قرارداد برائے سالِ نو ۔۔۔۔ New Year Resolution

فرحت کیانی

لائبریرین
کہتے ہیں کہ عبادت اس طرح کرنی چاہیے جیسے آج ہی آپ کی زندگی کا آخری دن ہو اور منصوبہ بندی (Planning) اس طرح کرنی چاہیے کہ جیسے آپ کو سو سال مزید جینا ہو۔ :)
افسوس کہ میں عبادت اور منصوبہ بندی دونوں میں خود کو بہت اس قول سے بہت پیچھے پاتی ہوں۔ :(
میرے حق میں دعا کریں کہ اس بات پر عمل کر سکوں۔

اب چونکہ نئے سال کی آمد آمد ہے سوچا نئے سال کی قرارداد (New Year Resolution ) پر کچھ گفتگو ہو جائے اور اس سلسلے میں آپ سب کی رائے بھی لے لی جائے۔ سو کچھ سوالات کے جوابات اہلِ محفل سے درکار ہیں۔
آمد آمد؟ :shock: ۔ ہمارے یہاں تو نیا سال دو دن ہو گئے آ گیا ہے۔ آپ کی طرف کیوں نہیں پہنچا اب تک؟ :thinking:
ویسے تو میں اپنی چیزیں دوسروں کو نہیں دیتی۔ لیکن چلیں کوئی بات نہیں۔ اب کی بار روایت سے انحراف کر لیتی ہوں۔:angel:

1۔ کیا سالِ نو کے لئے قرارداد تیار کرنا مفید عمل ہے؟

میرا خیال ہے شاید کسی حد تک یہ بات درست ہے۔ میں نے ذاتی زندگی میں کبھی کوئی خاص قرارداد تیار نہیں کی۔ لیکن پیشہ ورانہ زندگی میں میں ہر سال ٹارگٹ سیٹ کرتی ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ ان کو مکمل کرنے کے لئے کام بھی کر لیا جائے :whew:۔

اگر پہلے سوال کا جواب نفی میں ہے تو "کیوں نہیں؟" :eek: اور اگر "ہاں" میں ہے تو کچھ مزید سوالات۔ :p
:shocked: یہ بیان میں نے پہلے کیوں نہیں دیکھا۔ ورنہ جواب نفی میں دیتی۔ اب کون واپس جائے اور پہلے سوال کا جواب مٹا کر 'نہیں' لکھے۔ :whew:
بس پھر اتنے سوالات پڑھنے پڑیں گے، پھر سوچنا پڑے گا اور پھر شاید تب تک کچھ ہمت باقی بچ گئی تو جواب بھی لکھنا پڑے گا۔ :eyerolling:

2۔ ایک اچھی قرارداد میں کیا کیا خاص باتیں ضرور ہونی چاہیے؟
میرا خیال ہے کہ ایک اچھی قرارداد کا 'حقیقی اور قابلِ عمل' ہونا بہت ضروری ہے۔ انسان بہت سے کام کرنا چاہتا ہے اور اس کے لئے بہت پُرجوش بھی ہوتا ہے لیکن زمینی حقائق ، اپنی استعداد اور میسر وقت و حالات کسی بھی کام کی تکمیل میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ سو قرارداد چاہے ذاتی زندگی کے لئے ہو یا تعلیم و کام کے سلسلے میں۔ اس کا 'ریئلسٹک' ہونا بہت اہم ہے۔

3۔ اہداف کی درجہ بندی کا احسن طریقہ کیا ہے؟
ضرورت اور اہمیت کی بنیاد پر۔
مثلاً مجھے تین اہداف حاصل کرنے ہیں تو مجھے یہ بھی دیکھنا ہے کہ اس میں سب سے اہم کیا ہے اور سب سے ضروری کیا ہے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایک کام جو بظاہر اتنا اہم نہیں ہے لیکن اگر اس کے بارے میں غور کیا جائے تو اس کی کرنے کی فوری ضرورت ہے اور یہ دوسرے اہداف کی تکمیل میں بنیادی کردار بھی ادا کر سکتا ہے۔تو میرے خیال میں اہداف کی درجہ بندی میں اسے پہلے آنا چاہئیے۔
اسی طرح کوئی بھی قرارداد یا منصوبہ بندی کرتے ہوئے اہداف کو فوری یا کم وقت میں تکمیل اور زیادہ وقت میں تکمیل کے حساب سے بھی سیٹ کیا جا سکتا ہے۔

4 ۔ قرارداد پر عمل درامد کو یقینی بنانے کے لئے کیا کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں؟
Self Motivation , Self analysis and Self evaluation during the process and application
اور
Review and evaluation at the end of each phase or stage
میرے نزدیک یہ تمام عوامل ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور کسی ایک کا بھی نہ ہونا عمل درآمد کو سست یا اَن پروڈکٹو بنا سکتا ہے۔

5۔ قرارداد کے عمل درامد کو جانچنے ( مقررہ اوقات میں اہداف کے حصول کی جانچ) کے لئے کیا طریقہ وضع کیا جائے۔
وہی Review, Evaluation and Reflection ۔ اور یہ عمل اہداف کے حصول کے لئے پہلا قدم اٹھانے سے شروع ہو جاتا ہے اور آخر تک چلتا رہتا ہے۔ اس طرح ہمیں عمل درآمد کی رفتارپرکھنے، اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو سمجھنے اور بروقت اپنا لائحہ عمل تبدیل کر کے درست سمت میں قدم اٹھانے کی منصوبہ بندی کرنے کا موقع ملتا ہے۔

6۔ اگر آپ نے کبھی سالِ نو کے لئے قرار داد بنائی تو کیا نتیجہ رہا اور عمل درامد کہاں تک ہو سکا۔ کیا مثبت نتائج بھی ملے۔
میں نے پچھلے سال یہ قرارداد بنائی تھی کہ میں نے اپنا فون ہر حال میں خراب کرنا ہے اور اپنی جیب کو بچاتے ہوئے گھر والوں پر نئے فون کا خرچہ ڈالنا ہے۔ الحمد اللہ ۔ میں اس میں کامیاب رہی :thumbsup:۔ :star:

تمام احباب سے سنجیدہ گفتگو کی درخواست ہے۔ نیم سنجیدہ بھی چلے گی۔ :) سوال نمبر 6 کو اس سے بھی استثنیٰ حاصل ہے۔ :D:p
یہ جو نیلے ، جامنی اور گلابی رنگ میں الفاظ و جملہ لکھے گئے ہیں۔ ان کا مطلب کون بتائے گا؟ :idontknow: :thinking: :waiting:۔

آپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔
امید ہے آپ کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا۔ میں نے کافی جلدی جواب لکھ دیئے ہیں۔ :cool2:۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
ویسے اس لڑی میں دوستوں نے بہت اچھے سنجیدہ جوابات دیے ہیں جن سے کافی جامع نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

کچھ فرصت سے اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
 
کہتے ہیں کہ عبادت اس طرح کرنی چاہیے جیسے آج ہی آپ کی زندگی کا آخری دن ہو اور منصوبہ بندی (Planning) اس طرح کرنی چاہیے کہ جیسے آپ کو سو سال مزید جینا ہو۔ :)

اب چونکہ نئے سال کی آمد آمد ہے سوچا نئے سال کی قرارداد (New Year Resolution ) پر کچھ گفتگو ہو جائے اور اس سلسلے میں آپ سب کی رائے بھی لے لی جائے۔ سو کچھ سوالات کے جوابات اہلِ محفل سے درکار ہیں۔

تمام احباب سے سنجیدہ گفتگو کی درخواست ہے۔ نیم سنجیدہ بھی چلے گی۔ :) سوال نمبر 6 کو اس سے بھی استثنیٰ حاصل ہے۔ :D:p

آپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔

1۔ کیا سالِ نو کے لئے قرارداد تیار کرنا مفید عمل ہے؟
مفید عمل اس حوالے سے ہے کہ آپ نے جو اغلاط پچھلے سال میں کر چھوڑی ہیں ان کا تدارک کیا جائے اور اگلے سال میں ان سے بچنے کی کوشش کی جائے۔ اس سے انسان اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں اکثر کامیاب ہو جاتا ہے۔ لیکن یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب آپ نے اپنی گزشتہ زندگی کو تھوڑا غور سے دیکھا ہو۔ ورنہ یہ کام ممکن نہیں۔

2۔ ایک اچھی قرارداد میں کیا کیا خاص باتیں ضرور ہونی چاہیے؟
اس کا آدھا جواب تو پچھلے ہی سوال میں گزر گیا۔ مزید یہ ہے قرداد کا تعلق آپ کے مزاج اور اطراف کے ماحول اور لوگوں سے بہت تعلق رکھتا ہے۔ نکات میں ان باتوں کو زیر غور لانا ضروری ہے کہ جو کچھ ٹاسک آپنے اپنے لیے طے کر رکھے ہیں ان کے حصول کا طریقۂ کار ان مذکورہ باتوں کو بھی توجہ کی نظر سے دیکھتا ہے یا نہیں۔ جن امور میں پچھلے برسوں میں نا کام ہوئے ان کو مکمل کرنے کے لیے پھر دوبارہ کوشش کی جاسکتی ہے اس بار ان میں اغلاط کا امکان کم ہے تو اس لحاظ سے یہ بھی برا نہیں کہ آپ اپنے ناکامیاب پلان کو کامیاب بنائیں۔ اپنے دوست، یار اور ملنے جلنے والوں کی زندگی کا مشاہدہ کرکے پلان کریں۔ ان سے مشورہ کرکے جو بھی نتیجہ آپ نکالتے ہیں اس کے مطابق فیصلہ کریں۔

3۔ اہداف کی درجہ بندی کا احسن طریقہ کیا ہے؟

مشکل اور لمبے منصوبوں کو ایک سے زیادہ حصوں میں توڑ دیں اور ہر حصے کو مختلف اوقات اور انداز سے توجہ دے کر ایک طویل منصوبہ کم وقت میں کامیاب ہوسکتا ہے۔ ایک منصوبے کی کامیابی کے لیے سیڑھی کے طور پر دوسرا منصوبہ تیار کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو اپنی اضافی خوبیوں اور قابلیت کا ادراک کرنا پڑے گا۔

4 ۔ قرارداد پر عمل درامد کو یقینی بنانے کے لئے کیا کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں؟

ٹائم ٹیبل بنا کر اس پر سختی سے عمل۔ اپنے اوپر کوئی ایسا پوچھ گچھ کرنے والا رکھا جاسکتا ہے جو آپ کی خبر لیتا رہے۔ اس سے کام کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

5۔ قرارداد کے عمل درامد کو جانچنے ( مقررہ اوقات میں اہداف کے حصول کی جانچ) کے لئے کیا طریقہ وضع کیا جائے۔

اس سوال کا جواب تو آپ خود اپنے آپکو ہی بہتر دے سکتے ہیں۔ اس کے لیے کسی طریقے کو وضع کرنے کی ضرورت نہیں۔

6۔ اگر آپ نے کبھی سالِ نو کے لئے قرار داد بنائی تو کیا نتیجہ رہا اور عمل درامد کہاں تک ہو سکا۔ کیا مثبت نتائج بھی ملے۔

اگر چہ سو فیصد کامیاب ہونا ممکن نہیں ہوتا ہمیشہ۔ لیکن ایک طویل حصے میں ہمیشہ کامیاب ہوا ہوں۔ یعنی نتائج مثبت ہی ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کہتے ہیں کہ عبادت اس طرح کرنی چاہیے جیسے آج ہی آپ کی زندگی کا آخری دن ہو اور منصوبہ بندی (Planning) اس طرح کرنی چاہیے کہ جیسے آپ کو سو سال مزید جینا ہو۔ :)

اب چونکہ نئے سال کی آمد آمد ہے سوچا نئے سال کی قرارداد (New Year Resolution ) پر کچھ گفتگو ہو جائے اور اس سلسلے میں آپ سب کی رائے بھی لے لی جائے۔ سو کچھ سوالات کے جوابات اہلِ محفل سے درکار ہیں۔

1۔ کیا سالِ نو کے لئے قرارداد تیار کرنا مفید عمل ہے؟

اگر پہلے سوال کا جواب نفی میں ہے تو "کیوں نہیں؟" :eek: اور اگر "ہاں" میں ہے تو کچھ مزید سوالات۔ :p
2۔ ایک اچھی قرارداد میں کیا کیا خاص باتیں ضرور ہونی چاہیے؟

3۔ اہداف کی درجہ بندی کا احسن طریقہ کیا ہے؟

4 ۔ قرارداد پر عمل درامد کو یقینی بنانے کے لئے کیا کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں؟

5۔ قرارداد کے عمل درامد کو جانچنے ( مقررہ اوقات میں اہداف کے حصول کی جانچ) کے لئے کیا طریقہ وضع کیا جائے۔

6۔ اگر آپ نے کبھی سالِ نو کے لئے قرار داد بنائی تو کیا نتیجہ رہا اور عمل درامد کہاں تک ہو سکا۔ کیا مثبت نتائج بھی ملے۔

تمام احباب سے سنجیدہ گفتگو کی درخواست ہے۔ نیم سنجیدہ بھی چلے گی۔ :) سوال نمبر 6 کو اس سے بھی استثنیٰ حاصل ہے۔ :D:p

آپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔

اپنی تو بھیا ہر سال ایک ہی قرارداد ہوتی ہے کہ سارا سال سین شین ساتھ ساتھ چلانے ہیں۔

سین سے سگریٹ اور شین سے شاعری۔

الحمدللہ ہر سال بکمال و تمام پوری ہوتی ہے :)
 
محمداحمد

لائبریرین
اپنی تو بھیا ہر سال ایک ہی قرارداد ہوتی ہے کہ سارا سال سین شین ساتھ ساتھ چلانے ہیں۔

سین سے سگریٹ اور شین سے شاعری۔

الحمدللہ ہر سال بکمال و تمام پوری ہوتی ہے :)

زبردست ۔۔۔۔! (y)

سین اور شین کی سی آسان قرارداد بنانا بھی ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے جو آپ نے بنالی ہے۔ :)
 
آپ نے نیم سنجیدہ کی اجازت دی ہے، ایک پوسٹ کے لیے غیر سنجیدہ ہونے کی بھی اجازت دے دیں۔ :)
جیف کینے (Jeff Kinney) میرے پسندیدہ کتب سلسلے ’’Diary of a Wimpy Kid‘‘ کے مصنف ہیں۔ اس کتاب کا مرکزی کردار گریگ ہفلی ہے جو مڈل اسکول کا طالبِ علم ہے اور اپنے احساسات اور روزمرہ واقعات ڈائری میں تحریر کرتا ہے۔ سرِ دست میں تیسری کتاب ’’Diary of a Wimpy Kid - The Last Straw‘‘ سے ایک اقتباس پیش کرتا ہوں جو سالِ نو کی آمد پر مرکزی کردار گریگ ہفلی بیان کرتا ہے:

جنوری
نئے سال کا دن
آپ کو علم ہوگا کہ کس طرح ہر نئے سال کی آمد پر آپ سے ’’ارادوں‘‘ کی فہرست بنانے کا کہا جاتا ہے تاکہ آپ اپنے آپ کو بہتر انسان بناسکیں؟
خیر، مسئلہ یہ ہے کہ میرے لیے اپنے آپ کو مزید بہتر بنانے کے بارے میں سوچنا اتنا آسان نہیں ہے، کیوں کہ میں پہلے ہی بہترین لوگوں میں سے ایک ہوں، آپ تو جانتے ہی ہیں۔
لہٰذا، اس سال میرا ارادہ یہ ہے کہ میں دوسرے لوگوں کو بہتر بننے میں مدد دوں گا۔ لیکن، میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ کچھ لوگ اس بات کو بالکل نہیں سراہتے کہ آپ اُن کی مدد کریں۔
ایک بات جو مجھے ابھی محسوس ہوئی کہ میرے گھر میں لوگ اپنے نئے سال کے ارادوں پر عمل کرنے میں خاصی سستی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
ماں نے کہا کہ وہ آج سے جیم (gym) جانا شروع کررہی ہیں، لیکن اُنھوں نے ساری دوپہر ٹی وی دیکھنے میں گزار دی۔
اور ابو نے کہا کہ وہ آج سے سخت پرہیز کریں گے، لیکن رات کے کھانے کے بعد میں نے اُنھیں گیراج میں براؤنیز منہ سے صاف کرتے ہوئے پکڑلیا۔
حتیٰ کہ میرا چھوٹا بھائی، مینی، بھی اپنے ارادے پر قائم نہیں رہ سکا۔
میرے گھر میں واحد شخص، جس نے کوئی ارادہ قائم نہیں کیا، میرا بڑا بھائی، روڈرِک ہے اور یہ انتہائی افسوس ناک ہے کیوں کہ اُس کی فہرست کو تو ایک، ڈیڑھ میل طویل ہونا چاہیے۔
لہٰذا، میں اس نتیجے پر پہنچا کہ مجھے روڈرِک کو اچھا انسان بنانے میں مدد کرنی چاہیے۔ میں نے اپنے منصوبے کو ’’تین ضرب اور تم باہر‘‘ کا نام دیا۔ اس کا بنیادی تصور یہ تھا کہ جب کبھی میں روڈرِک کو غلطی کرتے دیکھوں گا، میں اُس کے جدول پر چھوٹا X کا نشان لگاؤں گا۔
خیر، اس سے پہلے کہ میں ’’تم باہر‘‘ کا مطلب طے کرنے کا موقع پاتا، روڈرِک کی تین ضربیں پوری ہوگئیں۔​
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
14+-+1
 
Top