قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ طبیعیات کا نام ڈاکٹر عبدالسلام کے بجائے منصور الخازنی رکھنے کی منظوری

فرقان احمد

محفلین
جی مراد تو یہی ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ معاملہ کہیں تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ جب یہ شروع ہوا تھا تو اسوقت دو مطالبے تھے۔ اوّل قادیانیوں کو بڑی سرکاری پوسٹس سے ہٹایا جائے۔ دوئم انہیں غیر مسلم تسلیم کیا جائے۔ یہ دونوں مطالبے سرکاری طور پر منظور ہوئے بیسیوں سال بیت گئے مگر اینٹی قادیانی پروپگنڈہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا؟ ہر سال ختم مختلف کانفرنسز و اجتماعات لگائے جاتے ہیں تاکہ قادیانیوں کی زندگی مزید اجرین بنائی جاتی رہے۔ مجھے اصل میں اعتراض اس تسلسل پر ہے۔ ماضی میں جو ہوا وہ ہو گیا۔ اس پر اب کیا کر سکتے ہیں
آپ کی باتوں میں کافی جھول ہیں جناب! کسی جگہ رک جائیں تو بات بنے۔ اب آپ پراپیگنڈا کی طرف چل پڑے۔ ہمارا سوال یہ ہے کہ اقلیت کے طور پر، قادیانیوں کے کون سے آئینی اور قانونی حقوق سلب کیے گئے ہیں؟ ہم تو سمجھے تھے کہ آپ ہماری معلومات میں اضافہ کریں گے۔
 
شاہد شاہ

محفلین
کیسا جھول؟ اوپر دو لمبی پوسٹس میں وضاحت کر چکا ہوں کہ آرڈیننس ۲۰ کے بعد سے قادیانی اپنے آئینی مذہبی حقوق سے محروم ہیں۔ آپکے نزدیک یہ کوئی بڑی بات نہیں کیونکہ آپ اس متاثرہ جماعت سے نہیں ہیں۔ لیکن اگر اپنے پاؤں دوسروں کے جوتوں میں ڈال کر دیکھیں تو اس امتیازی قانون کی حیثیت واضح ہو جائے گی

یہ رہی متعلقہ شق:
اس قانون کے ذریعہ پاکستان کے ضابطہ فوجداری کی شق 298 میں دو حصوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

298-B

1۔ اس شق کے مطابق "قادیانی گروہ یا لاہوری گروہ کے کسی رکن کو جو اپنے آپ کو 'احمدی' یا کسی اور نام سے پکارے" کے لیے ممنوع قرار دیا گیا ہے کہ وہ (الف) بول، لکھ یا کسی اور طریقہ سے کسی خلیفہ یا آنحضور ﷺ کے کسی صحابی کے علاوہ کسی کو ""امیر المومنین" یا "خلیفہ المومنین" یا "خلیفہ المسلمین" یا "صحابی" یا "رضی اللہ عنہ" کہے۔ (ب) آنحضور ﷺ کی ازواج کے علاوہ کسی کو "ام المومنین" کہے۔ (ج) آنحضور ﷺ کے خاندان کے اہل بیت کے علاوہ کسی کو "اہل بیت" کہے۔ (د) اپنی جائے عبادت کو "مسجد" کہے۔

2۔ اس شق کے مطابق "قادیانی گروہ یا لاہوری گروہ کے کسی رکن کو جو اپنے آپ کو 'احمدی' یا کسی اور نام سے پکارے" اپنی عبادت کے لیے بلانے کے طریق کو "اذان" کہنے یا مسلمانوں کے طریق پراذان دینے کی صورت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

298-C

اس شق کے تحت احمدی کہلانے والوں کے لیے خواہ وہ قادیانی فریق سے تعلق رکھتے ہوں یا لاہوری فریق سے، قرار دیا گیا ہے کہ اگر وہ اپنے آپ کو "براہ راست یا بالواسطہ" مسلمان کہیں یا اپنی مذہب کو اسلام کہیں یا اپنے مذہب کی اشاعت یا تبلیغ کریں یا کسی بھی طریق پر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کریں تو ان سب صورتوں میں تین سال تک قید اور جرمانہ کے مستحق ہوں گے۔

÷÷÷

ہماری خیال میں یہ تو پارلیمان کے فیصلے کی ایک عملی اور انتظامی صورت ہے تاکہ مزید فساد سے بچا جا سکے۔ اب آپ کہیں کہ کیا یہی وہ کُل پابندیاں ہیں جن کو آپ آئینی اور قانونی حقوق پر ڈاکا قرار دے رہے ہیں؟ ہماری دانست میں مذہبی شعائر میں غیر معمولی مماثلت کے باعث پیدا شدہ مسائل کے حل کی یہ ایک انتظامی تدبیر ہے۔ دوسری صورت میں فساد پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ جب جمہور علمائے کرام اور جمہور کے نمائندگان اس معاملے کو اسی صورت میں حل کرنا چاہتے ہیں تو پھر اس انتظامی پابندی کو تسلیم کیے بنا چارہ نہیں۔ یا پھر ایک ہی راہ بچتی ہے جو کہ فساد کی راہ ہے۔ اگر آپ کے پاس اس سے بہتر حل ہے تو ہمارے ملک کے حالات کے تناظر میں ضرور بتلائیے۔
 
یاز

محفلین
ہماری معلومات میں اضافہ فرمائیں۔ پاکستان میں قادیانیوں کے کون سے آئینی اور قانونی حقوق سلب کیے گئے ہیں؟ مذہبی شعائر میں غیر معمولی مماثلت کے باعث پیدا شدہ مسائل کا حل تو خاصا مشکل دکھائی دیتا ہے، اگر آئینی اور قانونی حقوق سے آپ کی مراد یہی ہے۔
اس لڑی کا عنوان یا شانِ نزول ہی کسی حد تک آپ کے سوال کا جواب دینے کے لئے کافی ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
اس لڑی کا عنوان یا شانِ نزول ہی کسی حد تک آپ کے سوال کا جواب دینے کے لئے کافی ہے۔
ہمیں تو اس پر سخت اعتراض ہے کہ ڈاکٹر عبدالسلام کی سائنسی شعبے میں خدمات کو نظرانداز کیا جائے۔ اس معاملے میں حکومتی نااہلی پر ہی الزام دھرا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر عبدالسلام کو پوری دنیا میں پذیرائی اپنے مخصوص مذہبی عقائد کی بجائے طبیعیات کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر ملی۔ اسے سراہا جانا چاہیے۔ ان کی مذہبی شخصیت کو زیربحث لانا ہی بنیادی طور پر غلط تھا۔
 
بس یہی تمام رونا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ لیکن اس رجحان میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
گڑھی شاہو میں چند سال قبل قادیانیوں کا قتلِ عام ہوا تو پورے ملک میں کسی کو ہمدردی کے دو بول بولنے کی توفیق نہ ہوئی۔ نواز شریف نے ہمت دکھا کر اس جگہ کا دورہ کیا اور قادیانیوں کو بھی پاکستانی شہری وغیرہ قرار دیا تو فتوے لگنا شروع ہو گئے۔
اس مائنڈ سیٹ سے نکلنے کی ضرورت ہے، ورنہ یقین مانیے کہ آج تمام قادیانیوں کو قتل بھی کر دیں تو بھی یہ سلسلہ رکے گا نہیں۔ پھر یہی نفرت اہلِ تشیع، پھر وہابی، بریلوی اور دیگر فروعی گروہوں تک جا پہنچے گی۔
 
ہم آپ سے متفق ہیں جناب!
 
شاہد شاہ

محفلین
ہماری خیال میں یہ تو پارلیمان کے فیصلے کی ایک عملی اور انتظامی صورت ہے تاکہ مزید فساد سے بچا جا سکے۔ اب آپ کہیں کہ کیا یہی وہ کُل پابندیاں ہیں جن کو آپ آئینی اور قانونی حقوق پر ڈاکا قرار دے رہے ہیں؟ ہماری دانست میں مذہبی شعائر میں غیر معمولی مماثلت کے باعث پیدا شدہ مسائل کے حل کی یہ ایک انتظامی تدبیر ہے۔ دوسری صورت میں فساد پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ جب جمہور علمائے کرام اور جمہور کے نمائندگان اس معاملے کو اسی صورت میں حل کرنا چاہتے ہیں تو پھر اس انتظامی پابندی کو تسلیم کیے بنا چارہ نہیں۔ یا پھر ایک ہی راہ بچتی ہے جو کہ فساد کی راہ ہے۔ اگر آپ کے پاس اس سے بہتر حل ہے تو ہمارے ملک کے حالات کے تناظر میں ضرور بتلائیے۔
فساد تو کبھی تھا ہی نہیں۔ مولویوں کا خیال تھا کہ ۱۹۷۴ میں جب قادیانیوں کو آئینی طور پر غیر مسلم قرار دیا جائے گا تو یہ بغاوت کر دیں گے۔ پھر یا تو انکو ملک بدر کر دیا جائے یا یہ سب جیل جائیں گے۔ مگر قادیانیوں نے کوئی سخت رد عمل نہیں دکھایا۔ اور اپنی مذہبی رسومات و امور پہلے کی طرح جاری رکھیں۔ جس پر اس معاملے کو مزید ہوا دی گئی کہ اب انکو مذہبی امور سے بھی قانونا روکا جائے۔ جو کہ ظاہر ہے غیر آئینی آرڈیننس تھا
 
ہمارے خیال میں اس معاملے پر بحث ہو چکی۔ ہماری طرف سے بحث کے خاتمے کا اعلان کیا جاتا ہے۔ آپ نے اپنا موقف پیش کر دیا، ہم نے اپنی ناقص فہم کے مطابق گزارشات پیش کر دیں۔ اب کسی اور طرف متوجہ ہو لیتے ہیں۔
 
متفق جناب۔
آج کے اجلاس کی کاروائی کے اختتام کا اعلان کر دیا جانا چاہئے۔
 
فرقان احمد

محفلین
متفق جناب۔
آج کے اجلاس کی کاروائی کے اختتام کا اعلان کر دیا جانا چاہئے۔
جناب! ہم تو اپنی عرضداشتیں پیش کر چکے۔ ممکن ہے، بعض محفلین ابھی کاروائی جاری رکھنا چاہیں۔ ان کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ :) یہ بھی ممکن ہےکہ ہمیں پھر سے طلب کر لیا جائے۔ ویسے بھی ہمارا جانا اور نہ جانا ایک برابر ہے ۔:)
 
جان

محفلین
شاہد شاہ جی "قادیانیوں" کو مسئلہ بھی انہی لوگوں نے بنایا ہوا ہے جو خان صاحب کو اقتدار میں لانے کی پوری کوشش میں ہیں ورنہ سیاسی طور پر یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں۔ امید ہے آپ سمجھ گئے ہونگے۔
 
شاہد شاہ

محفلین
اچھا جی۔ بہت معلوماتی۔ اس سے مراد علما کرام تو ہو نہیں سکتے ہیں اسلئے اسٹیبلشمنٹ مان کیتے ہیں

Top