قسم قسم کے جانور کا گوشت

ہادیہ

محفلین
اس تھریڈ کا نام بڑا صحیح رکھا ہے
"قسم-قسم-کے-جانور-کا-گوشت"o_O
اورپتہ نہیں کون کونسی "قسم" کے شئیر کر رہے ہیں:oops:
 
کن کن پرندوں اور جانوروں کا شکار کیا جا سکتا ہے اٹک میں ان دنوں؟
ان دنوں پرندوں کا تو نہیں کیا جاتا کیونکہ مارچ سے اکتوبر تک افزائش نسل کا دورانیہ تقریباً تمام پرندوں کا۔ البتہ روسی فاختہ گندم کی کٹائی کے موسم میں آتی ہے اس کا شکار کیا جاتا مگر وہ موسم بھی گزر گیا۔ آج کل مچھلی کا شکار عام ہے جو دریائے سندھ اور شکردرہ ڈیم پر کرتے لوگ۔ مچھلی کے شکار میں بام ، رہو، چائنا اور گھگہ زیادہ تر ملتی ہیں۔
پرندوں کا شکار ادھر نومبر سے فروری تک کیا جاتا ہے اور پرندوں میں دو قسم کی فاختہ اور تیتر عام ہیں ادھر۔
اس کے علاوہ گرمی کی شدت کے بعد لوگ خرگوش کا شکار بھی کھیلتے ہیں۔
آج کل تو پھر صرف مچھلی کا شکار ہی ہے
 
عباس اعوان

محفلین
میرا تو خیال تھا مقامی آبادی انگریزی جانتی ہوگی جیسا کہ سنگاپور کے چینی لوگ ہیں۔
پڑھے لکھے لوگ عموماً انگریزی جانتے ہیں۔ خصوصاً انٹر نیشنل سکولز سے پڑھے لکھے لوگ نہایت شستہ انگریزی بولتے ہیں۔ لیکن سبزی، پھل، گوشت فروش اور ٹیکسی چلانے والے اور اسی طرح کے دیگر لوگ انگریزی نہیں جانتے، یا پھر بالکل ہی واجبی سی انگریزی۔ پرانی نسل نسبتاً انگریزی سے کم واقف ہے۔ جیسا کہ پرانے پولیس والے۔ بلکہ میں نے تو اکثر جوان پولیس والوں کو بھی انگریزی سے نابلد دیکھا ہے۔ لیکن اکثر جگہوں پر مقامی لوگ کچھ نہ کچھ انگریزی بول لیتے ہیں، جیسا کہ ٹکٹ کاؤنٹرز وغیرہ وغیرہ
 
عباس اعوان

محفلین
سنا ہے کہ کھانے کے معاملے میں ویتنامی نامور ہیں۔ دنیا کی ہر جاندار مردار چیز کھا جاتے ہیں :sleepy2:
مشرقی ایشیا(چین ، جاپان اور کوریاز)، اور جنوب مشرقی ایشیاخصوصاً مشرق کے پاس والا علاقہ (مطلب ویت نام، کمبوڈیا، لاؤس، تھائی لینڈ) وغیرہ ایسی چیزوں کے لیے کافی مشہور ہے۔ آج ہی ایک چینی کولیگ نے کافی سارے ریسٹورنٹس میں سے ایک ریسٹورنٹ کا بتایا جو خاص طور پر سانپ کا سوپ اور ڈشز وغیرہ سرو کرتا ہے۔
موقع ملا تو ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہی ایک الگ دھاگے میں کمبوڈیا سے آئی ایک سوغات کی تصویر شئیر کروں گا۔
 
آج کل پہلے بڑی متلی ہو رہی۔ تصویر سنسر کر کے لگائیے گا بس۔
 
فاتح

لائبریرین
مشرقی ایشیا(چین ، جاپان اور کوریاز)، اور جنوب مشرقی ایشیاخصوصاً مشرق کے پاس والا علاقہ (مطلب ویت نام، کمبوڈیا، لاؤس، تھائی لینڈ) وغیرہ ایسی چیزوں کے لیے کافی مشہور ہے۔ آج ہی ایک چینی کولیگ نے کافی سارے ریسٹورنٹس میں سے ایک ریسٹورنٹ کا بتایا جو خاص طور پر سانپ کا سوپ اور ڈشز وغیرہ سرو کرتا ہے۔
موقع ملا تو ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہی ایک الگ دھاگے میں کمبوڈیا سے آئی ایک سوغات کی تصویر شئیر کروں گا۔
سانپ تو سندھ کے کچھ دیہات میں بھی کھایا جاتا ہے۔ سر اور دم کا حصہ کاٹ کر پھینک دیتے ہیں اور باقی حصے کو مچھلی کی طرح صاف کر کے پکا لیتے ہیں۔
 
گائے
بھینس
بکرا۔ مینڈھا، دنبہ
مرغ
کبوتر
تیتر
بٹیر
نیل گائے
ہرن
خرگوش
اونٹ
جھینگا، مچھلی
۔۔۔ یہ تو واقعی تعجب کی بات ہے کہ فہرست کتنی لمبی ہو گئی۔ اور ہاں، اس میں چوری چھپے ایک اور بھی شامل کر دوں، جو ہندوستان میں منع ہے۔
مور
کہ یہ قومی پرندہ ہے۔
نیل گائے کی بابت بڑے بتلاتے ہیں کہ ٹونک راجھستان میں خوب ہوا کرتی تھی اور خوب شکار کیا جاتا تھا معلوم نہیں کیا پر لطف گوشت ہوتا ہوگا
 
فہیم

لائبریرین
بھارت کے کچھ دیہاتوں میں جہاں غربت بہت زیادہ ہے وہاں لوگ چوہے پکڑ کر کھا جاتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

محمد امین

لائبریرین
سانپ تو سندھ کے کچھ دیہات میں بھی کھایا جاتا ہے۔ سر اور دم کا حصہ کاٹ کر پھینک دیتے ہیں اور باقی حصے کو مچھلی کی طرح صاف کر کے پکا لیتے ہیں۔

اور دنیا بھر کے کمانڈوز بشمول پاکستانی ایس ایس جی، سروائیول کی تربیت میں سانپ کھاتے ہیں لکڑی پر بھون کر۔۔
 
ہادیہ

محفلین
پاکیزہ اور حلال چیزوں کا تذکرہ کرنا تھا یہ کیسی کیسی چیزوں کا ذکر کر رہے ہیں۔۔ دل ہی خراب کر دیا:oops:
ہن نئیں آنا ایس تھریڈ چے:oops::p
 
لاریب مرزا

محفلین
اگر کسی نے discovery پر man vs wild پروگرام دیکھا ہے تو اس میں جناب bare صاحب پتہ نہیں کیا کیا کھاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ان کو دیکھ کر واقعی متلی ہوتی ہے۔
 
Top