قرض سر پر ہے، جیب خالی ہے

عرفان سعید نے 'مزاحیہ شاعری' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 11, 2019

  1. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,377
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    دس پندرہ منٹ پہلے آمد ہونے والے تازہ تازہ اشعار

    (ساغر صدیقی سے معذرت کے ساتھ)


    قرض سر پر ہے، جیب خالی ہے
    ساتھ والی کرن سوالی ہے

    تھوڑا سا صبر اور مری جاناں
    ابا کی آنکھ لگنے والی ہے

    کام جب موت لگنے لگتا ہے
    زندگی چائے کی پیالی ہے

    روکنا ٹوکنا بڑوں کا حق
    آج کل یہ عمل تو گالی ہے

    گوش جس کو اذانیں سننا تھی
    ایسے کانوں میں آج بالی ہے

    ظلم تقدیر کا یہ ہونا تھا
    جس کو چاہا وہ چھوٹی سالی ہے

    گوری گوری نظر جو آتی تھی
    گھونگھٹ جب ہٹایا، کالی ہے

    ۔۔۔ عرفان ۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    18,161
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    تلخ مگر سچی حقیقت ،
    بہت عمدہ عرفان بھائی ۔
     
    • متفق متفق × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    پہلا مصرعہ تو ہماری (پاکستان) موجودہ صورتحال کی تفسیر ہے۔
     
    • متفق متفق × 3
  4. حاجی حنیف

    حاجی حنیف محفلین

    مراسلے:
    88
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    عرفان بھائی حقائق کا عرفان خوب رکھتے ہیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر