قسمت اپنے ہاتھ میں (شہزاد رائے کی نئی ویڈیو)

قسمت اپنے ہاتھ میں !(شہزاد رائے کی نئی ویڈیو)

Press-Add.jpg


آخر کار شہزاد رائے نے اپنے نئے البم ’’قسمت اپنے ہاتھ میں” کے ٹائٹل سونگ “قسمت اپنے ہاتھ میں” کی ویڈیو بھی بنوا ہی لی۔ اس گانے کے بول کچھ عجیب و غریب سے ہیں مگر ویڈیو اس قدر شاندار ہے کہ کم از کم مجھے تو بہت پسند آئی ہے۔ اس سے قبل شہزاد رائے کے اسی البم کا گانا “لگا رہ” کی ویڈیو بھی کافی مقبول ہوئی تھی۔ شہزاد رائے کے سابقہ تمام البمز میں سے یہ سب سے بہترین البم ہے۔ اگر کسی کو یہ گانا ایم پی تھری فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کرنا ہے تو یہاں سے کر سکتا ہے۔

 

arifkarim

معطل
میرا خیال ہے یہ گانا "لگے رہو" کا اگلا پارٹ ہے۔ پچھلے گانے میں اسے امریکی سواٹس گھسیٹتے ہوئے لے گئے تھے!

اس بار تو سب کچھ ہی ختم!
 
کل جب یہ گانا شروع ہوا تو میں اس کے ابتدائی بول پر ٹھٹکا کہ "چند لوگوں نے قوم کی لے لی ہے" آگے چل کر پتا چلا کہ "قسمت اپنے ہاتھ میں"
مجھے شہزاد رائے کے گانے کبھی سمجھ نہیں آئے۔ ایک لگارہ کچھ دلچسپ تھا، باقی سب فضول۔۔۔ ویڈیوز کے بل بوتے پر ہٹ ہونا چاہ رہا ہے شاید۔
 
Top