قابل اعتبار افراد کے توسط سےسیلاب زدگان کی مدد کریں۔

طالوت نے 'پاکستان میں زلزلہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 14, 2010

  1. طالوت

    طالوت محفلین

    مراسلے:
    8,357
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Bashful
    جیسا کہ ہم سب کے علم میں ہے پاکستان میں حالیہ تاریخی بد ترین سیلابوں نے پاکستان کے طول و عرض میں ناقابل برداشت تباہی مچائی ہے اور سچ تو یہ ہے کہ پاکستانیت کے حامل پاکستانیوں کی حیثیت سے بڑھ کر اس تباہی میں ہر کوئی سکتے کی کیفیت میں ہے ۔ ایسے میں اگرچہ بہت سے ادارے تنظیمیں اور شخصیات اپنی اپنی کوششوں میں مصروف ہیں مگر سابقہ تجربات کی بنا پر پاکستانیوں کی اکثریت امداد کی شفاف طریقے سے تقسیم کے معاملے میں خاصے تحفظات رکھتے ہیں اور اس کا تجربہ مجھے ذاتی طور پر بھی ہو چکا ہے مگر خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستان کے دو نامور صحافی جو نا صرف عالمی صحافی تصور کئے جاتے ہیں بلکہ ان کی شخصیت بھی کسی قسم کے تعصب اور الزامات سے پاک ہے اس معاملے میں جوش خروش سے حصہ لے رہے ہیں ۔

    جی ہاں ! میں بات کر رہا ہوں سید طلعت حسین اور کاشف عباسی کی ۔ ان دونوں حضرات نے ایک مشترکہ اکاؤنٹ میں اپنی ذاتی تیرہ لاکھ روپے کی خطیر رقم سے اس نیک کا م کا آغاز کیا ہے اور آج کی نشریات میں ایک کروڑ سے زائد روپے کا وعدہ پاکستانیوں نے ان سے کیا ہے ۔ ایسے حالات میں سوائے چند ایک دیگر اداروں کے یہ دو افراد بھی بلاشبہ ایسی شخصیات ہیں جن پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے اور ان دونوں صاحبا ن نے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ نہ صرف اس امدادی رقم یا سامان کی نہ صرف ہر ممکن تک مستحق افراد کو پہنچانے کی نگرانی کریں گے بلکہ وقتا فوقتا عوام الناس کو بھی اس سے آگاہ کرتے رہیں گے ۔

    تمام اہل وطن سے گزارش ہے کہ وہ اپنا فرض ادا کرنے میں جلدی کریں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں ۔ الحمدللہ میں اپنے فرض سے سبکدوش ہو چکا امید ہے کہ آپ احباب بھی نہ صرف اس میں جلدی کریں گے بلکہ دیگر اہلیان پاکستان کو بھی اس جانب مائل کریں گے ۔

    تفصیلات کے لئے آج ٹی وی

    Account Details for Flood Relief

    Title of Account: Syed Talat Hussain/ Kashif Abbasi
    Account No: 0516616341000689
    Bank: Muslim Commercial Bank
    Branch: Stock Exchange Branch, Blue Area, Islamabad
    Branch Code: 1390
    Swift Code: MUCBPKKAA

    For further details:
    +92-51-111010010
    SMS: +92-347-5023842 ÷ +92-301–5473521 ​

    ہمارے لوگ ہمارے منتظر ہیں ۔​


    [​IMG][/URL][/IMG]​

    وسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 12
  2. زونی

    زونی محفلین

    مراسلے:
    4,187
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    شکریہ طالوت یہ سب تفصیل بتانے کیلئے !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. طالوت

    طالوت محفلین

    مراسلے:
    8,357
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Bashful
    زونی آئیں ہیں ۔ خوش آمدید ۔
    وسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. زونی

    زونی محفلین

    مراسلے:
    4,187
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused


    شکریہ ! آپ نے ابھی تک اپنا اوتار نہیں بدلا ؟:noxxx:
     
  5. طالوت

    طالوت محفلین

    مراسلے:
    8,357
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Bashful
    پہچان بن گئی ہے سو اب تک یہی چل رہا ہے ۔
     
  6. طالوت

    طالوت محفلین

    مراسلے:
    8,357
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Bashful
    ہمارے لوگ ہمارے منتظر ہیں ۔
    [​IMG]

    سندھ، بلوچستان میں سیلاب کی تباہی جاری

    پاکستان کے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اقوامِ متحدہ کے امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ اب بھی ساٹھ لاکھ متاثرین تک امداد نہیں پہنچ پائی ہے۔فلڈ کمیشن پاکستان کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ چشمہ اور تونسہ بیراج میں پانی کی سطح میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے مگر اب بھی وہاں اونچے درجے کا سیلاب موجود ہے۔

    محکمۂ موسمیات کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں منگل اور بدھ کو تیز بارشوں کے سبب سیلاب کا خدشہ ہے۔
    [​IMG][/URL][/IMG]​
     
  7. طالوت

    طالوت محفلین

    مراسلے:
    8,357
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Bashful
    [​IMG]

    [​IMG]

    علم بھی بہہ گیا۔[​IMG]
     
  8. محمداسد

    محمداسد محفلین

    مراسلے:
    85
    صحافی برادری کی جانب سے ایک قابل تحسین اقدام ہے۔ مجھے امید ہے کہ دیگر معروف صحافی حضرات بھی طلعت حسین اور کاشف عباسی کا ساتھ دیں گے تاکہ شک و شبہات میں گھرے ہوئے مخیر حضرات مزید دل کھول کر امداد دیں۔

    تفصیل فراہم کرنے کا شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,832
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    اسمیں سے کتنے مال سیلاب زدگان کو ملے گا؟ :)
     

اس صفحے کی تشہیر