قرآن مجید کی خوبصورت آیت

سیما علی

لائبریرین
اور اُسی (اللّٰه) نے مخلوق کے لیے زمین بچھا دی ۝
‏جس میں میوے ہیں اور خوشے والے کھجور کے درخت ہیں ۝
‏اور بھُس واﻻ اناج اور خوشبودار پھول ہیں ۝
‏پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟۝

‏سورۃ الرحمن ۔ آیات نمبر 10، 11، 12، 13
 

سیما علی

لائبریرین
آپ ﷺ مومنوں کو خوشخبری سنا دیجئے! کہ ان کے لئے اللہ کی طرف سے بہت بڑا فضل ہے۝
‏سورۃ الاحزاب ۔ آیت نمبر 47
 

سیما علی

لائبریرین
اور جو شخص (دُنیا میں) اپنے پروردگار کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرتا تھا، اُس کے لئے دو باغ ہوں گے۔

‏﴿سورۃ الرحمن ، ۴۶﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اور اُسی (اللّٰه) نے مخلوق کے لیے زمین بچھا دی ۝
‏جس میں میوے ہیں اور خوشے والے کھجور کے درخت ہیں ۝
‏اور بھُس واﻻ اناج اور خوشبودار پھول ہیں ۝
‏پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟۝

سورۃ الرحمن ۔ آیات نمبر 10، 11، 12، 13
 

سیما علی

لائبریرین
بے شک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہم نے ان کے لیے ان کے اعمال مزیّن کر دیے ہیں، پس وہ حیران پھرتے ہیں۝

‏سورۃ النمل ۔ آیت نمبر 4
 

سیما علی

لائبریرین
اور جب موسیٰ (علیہ السلام) اپنی جوانی کو پہنچ گئے اور پورے توانا ہوگئے ہم نے انہیں حکمت وعلم عطا فرمایا، نیکی کرنے والوں کو ہم اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں۝

‏سورۃ القصص ۔ آیت نمبر 14
 

سیما علی

لائبریرین
میرےجو بندے ایمان لائے ہیں،ان سے کہہ دو کہ وہ نماز قائم کریں،اور ہم نےان کو جو رزق دیا ہےاس میں سےپوشیدہ طور پر بھی اور علانیہ بھی (نیکی کے کاموں میں) خرچ کریں،(اور یہ کام) اس دن کےآنے سے پہلے پہلے (کرلیں) جس میں نہ کوئی خرید و فروخت ہوگی، نہ کوئی دوستی کام آئےگی۔
‏﴿ابراہیم،۳۱﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اور اُسی (اللّٰه) نے مخلوق کے لیے زمین بچھا دی ۝
‏جس میں میوے ہیں اور خوشے والے کھجور کے درخت ہیں ۝
‏اور بھُس واﻻ اناج اور خوشبودار پھول ہیں ۝
‏پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟۝

‏سورۃ الرحمن ۔ آیات نمبر 10، 11، 12، 13
 

سیما علی

لائبریرین
مرغوب چیزوں کی محبت لوگوں کے لئے مزین کر دی گئی ہے، جیسے عورتیں اور بیٹے اور سونے اور چاندی کے جمع کئے ہوئے خزانے اور نشاندار گھوڑے اور چوپائے اور کھیتی، یہ دنیا کی زندگی کا سامان ہے
‏اور لوٹنے کا اچھا ٹھکانا تو اللہ تعالیٰ ہی کے پاس ہے۝

‏سورہ آل عمران۔آیت نمبر 14
 

زوجہ اظہر

محفلین
رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ

ترجمہ : پروردگار تو جو کچھ بھلائی میری طرف اتارے میں اس کا محتاج ہوں ۔

رب تعالی کے آگے اپنی بےبسی و محتاجی اعتراف
 

سیما علی

لائبریرین
کیا ان لوگوں نے پرندوں کو نہیں دیکھا جو تابع فرمان ہو کر فضا میں ہیں ، جنہیں بجز اللہ تعالٰی کے کوئی اور تھامے ہوئے نہیں،
‏بیشک اس میں ایمان لانے والے لوگوں کیلئے بڑی نشانیاں ہیں۝

‏سورۃ النحل ۔ آیت نمبر 79
 

سیما علی

لائبریرین
وه اللہ ہے جس نے تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل پیدا کئے، مگر تم بہت (ہی) کم شکر کرتے ہو۝

‏سورۃ المومنون ۔ آیت نمبر 78
 

سیما علی

لائبریرین
اے ایمان والو! اللہ اور رسول سے بے وفائی نہ کرنا، اورنہ جانتے بوجھتے اپنی امانتوں میں خیانت کے مرتکب ہونا;
‏سورۃ الانفال آیت نمبر 27
 

سیما علی

لائبریرین
سورة الصافات - آیت نمبر 180 ]

‏آپ کارب بڑی عزت والا ہے ان باتوں سے پاک ہے جو یہ بیان کرتے ہیں
 

سیما علی

لائبریرین
جو خوشحالی میں بھی اور بدحالی میں بھی ( اللہ کے لیے) مال خرچ کرتے ہیں، اور جو غصے کو پی جانے اور لوگوں کو معاف کردینے کے عادی ہیں۔ اللہ ایسے نیک لوگوں سے محبت کرتا ہے۔
‏سورۃ آل عمران آیت نمبر 134
 

سیما علی

لائبریرین
اور اے ہمارے پروردگار! ہمیں وہ کچھ بھی عطا فرمائیے جس کا وعدہ آپ نے اپنے پیغمبروں کے ذریعے ہم سے کیا ہے ، اور ہمیں قیامت کے دن رُسوا نہ کیجئے۔ یقینا آپ وعدے کی کبھی خلاف ورزی نہیں کیا کرتے۔

‏﴿سورۃ آل عمران، ۱۹۴﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اے ایمان والو! صبر اور نماز سے مدد حاصل کرو۔بیشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

‏﴿سورۃ البقرۃ، ۱۵۳﴾
 

سیما علی

لائبریرین
{وَأَحْسِنُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ}
اور احسان کرو، بیشک اللہ تعالی احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔[البقرة : 195]
 
Top