قبرستان ایسوسی ایٹس

موت سے نہ ڈریئے ! اس کے لئے ٹیکنیکل تربیت کی ضرورت نہیں، ایک شیر خوار بھی جب چاہے مر سکتا ہے۔۔۔ قبر کا مزا تو جوانی میں ہے قبریستان کی سیلز ریپریزنٹیٹیو نے کہا اس میں نیند بہتر آتی ہے اور خواب ٹیکنیکلز ۔۔ اس کی موت کا کیا کہنا جس نے ایک ہائی کلاس قبر کا انتظام کر لیا ہے۔۔۔۔۔ میں پھر کہتی ہوں کہ ابدی نیند کے لئے اچھی جگہ لیجئیے۔۔۔ خواہ قیمت ذرا زیادہ دینی پڑے۔۔۔۔ معمولی گورستان مین شکستہ قبروں پر انا للہ پڑہیئے۔۔۔ کیسی کیسی حسیناؤں کی مٹی خراب ہو رہی ہے، کیا آپ ایسی قبر پسند کریں گی جہاں ایک سینٹرل جیل کا تربیت یافتہ بلکہ پھانسی یافتہ بدمعاش مدفون ہو۔۔۔۔۔ ایک طرف یونیورسٹی کا ناکام عاشق جو اپنے ضمیر کو سلیپنگ پلز کھلا کھلا کر موٹا کر رہا تھا۔۔۔۔۔۔ ایک طرف ایک سود خور مہاجن جس کی توند سود در سود کی طرح پھیلتی جارہی ہے، ۔۔۔۔۔ کہیں ایک طرف وہ کنواری جس کا حسن پرائیوٹ لمیٹیڈ ہی رہ گیا ہے۔۔۔ کہیں ایک فل ٹائم دلربا جو جوائنٹ اسٹاک کمپنی کی طرح اپنے شیئرز عام فروخت کرتی ہے،،،،،، کہیں ایک جاپانی سائز ہیوی ویٹ جو ہر میچ ہار گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہیں ایک اخباری ایڈیٹر جو اپنے مراسلہ نگاروں اور اپنی بیوی کی رائے سے کبھی متفق نہ ہوا۔۔۔ ہماری کمپنی گارنٹی کے ساتھ آپ کو اچھے نیک اور پڑوسی دے گی۔۔۔۔۔


(ابو ظفر زین "پیازی اردو")
 
Top