فیور Fiverr ویب سائٹ

گلزار خان

محفلین
فیور Fiverr آنلائن پر کسی نے کام کیا ہے اور یہ ویب سائٹ پر جو آن لائن پیسے آمدنی ہوتی ہے سنا ہے اسکا 5 پرسنٹ یہ آفیشلی ویب سائٹ والے کٹنگ کرتے ہیں اور میرا سوال یہ ہے کہ اس ویب سائٹ کو جوائن کرنے اور جوائن کے بعد کس طرح لوگوں کے آڈرز مکمل کیئے جاتے ہیں اور کسٹمرز کتنے دن میں پیسے ٹرانسفر کرتے ہیں کیا دھوکہ اور فراڈ تو نہیں کرتے؟
 
گلزار خان

محفلین
یوٹیوب پر مختلف ٹیوٹوریلز دستیاب ہیں۔ وہاں کوشش کیجیے۔
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کسٹمرز کوئی دھوکہ یا فراڈ تو نہیں کرتے کسی قسم کا اور اگر بندے کو گرافکس یا آٹو کید آتا ہو تو کتنے پیسے مہینے بڑھ میں کما سکتا ہے اور کتنا پروفوفیشنل ہونا چاہیے فیور پر کام کرنے کہ لیئے؟
 
گلزار خان

محفلین
یوٹیوب پر یہ تو نہیں بتا سکتے نا کتنا فروفیشنل graphic designer آتا ہو تب کام کر سکتا ہے اور کیا پروسیجر ہے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
سوری خان صاحب مجھے بھی کچھ علم نہیں لیکن آپ کو اگر کہیں سے معلومات نہیں مل رہیں تو ایک حل ہے میرے پاس آپ کے لیے!

اگر تو وہ آپ کو پیسے دینے سے پہلے کچھ پیسے یا فیس مانگتے ہیں تو پھر آپ کے پیسے ضائع ہونے کا رسک زیادہ ہے، لیکن اگر آپ کو کچھ نہیں دینا پڑ رہا اور کام کے بعد پیسے ملیں گے تو تھوڑی سی محنت کر لیں آپ کو ہر چیز کا بخوبی علم ہو جائے گا، کچھ ضائع بھی ہوگا تو بس تھوڑی سی محنت لیکن ہر دو صورتوں میں آپ کو قیمتی معلومات جائیں گی اور اگر ساتھ میں پیسے بھی مل گئے تو پو بارہ!
 
وارث بھائی بہت شکریہ آپ کا میں آپ کی بات سے متفق ہوں پیسے وہ کمرشل ویب سائٹ والے تو نہیں مانگتے ہیں اور وہ تو چاہتے ہی یہ ہیں کہ کوئی ہماری ویب سائٹ پر کام کرے اور ہماری بھی کمرشلز ہوتی رہے اور پڑوفٹ بھی ہوتا رہے

آج کل کے ینگ جنریشنز تو بقاعدہ کسی ادارے سے 3 مہینے کاشارٹ کارس کرتی ہے اور اسکو بعد کافی لوگ آن لائن ویب سائٹس کی طرف ہی رجوع کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے اس ادارے یا انسٹی ٹیوت سے مکمل کیا ہوتا اپنا Course تو وہی لوگ انہیں ویب سائٹس بنانے میں رہنمائی کرتے اور سارا طریقہ کار سمجھاتے ہیں تو ان لوگوں کہ لیئے اتنی پرابلمز نہیں ہوتی ویب سائٹس تو بہت ساری ہیں جیسے کہ اپ ورک، فیور اور بھی ہیں لیکن مجھے یہ نہیں معلوم پڑ رہا ہے کہ کتنا فروفیشنل graphic designer کام آتا ہو تب بندہ یہ ویب سائٹس جوائن کرے
 
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کسٹمرز کوئی دھوکہ یا فراڈ تو نہیں کرتے کسی قسم کا اور اگر بندے کو گرافکس یا آٹو کید آتا ہو تو کتنے پیسے مہینے بڑھ میں کما سکتا ہے اور کتنا پروفوفیشنل ہونا چاہیے فیور پر کام کرنے کہ لیئے؟
یہ بات تو کسی طور نہیں جانچی جا سکتی، جب تک کسی کی استعداد کا علم نہ ہو۔ اور مذکورہ ویب سائٹ پر ملنے والے کام کی فریکوئنسی کا علم نہ ہو۔
 
گلزار خان

محفلین
کام تو نہیں کیا۔ البتہ دھوکہ فراڈ نہیں ہے۔ کافی معروف پلیٹ فارم ہے۔ کچھ دوستوں نے کام کیا بھی ہے۔ مگر کبھی طریقہ کار کی تفصیل معلوم نہیں کی۔
آپ نے درست کہا کہ ویب سائٹ کافی معروف ہے اور پاکستان بشمول دیگر ممالک کے لوگ اسی پر کافی حدتک کام کر رہے ہیں اور پیسے کما رہے ہیں میں تو کافی دنوں سے اس کے بارے میں سرچ کر رہا ہوں لیکن ابھی تک اپنا آکاؤنٹ پروفائل نہیں بنائی میں نے سوچا کے پہلے یہاں سے کسی سے اچھی طرح جانکاری لے لوں تب جوائن کرتا ہوں
 
گلزار خان

محفلین
میں تھوڑا سا کنفیوز بس کام کے حوالے سے ہوں کہ کتنا اور کیسا کام آتا ہو تب بندہ وہ ویب سائٹس جوائن کرے کیونکہ لازمی سی بات ہے جس نے کام کروانا اس کے معیار پر بھی تو مکمل اترنا چاہے
 
پروفیشنلزم کو تولنا کافی مشکل کام ہے۔
اور آنلائن کام میں ہو سکتا ہے کہ کم پروفیشنل بندہ، زیادہ پروفیشنل کی نسبت زیادہ کما رہا ہو۔
 
میں تھوڑا سا کنفیوز بس کام کے حوالے سے ہوں کہ کتنا اور کیسا کام آتا ہو تب بندہ وہ ویب سائٹس جوائن کرے کیونکہ لازمی سی بات ہے جس نے کام کروانا اس کے معیار پر بھی تو مکمل اترنا چاہے
تھوڑا بھی آتا ہو تو اللہ کا نام لے کر کام شروع کر دیں۔ کام کرنے سے ہی آتا ہے۔ :)
 
گلزار خان

محفلین
یہ بات تو کسی طور نہیں جانچی جا سکتی، جب تک کسی کی استعداد کا علم نہ ہو۔ اور مذکورہ ویب سائٹ پر ملنے والے کام کی فریکوئنسی کا علم نہ ہو۔
وارث بھائی نے جو مشورہ دیا ہے وہ بھی بہت بہترین ہے جوائن کرنے میں کیا حرج ہے ک
پروفیشنلزم کو تولنا کافی مشکل کام ہے۔
اور آنلائن کام میں ہو سکتا ہے کہ کم پروفیشنل بندہ، زیادہ پروفیشنل کی نسبت زیادہ کما رہا ہو۔
وارث بھائی نے بھی بہت بہترین مشورہ دیا اور آپ نے بھی بہت بہترین مشورہ دیا ہے
 
فیور Fiverr آنلائن پر کسی نے کام کیا ہے اور یہ ویب سائٹ پر جو آن لائن پیسے آمدنی ہوتی ہے سنا ہے اسکا 5 پرسنٹ یہ آفیشلی ویب سائٹ والے کٹنگ کرتے ہیں اور میرا سوال یہ ہے کہ اس ویب سائٹ کو جوائن کرنے اور جوائن کے بعد کس طرح لوگوں کے آڈرز مکمل کیئے جاتے ہیں اور کسٹمرز کتنے دن میں پیسے ٹرانسفر کرتے ہیں کیا دھوکہ اور فراڈ تو نہیں کرتے؟

السلام علیکم!
فائیور پر بالکل کسی بھی قسم کا کام کر سکتے ہیں اور اس پر کوئی دھوکہ یا فراڈ نہیں ہوتا۔ اگر آپ کسی فیلڈ مثلاً گرافک ڈیزائننگ میں تھوڑی سی بھی مہارت رکھتے ہیں تو کام شروع کر سکتے ہیں۔ کلائنٹ جب بھی آپ کو آرڈر کرتا ہے تو وہ سب سے پہلے پروجیکٹ کی رقم ویب سائٹ کو ادا کرتا ہے جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ آپ کا کام ضائع نہیں ہو گا اور آپ کو وہ پیسے پروجیکٹ کے اختتام پر ادا کئے جائیں گے۔ فائیور پر کمائے جانے والی کوئی بھی رقم آپ 14 دن کے بعد اپنے اکاونٹ میں ٹرانسفر کروا سکتے ہیں۔

اسکا 5 پرسنٹ یہ آفیشلی ویب سائٹ والے کٹنگ کرتے ہیں
ویب سائٹ آپ کی ہر کمائی کا 20 فی صد رکھتی ہے۔
 
میں تھوڑا سا کنفیوز بس کام کے حوالے سے ہوں کہ کتنا اور کیسا کام آتا ہو تب بندہ وہ ویب سائٹس جوائن کرے کیونکہ لازمی سی بات ہے جس نے کام کروانا اس کے معیار پر بھی تو مکمل اترنا چاہے
یہ یوٹیوب پر فری لانسنگ کا ایک مفصل کورس ہے۔ اس میں ان موضوعات پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔
 
Top