قسم قسم کے جانور کا گوشت

اس ساری لڑی کو پڑھنے میں کم از کم ایک گھنٹہ تو ضرور لگا ہو گا۔

اس ساری لڑی میں کینگرو کا ذکر صرف ایک دفعہ آیا ہے۔ سُنا ہے آسڑیلیا میں تو کافی کھایا جاتا ہے۔
اور گھوڑے کا گوشت تو شاید یورپ میں عام ملتا ہے۔
کیا مزے ہیں۔ دو دو اکاؤنٹ کبھی ایک سے لاگ ہوئے، کبھی دوسرے سے!
 
حسرت ہی رہی۔
ہم نے سوچا تو وہ دوکان بڑھا گئے
اس رمضان تو نہیں، پچھلے رمضان شنید ہے کہ جے ڈی سی والوں نے سحری میں شتر مرغ کا قورمہ کھلایا تھا۔ کئی بار سوچا کہ شرم کو مار کر شترمرغ کھانے پہنچ جائیں پر ہم سے نہ ہوا!
 
سیما علی

لائبریرین
بکرے ،گائے ،مرغی ،ہرن اور اونٹ کے علاوہ کچھ نہیں کھایا۔۔پرندوں پہ ہمیں ترس بہت آتا ہے اور سمندر کے علاوہ اُس میں رہنے والی مخلوق ہمیں بالکل نہیں بھاتی ۔۔ویسے بھی کسی بھی گوشت سے ہمیں رغبت نہیں ۔۔دال اور سبزی خور ہیں ۔۔۔۔
 
کیا بہنا! ہرن کھاکر بیٹھی ہیں اور ڈکار تک نہیں!
 
Top