قرآن پاک ۔ تفسیر ابن کثیر انپیج فارمیٹ میں

احمد

محفلین
السلامُ ‌علیکم و رحمۃ اللہ و برکۃ
تفسیر‌ابن کثیر کو انپیج فارمیٹ میں تبدیل کرنے کا کام کچھ دن پہلے میں نے شروع کر دیا ہے ۔۔۔۔ انشاء اللہ اس کو ایک دن پائے تکمیل تک پہنچائوں گا ۔۔۔۔
اس سلسلہ میں اگر آپ میں سے کوئی اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالنا یا کوئی مشورہ دینا چاہیں تو میں آپ کا تہہ دل سے مشکور ہوں گا ۔ جزاک اللہ خیر
اس کام کے لئے میں نے ایک گروپ بنایا ہے ۔۔۔http://groups.yahoo.com/group/Tafseer_Ibn_Kaseer
جزاک اللہ خیر ۔۔۔۔ دعا گو احمد ۔۔۔
 

باذوق

محفلین
جزاک اللہ بھائی
لیکن آپ نے ایک بےحد وسیع پراجکٹ پر ہاتھ ڈال دیا ہے۔
ایک مشورہ تو یہ کہ ۔۔۔ آپ آیات کا ترجمہ مت کریں (وہ میں‌کر رہا ہوں اور اسی محفل میں ایک دوسرے دھاگے میں لگا رہا ہوں)۔
تفسیر کا ترجمہ کرتے جائیں ۔۔۔
انشاءاللہ مزید ساتھی بھی جلد دستیاب ہو جائیں‌گے ۔۔۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن باذوق، احمد تو کہہ رہے ہیں کہ دو ایک دن میں کام مکمل ہو جائے گا۔ اب کس کام میں رعاون باقی ہے سوائے اس کے کہ احمد اور ان کی ٹیم یا یاہو گروپ کے ارکان کو داد دی جائے اور ان کے حق میں دعائے خیر کی جائے۔
ویسے بڑی خوشی ہوئ، اب اس فائل کو شارق کے کنورٹر سے کنورٹ بھی کر لیا جائے تو بہتر ہے۔ اور اگر کسی نے اس میں عربہ ہ یا ی استعمال کی ہے تو اپنے نعیم کا مبدل بھی استعمال کر لیا جائے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جزاک اللہ احمد بھائی

باذوق بھائی، بات آپ کی درست ہے۔ لیکن جب سفر شروع ہوتا ہے تو اللہ پاک مہربانی کرتے ہیں‌اور سب کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے‌ :)

میرا خیال ہے کہ احمد بھائی نے کہا تھا کہ ایک دن (یعنی ایک نہ ایک دن) میں یہ کام مکمل ہو جائے گا

راجا بھیا، دستخط بلا تبصرہ :D
 

احمد

محفلین
السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکۃ
جی باذوق بھائی بے شک یہ ایک بہت بڑا پروجیکٹ ہے ۔۔
پر اس کو کسی نا کسی نے تو شروع کرنا ہی تھا ۔۔۔!!
اور انشاء اللہ آیات کا ترجمہ جو آپ کر رہے ہیں وہ میں اور (جو دوسرے ساتھی اس نیک کام میں شامل ہوں گے وہ) اس پروجیکٹ میں استعمال کریں گے ، جزاک اللہ خیر ۔۔۔۔
والسلام ۔۔۔ احمد



باذوق نے کہا:
جزاک اللہ بھائی
لیکن آپ نے ایک بےحد وسیع پراجکٹ پر ہاتھ ڈال دیا ہے۔
ایک مشورہ تو یہ کہ ۔۔۔ آپ آیات کا ترجمہ مت کریں (وہ میں‌کر رہا ہوں اور اسی محفل میں ایک دوسرے دھاگے میں لگا رہا ہوں)۔
تفسیر کا ترجمہ کرتے جائیں ۔۔۔
انشاءاللہ مزید ساتھی بھی جلد دستیاب ہو جائیں‌گے ۔۔۔۔۔۔
 

احمد

محفلین
السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکۃ
اعجاز اختر صاحب میں نے اپنے دھاگے میں جو کہا ہے آپ نے اس سے یہ مراد لی ہے کہ ایک دو دن میں یہ کام مکمل ہو جائے گا ۔۔(کاش ایسا ہو جائے )
معافی چاہتا ہوں میں آپ کو سمجھا نہ سکا ۔۔۔ میرے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ امید ہے آپ ساتھیوں کا تعاون رہا تو جلد ہی کام مکمل ہو جائے گا ۔۔
اس کام کو کچھ دن پہلے شروع کیا گیا ہے جو کہ ابھی تفسیر کے (مقدمہ) تک پہنچا ہے
جزاک اللہ خیر
اعجاز اختر نے کہا:
لیکن باذوق، احمد تو کہہ رہے ہیں کہ دو ایک دن میں کام مکمل ہو جائے گا۔ اب کس کام میں رعاون باقی ہے سوائے اس کے کہ احمد اور ان کی ٹیم یا یاہو گروپ کے ارکان کو داد دی جائے اور ان کے حق میں دعائے خیر کی جائے۔
ویسے بڑی خوشی ہوئ، اب اس فائل کو شارق کے کنورٹر سے کنورٹ بھی کر لیا جائے تو بہتر ہے۔ اور اگر کسی نے اس میں عربہ ہ یا ی استعمال کی ہے تو اپنے نعیم کا مبدل بھی استعمال کر لیا جائے۔
 

احمد

محفلین
السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکۃ
جی قیصرانی بھائی آپ کی بات سے میں اتفاق کرتا ہوں۔۔۔
جزاک اللہ خیر ۔۔۔۔۔
قیصرانی نے کہا:
جزاک اللہ احمد بھائی

باذوق بھائی، بات آپ کی درست ہے۔ لیکن جب سفر شروع ہوتا ہے تو اللہ پاک مہربانی کرتے ہیں‌اور سب کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے‌ :)

میرا خیال ہے کہ احمد بھائی نے کہا تھا کہ ایک دن (یعنی ایک نہ ایک دن) میں یہ کام مکمل ہو جائے گا

راجا بھیا، دستخط بلا تبصرہ :D
 

الف عین

لائبریرین
احمد۔ مجھ سے ہی غلطی ہوئ تھی اور میرے تصور نے ایک میں‌دو کا اضافہ کر دیا تھا۔ اور مجھے لگا کہ ہمارے بہت سے ارکان چھپے رستم بھی واقع ہوئے ہیں۔ پہلے خاموش رہتے ہیں اور پھر ایک دھماکا کر دیتے ہیں۔
میں بھی شریک ہوتا ہوں اس یاھو گروہ میں، کم از کم ہمت افزائ کے لئے۔
 

الف عین

لائبریرین
راجا نعیم نے کہا:
اعجاز اختر نے کہا:
اور اگر کسی نے اس میں عربی ہ یا ی استعمال کی ہے تو اپنے نعیم کا مبدل بھی استعمال کر لیا جائے۔
یہ ملاحظہ ہو:
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=82340&highlight=#82340
عربی متن میں نہیں نعیم۔ میرا مطلب اردو متن کا تھا۔ اس میں بھی بہت سے لوگ ایسا کی بورڈ استعمال کرتے ہیں جس میں عربی کی ی آتی ہے۔ اقبال سائبر لائبریری میں بھی اقبال کی شاعری میں اکثر یہی ی استعمال کی گئ ہے۔ نیٹ میں اکثر دیکھنے میں آیا ہے، وہ جب آپ نفیس نستعلیق یا ویب نسخ فانٹ استعمال کریں گے تو فرق معلوم ہوگا۔ ایشیا تائپ میں پتہ نہیں چلتا۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

احمدبھائی، نے اس پراجیکٹ پرکام شروع کردیاتھالیکن پتہ نہیں کیامشکل بنی ہے کہ لگتاہے اب کام رک گیاہے ۔اللہ تعالی ان کی مشکل کوآسان کرے (آمین ثم آمین)
میں نے اللہ تعالی کے کرم سے اس پراجیکٹ پرکام کی ابتداء کردی ہے میں اس نے اس کی پہلی سورت والناس کوکل پوسٹ کیاہے۔ آپ ساتھیوں سے گذارش ہے خصوصی طورپرسسٹرمہوش سے دیکھیں کہ یہ میں اسی طرح لکھوں کہ اورکوئی طریقہ ہوناچائیے ۔(شکریہ)


آپکی دعاؤں کاطالب۔


جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
جزاک اللہ جاوید بھائی، لیکن کیا اس طرح آپ اور احمد بھائی کےکام دوبار نہیں‌ہو جائیں گے؟ اس کے علاوہ جہاں پوسٹ کیا ہے اس کا لنک تو دیں :)
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

وہ توآپ کی بات ٹھیک ہے منصور(قیصرانی) بھائي، اس لیئے میں نے اس کولکھنا آخر سے شروع کیاہے کیونکہ وہ اگرکام کرتے بھی ہوئے توشروع سے کرتے ہوں گے اوریہ میرے بلاگ پربھی موجودہے یہاں پرمحفل میں اس کالنک یہ ہے۔

سورہ الناس

والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

اللہ تعالی کے کرم اورآپ سب کی دعاؤں کی بدولت تفسیرابن کثیرکی سورت اخلاص کو مکمل کردیاہے۔

وکی میں اس کا لنک یہ ہے

سورۃ اخلاص

والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

اللہ تعالی کے فضل اور آپ سب کی دعاؤں کی بدولت سورۃ تبت کی تفسیرمکمل ہوگی ہے اسکالنک یہاں ہے۔

سورۃ تبت

آپکی دعاؤں کاطالب


والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

میں نے اللہ تعالی کے کرم اورآپ سب کی دعاؤں کی بدولت تفسیرابن کثیرپرکام شروع کیاتھااوراس کومکمل طورپرکمپیوٹر پرانسٹال کیاتھاجسکی سی ڈی باذوق بھائی نے بھیجی تھی۔ کچھ ناگریزوجوہات کی وجہ سے وہ کمپیوٹرسے ڈیلیٹ کردیاگیاہے سی ڈی تومیرے پاس ہے لیکن اس کومیں دوبارہ بھی انسٹال نہیں کرسکتامیں سب ممبروں سے درخواست کرتاہوں خصوصی طورپرقیصرانی(منصور) بھائی اور شاکربھائی سے اگران کے پاس تفسیرابن کثیرہوتوبراہ مہربانی مجھ کوپی ڈی ایف کی فائل میں تیسواں پارہ بھیج دیں تاکہ میں کام کودوبارہ شروع کرسکوں ۔ مہربانی ہوگی(شکریہ)
میرا جی میل کاایڈریس یہ ہے :۔ javediqbal26@gmail.com


والسلام
جاویداقبال
 
Top