فی میل بایک ڈرائیور

فخرنوید

محفلین
download.png
 

شمشاد

لائبریرین
کیا یہ واقعی اصلی تصویر ہے؟

اس میں نہ تو خاتون کے بال اُڑ رہے ہیں، نہ ہی دوپٹہ اڑتا نظر آ رہا ہے، یہ کس رفتار سے جا رہی تھی؟

اگر واقعی یہ اصلی تصویر ہے تو خواتین کے بہت سے مسائل ہو جائیں گے۔
 

فخرنوید

محفلین
کیا یہ واقعی اصلی تصویر ہے؟

اس میں نہ تو خاتون کے بال اُڑ رہے ہیں، نہ ہی دوپٹہ اڑتا نظر آ رہا ہے، یہ کس رفتار سے جا رہی تھی؟

اگر واقعی یہ اصلی تصویر ہے تو خواتین کے بہت سے مسائل ہو جائیں گے۔
کیسے؟جناب ذرا بتا دیں
 

شمشاد

لائبریرین
شوقیا تو خیر نہیں۔ اگر آپ دیکھیں تو دونوں خواتین کے پاؤں زمین سے اٹھے ہوئے ہیں جو کہ کھڑی موٹر سائیکل پر ممکن نہیں۔
 

mfdarvesh

محفلین
اس تصویر کاتو مجھے نہیں پتا البتہ لاہور میں کچھ خواتین بائیک چلاتی ہیں یہی والا سی ڈی 70، مجھے تو اچھنبا نہیں لگتا اب کیا کیا جائے جن کے بھائی نہیں ہیں یا چھوٹے ہیں اور وہ گاڑی نہیں خرید سکتیں تو ان کے لیے نعمت ہے

اوپر والی تصویر اگر مصنوعی بھی ہے تو یہ والی مجھے اصلی لگ رہی ہے
 

مقدس

لائبریرین
اگر فی میلز گاڑی چلا سکتی ہیں تو موٹر بائیک چلانے میں کیا حرج ہے
اس بات کی سمجھ نہیں آئی مجھے تو
 

شمشاد

لائبریرین
بات شوق کی نہیں ضرورت کی ہے۔ تم بھی ایک موٹر سائیکل خرید لو پھر دونوں بہنیں اس پر اسکول جایا کرو۔
 
جب ہم دہلی میں تھے اور انجنئیرنگ کر رہے تھے اس وقت کی بات ہے۔ ہماری ایک کلاس فیلو تھیں جو کہ مکہ بازی کی گولڈ میڈلسٹ بھی تھیں۔ وہ ایک بڑی موٹر بائک پر آتی تھیں۔

New+bajaj-pulsar-200-cc1.jpg


لوگ ان کو چھیڑنے کے لئے کہتے تھے کہ یہ مردانہ بائک ہے، آپ اسکوٹی کیوں نہیں لے لیتیں۔

scooty-pep-plus.jpg


اس پر ان کا جواب ہوتا تھا کہ اب تو وہ اینفیلڈ (جو کہ بہت ہی وذنی اور رائل قسم کی بائک ہے) خریدنے کے فراق میں۔

1968-royal-enfield-bullet.jpg
 
Top