قرآن مجید کی سورتوں کے مضامین کا آپس میں ربط ۔ تبصرہ جات

عرفان سعید

محفلین
بسم الله الرحمٰن الرحیم

اصول تفسیر القرآن الحکیم
  1. تفسیر القرآن بالقرآن
  2. تفسیر القرآن بالحدیث الصحیح و سُنّةٍ صحیحةٍ
  3. تفسیر القرآن من اقوال و افعال صحابةٍ کرام رضوان الله علیھم اجمعین
  4. تفسیر القرآن باجماعِ اُمّةٍ
  5. تفسیر القرآن باللغة العرب
  6. تفسیر القرآن بالرائے ( وہ رائے جو مندرجہ بالا پانچ اصولوں کے خلاف نہ ہو )
گستاخی کی پیشگی معذرت کے ساتھ
آپ کے مراسلے کا عنوان "قرآن مجید کی سورتوں کے مضامین کا آپس میں ربط " دیکھ کر بہت دلچسپی محسوس ہوئی۔ لیکن مراسلے کے مندرجات کا عنوان سے کوئی تعلق قائم کرنے میں ناکام رہا۔ براہ کرم رہنمائی فرما دیجیے۔
 

عرفان سعید

محفلین
گستاخی کی پیشگی معذرت کے ساتھ
آپ کے مراسلے کا عنوان "قرآن مجید کی سورتوں کے مضامین کا آپس میں ربط " دیکھ کر بہت دلچسپی محسوس ہوئی۔ لیکن مراسلے کے مندرجات کا عنوان سے کوئی تعلق قائم کرنے میں ناکام رہا۔ براہ کرم رہنمائی فرما دیجیے۔
ام اویس
معافی چاہتا ہوں۔ جلد بازی میں جواب لکھ ڈالا۔ آپ کے بعد کے مراسلے سے بات واضح ہو گئی۔
 

م حمزہ

محفلین
ام اویس
معافی چاہتا ہوں۔ جلد بازی میں جواب لکھ ڈالا۔ آپ کے بعد کے مراسلے سے بات واضح ہو گئی۔
مجھے ابھی تک کچھ سمجھ نہیں آیا۔ البتہ کوشش جاری رہے گی۔

ہاں ، ایک بات ضرور ہے کہ ایسے کسی بھی سلسلہ کو پڑھنے کا بے حد اشتیاق ہے۔ اللہ کرے کہ ام اویس اس سلسلے کو بہت آگے تک لے جائے ۔۔۔ اللہ جزائے خیر دے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ان مراسلات میں قران میں ربط کے حوالے سے مجھے بھی کچھ نہیں مل پا رہا۔ ہو سکتا ہے کہ مزید وضاحت سے بات سمجھ آ جائے۔
 

عرفان سعید

محفلین
یہ سب کچھ دورانِ تعلیم میرے ہاتھ کا قرآن مجید کے حاشیے پر لکھا ہوا موجود ہے ۔ زیادہ عرصہ گزر جانے کی وجہ سے اس کی سیاہی مدہم ہو رہی ہے ۔ میں نے سوچا یہاں محفوظ کر دیتی ہوں ۔
کچھ حوالہ جات موجود نہیں کوشش کروں گی کہ گوگل سے اگر حوالہ وغیرہ مل سکا تو ساتھ ہی لکھ دوں ۔
بہت عمدہ حواشی ہیں۔ بڑی خوبی اور جامعیت سے متعلقہ نکات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔سورتوں کے باہم دگر ربط و تعلق کو آپ واضح فرماتی جا رہی ہیں۔ ایک سورۃ کے اندر موجود ربط (بعض علما اسے سورۃ کا نظم یا عمود بھی قرار دیتے ہیں) پر بھی آپ نے کام کیا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک سورۃ کے اندر موجود ربط (بعض علما اسے سورۃ کا نظم یا عمود بھی قرار دیتے ہیں) پر بھی آپ نے کام کیا ہے؟

آپ غالبا مولانا حمید الدین فراہی اور مولانا اصلاحی کے کام کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔ چاہیں تو اس پر علیحدہ تھریڈ شروع کر سکتے ہیں۔ قران کے متن میں ربط (coherence) پر جدید دور میں کافی کام ہوا ہے اور اس پر تحقیق جاری رہنی چاہیے۔
 

عرفان سعید

محفلین
آپ غالبا مولانا حمید الدین فراہی اور مولانا اصلاحی کے کام کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔ چاہیں تو اس پر علیحدہ تھریڈ شروع کر سکتے ہیں۔
جی بالکل نبیل بھائی! آپ کی تجویز اچھی ہے۔ محفل پر پہلے سے کچھ موجود ہے اس موضوع پر؟
 

ام اویس

محفلین
یہ مکمل طور پر میرا اپنا کام نہیں ہے ۔ ہمارے اساتذہ کرام نے اسے ترتیب دیا تھا ۔ البتہ اس میں حوالہ جات اور جہاں محسوس ہوا کہ کچھ وضاحت کی ضرورت ہے وہ میں کرنے کی جسارت کروں گی
جہاں تک میرا ناقص علم ہے ہمارے مدرسہ میں پہلی بار عربی سے براہ راست اردو میں تعلیم و تدریس کا سلسلہ شروع ہوا تھا ورنہ طلباء کو عربی اور فارسی میں درس نظامی کروایا جاتا تھا ۔
لاہور میں جامعہ اشرفیہ کے تحت مدرسة الفیصل طالبات کا پہلا رہائشی مدرسہ تھا اس سے پہلے لاہور میں لڑکیوں کے لیے ہوسٹل کی سہولت موجود نہیں تھی ۔ 1980 میں اس کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور میں اس کے پہلے بیج کی طالبہ تھی چنانچہ باقاعدہ کتابوں کی بجائے براہ راست بڑے بڑے اساتذہ سے سیکھنے کا شرف حاصل ہوا ۔ اگلے بیج کی تعلیم وتربیت کی ذمہ داری پھر پہلے بیج کے کمزور کندھوں پر ڈال دی گئی اور باقاعدہ نصاب بھی مرتب ہو کر کتابی صورت میں سامنےآگیا ۔
 

ام اویس

محفلین
79_E48947-2590-4_E35-_B47_A-_C79_A5_D6_E21_E5.jpg
 
Top