قرآن مجید کی خوبصورت آیت

سیما علی

لائبریرین
جب ان سے ان کے پروردگار نے فرمایا کہ اسلام لے آؤ تو انہوں نے عرض کی کہ میں رب العالمین کے آگے سر اطاعت خم کرتا ہوں – البقرۃ:131
 

arshadmm

محفلین
لقد جاء کم رسول من انفسکم عزیز علیہ ما عنتم حریص علیکم بالمومنین رءوف الرحیم ۔ التوبہ 128
لوگو تمہارے پاس تم ہی میں سے ایک پیغمبر آئے ہیں۔ تمہاری تکلیف انکو گراں معلوم ہوتی ہے اور وہ تمہاری بھلائی کے بہت خواہشمند ہیں۔ اور مومنوں پر نہایت شفقت کرنے والے ہیں مہربان ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
آخرت میں ہم سے ہماری دنیاوی نعمتوں کے بارے میں پوچھا جائے گا؟
‏جواب: [سورۃ التكاثر، 102:8]
‏ثُمَّ لَتُسۡئَلُنَّ یَوۡمَئِذٍ عَنِ النَّعِیۡمِ
‏ترجمہ: پھر تم سے اُس دن نعمتوں کے بارے میں پوچھا جائے گا (کہ ان کا کیا حق ادا کیا).
 

سیما علی

لائبریرین
(القرآن الكريم سورة الحديد آیت نمبر : 18)
‏"مردوں اور عورتوں میں سے جو لوگ صدقات دینے والے ہیں اور جنہوں نے اللہ کو قرض حسن دیا ہے، اُن کو یقیناً کئی گنا بڑھا کر دیا جائے گا اور ان کے لیے بہترین اجر ہے"
 

سیما علی

لائبریرین
یا رَبّ! مجھے بھی نماز قائم کرنے والا بنا دیجئے، اور میری اولاد میں سے بھی (ایسے لوگ پیدا فرمائیے جو نماز قائم کریں۔) اے ہمارے پروردگار! اور میری دُعا قبول فرما لیجئے۔
سورۃ ابراھیم آیت نمبر 40
 

سیما علی

لائبریرین
وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّكَ يَضِيقُ صَدْرُكَ بِمَا يَقُولُونَ ‎﴿٩٧﴾‏ فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَكُن مِّنَ السَّاجِدِينَ
الحجر – 97/98
ہمیں خوب علم ہے کہ ان کی باتوں سے آپ کا دل تنگ ہوتا ہے۔آپ اپنے پروردگار کی تسبیح اور حمد بیان کرتے رہیں اور سجده کرنے والوں میں شامل ہو جائیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
سورة النحل آیت نمبر 97
‏ترجمہ:
‏جس شخص نے بھی مومن ہونے کی حالت میں نیک عمل کیا ہوگا، چاہے وہ مرد ہو یا عورت، ہم اسے پاکیزہ زندگی بسر کرائیں گے، اور ایسے لوگوں کو ان کے بہترین اعمال کے مطابق ان کا اجر ضرور عطا کریں گے۔
 
ویسے تو تمام قرآن لیکن یہ آیت ہمیشہ سے میری پسندیدہ رہی ۔
یا ایھا الانسان انک کادح الٰی ربک کدحا فملٰقیہ۔ (اے انسان بے شک تو تکلیف ، مشقت (دھکوں) میں ہے اور یہ دھکے تیرے رب کی طرف تجھے لیکر جا رہے ہیں پس ملاقات ہو جائے گی۔) یہ میرا ترجمہ ہے
 

سیما علی

لائبریرین
اُسی نے دو سمندروں کو اس طرح چلایا کہ وہ دونوں آپس میں مل جاتے ہیں ۔ (پھر بھی) اُن کے درمیان ایک آڑ ہوتی ہے کہ وہ دونوں اپنی حد سے بڑھتے نہیں۔
‏﴿سورۃ الرحمن، ۱۹-۲۰﴾
 

سیما علی

لائبریرین
احزاب33:43)
‏ “وہی ہے جو تم پر درود بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے بھی، تاکہ تمہیں اندھیروں سے نکال کر نور کی طرف لے جائے اور وہ مومنوں پر بڑی مہربانی فرمانے والا ہے”o
 

سیما علی

لائبریرین
گناہ گار صرف حلیہ ہی سے پہچان لیے جائیں گے اور ان کی پیشانیوں کے بال اور قدم پکڑ لیے جائیں گے۝
‏پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۝
سورۃ الرحمن ۔ آیات نمبر 42,41
 

سیما علی

لائبریرین
بے شک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہم نے ان کے لیے ان کے اعمال مزیّن کر دیے ہیں، پس وہ حیران پھرتے ہیں۝

‏سورۃ النمل ۔ آیت نمبر 4
 

سیما علی

لائبریرین
اور اُسی (اللّٰه) نے مخلوق کے لیے زمین بچھا دی ۝
‏جس میں میوے ہیں اور خوشے والے کھجور کے درخت ہیں ۝
‏اور بھُس واﻻ اناج اور خوشبودار پھول ہیں ۝
‏پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟۝

‏سورۃ الرحمن ۔ آیات نمبر 10، 11، 12، 13
 

سیما علی

لائبریرین
رمضان کامہینہ وہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کے لئے سراپا ہدایت، اور ایسی روشن نشانیوں کا حامل ہے جو صحیح راستہ دِکھاتی اور حق و باطل کے درمیان دوٹوک فیصلہ کردیتی ہیں، لہٰذا تم میں سے جو شخص بھی یہ مہینہ پائے، وہ اس میں ضرور روزہ رکھے۔
‏﴿سورۃ البقرۃ، ۱۸۵﴾
 

سیما علی

لائبریرین
ہم جب کسی چیز کا اراده کرتے ہیں تو صرف ہمارا یہ کہہ دینا ہوتا ہے کہ ہوجا، پس وه ہوجاتی ہے۝
‏سورۃ النحل ۔ آیت نمبر 40
 

سیما علی

لائبریرین
زمین میں جتنے درخت ہیں اگر وہ سب قلمیں بن جائیں اور سمندر سیاھی بن جائے پھر اس کے بعد سات مزید سمندر بھی سیاھی مہیا کریں تو بھی اللہ کی باتیں ختم نہ ہوں گی۔ بلاشبہ اللہ غالب اور حکمت والا ہے ۞
سورہ لقمان ۔ آیت نمبر 27
 

سیما علی

لائبریرین
اَلْحَمْدُلِلّه ❤
رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الأبْرَارِ
اے ہمارے پروردگار ! ہمارے گناہ بخش دیجئے، ہماری برائیوں کو ہم سے مٹا دیجئے، اور ہمیں نیک لوگوں میں شامل کر کے اپنے پاس بلائیے۔آمین ❤
(آل عمران193)
 

سیما علی

لائبریرین
اے ایمان والو! تم پر روزے رکھنا فرض کیا گیا جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے، تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو۝

‏سورۃ البقرۃ ۔ آیت نمبر 183
 
Top