجے اپنے یونٹ پہنچ جائیں تاکہ جلد فارغ ہو سکیں۔
شکریہ۔

مجھے تو اس میں کوئی قابلِ اعتراض بات نظر نہیں آئی ظاہر ہے وہ اپنی سیفٹی کیلئے کچھ تو کریں گے۔

اب یہ تو پڑھنے والوں پہ چھوڑ دیں کہ میں نا مانوں کی رٹ کس طرف سے ہے۔ میں نے تو سیدھی سیدھی جو بات تھی ذہن میں وہ کہی ہے۔
بالکل ٹھیک ہے یہ پڑھنے والوں پر چھوڑ دیں ۔ ہر آدمی کا اپنا اپنا نظریہ ہوتا ہے اسکو اس نظریے سے ہٹی ہوئی ہر بات غلط لگتی ہے اور اپنے نظریہ سے مطابقت رکھتی ہوئی بات صحیح رکھتی ہے۔ میرے خود ایم کیو ایم سے کافی نظریاتی اختلافات ہیں پر انکی وجہ سے یہ نہیں ہوسکتا کہ میں حق کو حق کہنا چھوڑ دوں اور اگر کسی کی لاش پڑی ہو تو اس قتل کا ذمہ دار خود اسکو ہی قرار دوں
 
مجھے تو اس میں کوئی قابلِ اعتراض بات نظر نہیں آئی ظاہر ہے وہ اپنی سیفٹی کیلئے کچھ تو کریں گے۔
اعتراض کی بات تو میں نے بھی نہیں کی، آپ نے میرے باخبر رہنے پہ حیرت کا اظہار کیا تھا تو اس کا عملی مظاہرہ بھی کروا دیا کہ آپ لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ میں کسی اور جماعت کا یا ایم کیو ایم کا بس یوں ہی مخالف ہوں کو بتا سکوں کہ میرا بھی ایم کیو ایم سے بڑا گہرا تعلق ہے پر نظریاتی نہیں۔​
 
Top