قرآن مجید کی خوبصورت آیت

وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ بِأَنَّ لَهُمْ مِنَ اللَّهِ فَضْلًا كَبِيرًا.(33۔۔47)
اور ایمان والوں کو خوشخبری دو کہ ان کے لیے اللہ کا بڑا فضل ہے۔
الاحزاب
 

الشفاء

لائبریرین

فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُواْ لِي وَلاَ تَكْفُرُونِ
O
سو تم مجھے یاد کیا کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا اور میرا شکر ادا کیا کرو اور میری ناشکری نہ کیا کرو۔
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 152۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَنزَلَ عَلَىٰ عَبْدِهِ الْكِتَابَ وَلَمْ يَجْعَل لَّهُ عِوَجًا ( 1 )
سب تعریف خدا ہی کو ہے جس نے اپنے بندے (محمدﷺ) پر (یہ) کتاب نازل کی اور اس میں کسی طرح کی کجی (اور پیچیدگی) نہ رکھی
قَيِّمًا لِّيُنذِرَ بَأْسًا شَدِيدًا مِّن لَّدُنْهُ وَيُبَشِّرَ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًا حَسَنًا ( 2 )
سیدھی (اور سلیس اتاری) تاکہ لوگوں کو عذاب سخت سے جو اس کی طرف سے (آنے والا) ہے ڈرائے اور مومنوں کو جو نیک عمل کرتے ہیں خوشخبری سنائے کہ اُن کے لئے (ان کے کاموں کا) نیک بدلہ (یعنی) بہشت ہے
مَّاكِثِينَ فِيهِ أَبَدًا ( 3 )
جس میں وہ ابدا لاآباد رہیں گے
(الکہف)
 
وَيُنذِرَ الَّذِينَ قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا (4)
اور ان لوگوں کو بھی ڈرائے جو کہتے ہیں کہ خدا نے (کسی کو) بیٹا بنا لیا ہے
مَّا لَهُم بِهِ مِنْ عِلْمٍ وَلَا لِآبَائِهِمْ كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ إِن يَقُولُونَ إِلَّا كَذِبًا ( 5 )
ان کو اس بات کا کچھ بھی علم نہیں اور نہ ان کے باپ دادا ہی کو تھا۔ (یہ) بڑی سخت بات ہے جو ان کے منہ سے نکلتی ہے (اور کچھ شک نہیں) کہ یہ جو کہتے ہیں محض جھوٹ ہے
(الکہف)
 
رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِنْ لَمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ
ترجمہ: اے ہمارے رب، ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا، اگر تو نے ہمیں معاف نہ کیا اور ہم پر رحم نہ کیا تو ہم خسارہ پانے والوں میں سے ہوجائیں گے۔
 

مومن فرحین

لائبریرین
هُوَ مَوْلٰىكُمْۚ-فَنِعْمَ الْمَوْلٰى وَ نِعْمَ النَّصِیْرُ۠
وہی تمہارا دوست اور مالک ہے ۔۔ پس کیا ہی اچھا مالک ہے اور کتنا بہترین مددگار
 
يٰ۔سٓ (1)
ی س۔

وَالْقُرْاٰنِ الْحَكِ۔يْ۔مِ (2)
حکمت والے قرآن کی قسم ہے۔

اِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِيْنَ (3)
بے شک آپ رسولوں میں سے ہیں۔

عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِ۔يْ۔مٍ (4)
سیدھے راستے پر۔

تَنْزِيْلَ الْعَزِيْزِ الرَّحِ۔يْ۔مِ (5)
غالب رحمت والے کا اتارا ہوا ہے۔
 
لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّآ اُنْذِرَ اٰبَآؤُهُ۔مْ فَ۔هُ۔مْ غَافِلُوْنَ (6)
تاکہ آپ اس قوم کو ڈرائیں جن کے باپ دادا نہیں ڈرائے گئے سو وہ غافل ہیں۔

لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلٰٓى اَكْثَرِهِ۔مْ فَ۔هُ۔مْ لَا يُؤْمِنُ۔وْنَ (7)
ان میں سے اکثر پر خدا کا فرمان پورا ہو چکا ہے پس وہ ایمان نہیں لائیں گے۔

اِنَّا جَعَلْنَا فِىٓ اَعْنَاقِهِ۔مْ اَغْلَالًا فَهِىَ اِلَى الْاَذْقَانِ فَهُ۔مْ مُّقْمَحُوْنَ (8)
بے شک ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال دیے ہیں پس وہ ٹھوڑیوں تک ہیں سو وہ اوپر کو سر اٹھائے ہوئے ہیں۔

وَجَعَلْنَا مِنْ بَيْنِ اَيْدِيْ۔هِ۔مْ سَدًّا وَّمِنْ خَلْفِهِ۔مْ سَدًّا فَاَغْشَيْنَاهُ۔مْ فَهُ۔مْ لَا يُبْصِرُوْنَ (9)
اور ہم نے ان کے سامنے ایک دیوار بنا دی ہے اور ان کے پیچھے بھی ایک دیوار ہے پھر ہم نے انہیں ڈھانک دیا ہے کہ وہ دیکھ نہیں سکتے۔

وَسَوَآءٌ عَلَيْ۔هِ۔مْ ءَاَنْذَرْتَ۔هُ۔مْ اَمْ لَمْ تُنْذِرْهُ۔مْ لَا يُؤْمِنُ۔وْنَ (10)
اور ان پر برابر ہے کہ آپ ان کو ڈرائیں یا نہ ڈرائیں وہ ایمان نہیں لائیں گے۔
 
اِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ ال۔ذِّكْ۔رَ وَخَشِىَ الرَّحْ۔مٰنَ بِالْغَيْبِ ۖ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَّاَجْرٍ كَرِيْ۔مٍ (11)
بے شک آپ اسی کو ڈرا سکتے ہیں جو نصیحت کی پیروی کرے اور بن دیکھے رحمان سے ڈرے، پس خوشخبری دے دو اس کو مغفرت کی اور عزت والے اجر کی۔

اِنَّا نَحْنُ نُحْىِ الْمَوْتٰى وَنَكْ۔تُبُ مَا قَدَّمُوْا وَاٰثَارَهُ۔مْ ۚ وَكُلَّ شَىْءٍ اَحْصَيْنَاهُ فِىٓ اِمَامٍ مُّبِيْنٍ (12)
بے شک ہم ہی مردوں کو زندہ کریں گے اور جو انہوں نے آگے بھیجا اور جو پیچھے چھوڑا اس کو لکھتے ہیں، اور ہم نے ہر چیز کو کتاب واضح (لوح محفوظ) میں محفوظ کر رکھا ہے۔

وَاضْرِبْ لَ۔هُ۔مْ مَّثَلًا اَصْحَابَ الْقَرْيَةِۢ اِذْ جَآءَهَا الْمُرْسَلُوْنَ (13)
اور ان سے بستی والوں کا حال مثال کے طور پر بیان کر جب کہ ان کے پاس رسول آئے۔
 
اِذْ اَرْسَلْنَآ اِلَيْ۔هِ۔مُ اثْنَيْنِ فَكَذَّبُوْهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ فَقَالُوٓا اِنَّ۔آ اِلَيْكُمْ مُّرْسَلُوْنَ (14)
جب ہم نے ان کے پاس دو کو بھیجا انھوں نے ان کو جھٹلایا پھر ہم نے تیسرے سے مدد کی پھر انہوں نے کہا ہم تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں۔

قَالُوْا مَآ اَنْتُ۔مْ اِلَّا بَشَ۔رٌ مِّثْلُ۔نَاۙ وَمَآ اَنْزَلَ الرَّحْ۔مٰنُ مِنْ شَىْءٍۙ اِنْ اَنْتُ۔مْ اِلَّا تَكْذِبُوْنَ (15)
انہوں نے کہا کہ تم اور کچھ نہیں مگر ہماری طرح انسان ہو، اور رحمان نے کوئی چیز نہیں اتاری، تم بس جھوٹ ہی بول رہے ہو۔

قَالُوْا رَبُّنَا يَعْلَمُ اِنَّ۔آ اِلَيْكُمْ لَمُرْسَلُوْنَ (16)
انہوں نے کہا ہمارا رب جانتا ہے کہ ہم تمہاری طرف بھیجے ہوئے ہیں۔

وَمَا عَلَيْنَآ اِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِيْنُ (17)
اور ہمارے ذمے کھلم کھلا پہنچا دینا ہی ہے۔
 
قَالُ۔وٓا اِنَّا تَطَيَّ۔رْنَا بِكُمْ ۖ لَئِنْ لَّمْ تَنْتَ۔هُوْا لَنَرْجُ۔مَنَّكُمْ وَلَيَمَسَّنَّكُمْ مِّنَّا عَذَابٌ اَلِيْمٌ (18)
انہوں نے کہا کہ ہم نے تو تمہیں منحوس سمجھا ہے، اگر تم باز نہ آؤ گے تو ہم تمہیں سنگسار کر دیں گے اور تمہیں ہمارے ہاتھ سے ضرور دردناک عذاب پہنچے گا۔

قَالُوْا طَ۔آئِرُكُمْ مَّعَكُمْ ۚ اَئِنْ ذُكِّرْتُ۔مْ ۚ بَلْ اَنْتُ۔مْ قَوْمٌ مُّسْرِفُوْنَ (19)
انہوں نے کہا تمہاری نحوست تو تمہارے ساتھ ہے، کیا اگر تمہیں نصیحت کی جائے (تو اسے نحوست سمجھتے ہو)، بلکہ تم حد سے بڑھنے والے ہو۔

وَجَآءَ مِنْ اَقْصَا الْمَدِيْنَةِ رَجُلٌ يَّسْعٰىؕ قَالَ يَا قَ۔وْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِيْنَ (20)
اور شہر کے پرلے کنارے سے ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا، کہا اے میری قوم! رسولوں کی پیروی کرو۔
 
وَاَنْ اَقِيْمُوا الصَّلَاةَ وَاتَّقُوْهُ ۚ وَهُوَ الَّ۔ذِىٓ اِلَيْهِ تُحْشَرُوْنَ (72)
اور یہ کہ نماز قائم رکھو اور اللہ سے ڈرتے رہو، وہی ہے جس کے سامنے اکھٹے کیے جاؤ گے۔
(الانعام)
 
سبحان اللہ۔۔سبحان اللہ۔۔اللہ اکبر

لَّا تُدْرِكُهُ الْاَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْاَبْصَارَ ۖ وَهُوَ اللَّطِيْفُ الْخَبِیرُ (103)
اسے آنکھیں نہیں دیکھ سکتیں اور وہ آنکھوں کو دیکھ سکتا ہے، اور وہ نہایت باریک بین خبردار ہے۔
(الانعام)
 
Top