قدامت پرست

تھوڑا سا مزاح , ہلکا سا طنز , اس بار مزاج سے ہٹ کر :)

تاریک شب تو بھائی ! قدامت پرست ہے
کالا نقاب لائی , قدامت پرست ہے

شوہر کے والدین ہیں اب تک اسی کے ساتھ
اس گھر بہو جو آئی قدامت پرست ہے

صاحب سے رہ کے دور سبھی کام کرتی ہے
یہ کام والی مائی قدامت پرست ہے

اتنے کرخت خول میں چھپ کر یہ آگیا
اخروٹ انتہائی قدامت پرست ہے

بیگم کے والدین کو ماں باپ کہتا ہے
یہ مولوی جوائی قدامت پرست ہے

ننگا پڑا تھا دودھ اسے بھی چھپا دیا
کمبخت یہ ملائی قدامت پرست ہے

مجھ کو نظر اٹھا کے کبھی دیکھتا نہیں
ہمسائی کا وہ بھائی قدامت پرست ہے

رونالڈو سے بال بناؤں میں کس طرح
بدقسمتی سے نائی قدامت پرست ہے

جاتی ہے اک سے دوسرے ہم صنف پھول پر
تتلی بھی اہ دہائی قدامت پرست ہے ۔
 
آخری تدوین:
ننگا پڑا تھا دودھ اسے بھی چھپا دیا
کمبخت یہ ملائی قدامت پرست ہے

کیسے بناؤں بال میں رونالڈو کی طرح
بدقسمتی سے نائی قدامت پرست ہے
آپ کا یہ منفرد انداز بھی بہت اچھا لگا ۔ اور خیالات کی تو خاص طور پہ داد دینی پڑے گی ۔
 
آخری تدوین:

عاطف ملک

محفلین
پنکی کے Mom,Dad نے Reject کر دیا
تہمت یہی لگائی،۔۔۔۔۔۔:p:p:p
واہ
بہت ہی خوب اشعار لائی ہیں ہمیشہ کی طرح۔
مجھ کو نظر اٹھا کے کبھی دیکھتا نہیں
ہمسائی کا وہ بھائی قدامت پرست ہے

کیسے بناؤں بال میں رونالڈو کی طرح
بدقسمتی سے نائی قدامت پرست ہے
یہ تو کچھ زیادہ ہی spot on قدامت پرستی ہو گئی۔
ڈھیر ساری داد قبول کیجیے :)
 
آخری تدوین:
Top