"فیض نستعلیق" ان پیج 3 کا نیا فانٹ

ابوعثمان

محفلین
ان پیج 3 والوں نے ایک نیا فانٹ بنایا ہے۔فیض نستعلیق کے نام سے۔میری خواہش ہے کہ اس کو بھی یونیکوڈ میں ڈھالا جائے۔تاکہ ایم ورڈ،اور کمپیوٹر کی دیگر اپلیکیشنز میں اسے استعمال میں لایا جا سکے۔۔
یہ فانٹ صرف ان پیج 3 میں ہی کام کرتا ہے جیسے نوری نستعلیق ان پیج 2000 میں کام کرتا تھا۔۔فانٹ کی فائلیں مختلف تعداد میں بٹی ہیں۔جس کی وجہ سے فانٹ انسٹال نہیں ہوتا۔۔
اس کے کچھ سکرین شاٹ پیش خدمت ہیں۔
inpageProfessional32.png

inpageProfessional3.png
 

ابوعثمان

محفلین
ان پیج3 کا ڈاؤنلوڈ لنک بھی ہے۔لیکن محفل کے قواعد ضوابط کی وجہ سے یہاں نہیں دے رہا۔۔تو اگر کسی ڈویلپر کو چاہیے تو مجھے ذاتی پیغام بھیج دیں۔۔۔
 

ابوعثمان

محفلین
فیض نستعلیق 1.0کو خاص طور پر ان لوگوں کے لئے تیار کیا گیا ہے جنہیں لاہوری نستعلیق سے بے حد انسیت ہے۔اُردو سافٹ ویئر کے اس نئے فونٹ نے نہ صرف یہ کہ ان پیج ورژن ۔۳ کوجدت عطا کی ہے بلکہ اس نے اُردو پبلشنگ انڈسٹری کو ایک مکمل ٹائپ سیٹنگ اور ڈیزائننگ ٹول فراہم کردیاہے۔ فیض نستعلیق ڈیزانروں اور پبلشروں کے لئے ان کے تخلیقی کاموں کا انتہائی دلکش انداز میں پیش کرنے کا بہترین اور معیاری ذریعہ ہے ۔چونکہ یہ اُردو کا پہلالاہوری لگیچر بیسڈ فونٹ ہے اسلئے اِس کی مدد سے ادب کے مختلف genres‘ نظم ‘غزل‘آزاد نظم اور نثر وغیرہ‘ کو ان کی صحیح شکل میں پیش کیا جا سکتا ہے۔اس کی مدد سے ڈیزائنر اپنے ہنر کے جوہر خوب دکھا سکتے ہیں‘پھر چاہے وہ میگزین ڈیزائن کرنا ہو‘ہورڈنگس ‘پوسٹرس ‘اشتہارات یا اخبارات۔کارپوریٹ اور بڑی کمپنیاںفیض نستعلیق میں سرمایہ کاری کرکے پراپرائٹری ٹائپوگرافی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
فیض نستعلیق کیا ہے؟
فیض نستعلیق اُردو دنیا کا ایک ایسا خواب تھا جو اب حقیقت کی شکل میں ہمارے سامنے موجود ہے۔اس فونٹ کے ٹائپ فیس کو مرحوم فیض مجدد (1912-1986)کے ذریعے تیار کردہ لاہوری نستعلیق کے قوائد اور اسکیل کو مد نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔فیض نستعلیق ان پیج ورژن ۔۳ کے لئے تیار کردہ فونٹس کا وہ سیٹ ہے جسے خصوصاً اُردو پبلشنگ دنیا کے لئے تیار کیا گیاہے۔ایک طرف اس میں روایتی خطاطی کی دلکشی اور گہرائی ہے تو دوسری طرف اس کا جدید ٹائپ فیس ڈیزائنروں کو اپنے تخیل کو حقیقی شکل دینے میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔جہا ں تک ڈیزائننگ کا سوال ہے یہ تخلیقی دنیا کے دوسرے سافٹ ویئرس سے لوہا لینے کی طاقت رکھتی ہے۔ان پیج ورژن ۔۳ میں فیض نستعلیق کی شمولیت نے اُردو انڈسٹری کو ایک جامع ٹائپ سیٹنگ اور ڈیزائننگ ٹول فراہم کردیاہے۔
فیض نستعلیق کی ضرورت :
اُردو ٹائپو گرافی پرنٹنگ اور پبلشنگ دنیا کے لئے ہمیشہ ہی ایک چیلنج رہاہے۔چونکہ یہ مشکل اور متحرک حرفوں سے مل کر بنتا ہے اسلئے ٹائپ سیٹنگ ٹیکنا لوجی ‘جو حرفوں کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے ‘اس خط کی دلکشی اور گیرائی کے ساتھ پوری طرح انصاف کرنے سے قاصر تھا۔یہی وجہ ہے کہ سید منظر ‘ منیجنگ ڈائرکٹر ‘ایکسس سافٹ میڈیا پرائویٹ لمیٹیڈ ‘نے فیض نستعلیق تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ۔اس کی تیاری میں اس خط کے انفرادی پین اسٹروکس اور آسان قوائد کا بڑا عمل دخل رہا۔فیض نستعلیق اُردو پبلشنگ اور آن لائن انڈسٹری میں ایک انقلابی قدم ہے کہ اس نے صحیح معنوںمیں ان پیج ورژن ۔۳ کو وہ قوت اور جدت عطاکی ہے جس کی مدد سے اُردو حروف کو برتنے میں بڑی وسعت پیدا ہوگئی ہے ‘اس نے الفاظ کو برتنے کے امکانات کو وسیع تر کردیا ہے۔فیض نستعلیق آپ کو خطاطی کی ان روایتوں کی طرف لے جاتا ہے جو ادھر برسوں سے ماند پڑتی جا رہی ہے ۔مگر ایسا کرتے ہوئے اس بات کا بھی خیال رکھا گیا ہے کہ یہ عہد حاضر کے تقاضوں کو بھی پورا کرتا چلے ۔ڈیزائنروں کے لئے یہ ایک اُردو دوست ماحول تیار کرتا ہے ‘ایک ایسا ماحول میں جس میں لفظوں کی مدد سے خود کو بے اختیار expressکرنے کی آزادی ہو۔اس کے اصل اور منفرد interfaceاور اردو سے وابستہ فیچرس ایک آئڈیل ‘ہر چند کہ مشکل ‘اُردو ٹائپوگرافی تشکیل دیتے ہیں۔فیض نستعلیق کی مدد سے آپ پہلے سے بہتر اور تیز کام کرسکیں گے۔
فیض نستعلیق کی انفرادیت:
اُردو ٹائپو گرافی اب تک الفاظ کی کشش اور لگیچر سے محروم تھی۔فیض نستعلیق نے کشیدہ کی شکل میں اُردو پبلشنگ دنیا کو ایک ایسا ٹول فراہم کیا ہے جس نے الفاظ اوردستاویزوں کو اُردو خطاطی کا روایتی touchبھی عطا کیا ہے۔اس فونٹ کی سب سے انفرادی بات یہ ہے کہ ‘دوسرے نستعلیق فونٹس کے برخلاف ‘ اس کے تمام لگیچرس بغیر نقطہ اور اعراب کے ہیں ۔اس کی دوسری خصوصیت یہ ہے کہ یہ بازارمیں دستیاب دوسرے نستعلیق فونٹس کے مقابلے 10%تک کم جگہ گھیرتا ہے اور کرننگ کے ساتھ کشش میں انتہائی پرکشش اور جاذب نظر معلوم پڑتا ہے۔
لاہوری نستعلیق کی ضرورت:
اُردو پبلشنگ اور کمپیوٹنگ کی دنیا کو طویل عرصے سے ایک نئے فونٹ کی تلاش تھی ‘ ایک ایسا فونٹ جو خوبصورتی کے لحاظ سے بھی بہتر ہو اور اسے دنیا کی دوسری زبانوں کے فونٹس کی طرح کمپیوٹر کی دنیامیں بھی آسانی سے استعمال کیا جا سکے۔ایک ایسا فونٹ جو نہ صرف جمالیاتی اعتبار سے پرکشش ہو بلکہ تکنیکی اعتبار سے بھی مددگار ثابت ہو۔لاہوری نستعلیق تیار کرکے ہم ‘ایکسس سافٹ میڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ ‘نے اُردو دنیا کو حقیقی معنوں میں ایک اصل ایشیائی فونٹ فراہم کیاہے جو دہلوی اور نوری نستعلیق کے مقابلے فارسی نستعلیق سے بے حد قریب ہے ۔اس فونٹ کو خاص طور پر معیاری طباعت کے لئے تیار کیا گیا ہے۔تیاری کے ابتدائی مراحل کی تکمیل کے بعد کئے گئے چھپائی کے کچھ نمونوں سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ کا غذ پر اس کے الفاظ خوب ابھر کر آتے ہیں۔پوسٹرس اور اس طرح کی دوسری ڈیزائنیں فیض نستعلیق میں پرکشش اور شاہانہ نظر آتے ہیں۔
فیض نستعلیق:
اُردو فونٹ اور سافٹ ویئر‘ اس کے تمام تر تکنیکی لوازمات کے ساتھ ‘تیار کرنا ہمیشہ سے ہی مشکل رہا ہے۔جب ایکسس نے ایک انفرادی اُردو سافٹ ویئر بنانے کی کوشش کی تو اسے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ہم نے یہ تو طے کرلیا تھا کہ ہمیں کوئی نستعلیق فونٹ ہی تیا ر کرنا ہے مگر اس میں بھی ہم کوئی انفراد ی نستعلیق تیار کرنا چاہتے تھے ۔چونکہ بازار میں پہلے ہی بہت سے دہلوی نستعلیق فونٹس نہ صرف یہ کہ بازار میں دستیاب تھے بلکہ وہ اُردوپبلشنگ کی دنیا پر یک مشت حکومت کر رہے تھے۔مگر۔۔۔اس کی اپنی کمیاں اور خامیاں تھیں۔یہ کبھی بھی اتنا پرکشش نہیں لگا جتنا کہ اس سے امید کی گئی تھی ۔اسلئے ہم نے لاہوری نستعلیق تیار کرنے کا منصوبہ بنایا۔فیض نستعلیق اُردو دنیا میں ایک خوبصورت آمد ہے۔یہ بازار میں پہلے ہی سے دستیاب فونٹس کے گلدستے کا سب سے نمایا ں پھول ہوگا ‘ایسی ہماری کاوش رہی ہے۔
پہلا مرحلہ:
چونکہ ہم نے پہلے ہی یہ طے کرلیا تھا فیض نستعلیق لگیچر بیسڈ ہوگا ‘اسلئے ہمارے سامنے پہلا چیلنج اُردو‘فارسی اور عربی زبان کے انفردای لگیچرس کو تلاش کرنا تھا۔پہلے مرحلے کی زبردست اور شب و روز تلاش کے بعد ہم 12000انفرادی لگیچرس تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے جن کی تعدادبعد ازاں بڑھ کر 30,000سے بھی (جس میں ان کا دہرایا جانا بھی شامل ہے)تجاوز کرگئی۔ان انفرادی لگیچرس میں قرآن شریف کے 3500انفرادی لگیچرس کو بھی شامل کیا گیا ۔اس سے قبل کسی بھی فونٹ کی تیاری کے دوران قرآن شریف کے لگیچر س کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔قرآن کے لگیچرس کی شمولیت نے اس فونٹ کو نہ صرف یہ کہ آبرو بلکہ مزید تقویت بخشی اور اسے exclusiveبنا دیا۔ کہنے کو تو 30,000انفرادی لگیچرس کی یہ تعداد کسی سہل کام کی طرح سنائی دیتی ہے مگر یہ اتنا آسان نہیں تھا۔اول انہیں پورا کا پورا ٹائپ کرنا اور اس کے بعد ان میں سے انفردای لگیچرس کی تلاش کرنا۔کئی کتابیں ‘پرانی اور نئی ڈکشنریاں‘مکمل قرآن اور اس کے علاوہ کئی پرانے نسخوں کو ٹائپ کرنا پڑا۔ان کی تلاش میں نصف برس ‘180دن ‘سخت محنت کے دن اور کئی مرتبہ راتیں بھی‘کا وقت گزر گیا۔
سید منظر نے انفرادی لگیچرس کی تلاش کا یہ مشکل ترین کام تن تنہا ہی مکمل کیا ۔خاصا وقت تو ان کی چھنٹائی میں بھی لگ گیا۔کئی مہینے گزرے مگر منزل ابھی تک بصیرت کے حدود میں داخل نہیں ہوئی تھی ۔اور اس دوران ٹیم کے حوصلوں کو بنائے رکھنا بھی کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔
دوسرا مرحلہ:
انفرادی لگیچرس کو الگ کرنے کے بعد اب اس کی بنیادی ساخت کو لکھنا تھا۔لیکن مشکلوں نے ابھی ساتھ نہیں چھوڑا تھا۔چونکہ شہر اور اُر دو کے گھروں میں قابل اعتبار کاتبین نا پید تھے اسلئے ہمیں ایسے خطاط تلاش کرنے میں بڑی دقت پیش آئی جو لاہوری نستعلیق کے خط وخال کے ساتھ مکمل انصاف کرسکتے تھے۔کئی کاتبوں کو بلایا گیا مگر ان میں کوئی بھی ان کے قریب تک نہیں پہنچ سکا۔اسی طرح مزید تین مہینے اور گزر گئے۔
اس وقت جبکہ یو ں محسوس ہونے لگا تھا کہ لاہوری نستعلیق کی خطاطی کے ذریعے تشکیل ممکن نہیں ‘ہم نے طے کیا کہ کیوں نہ کتابوں میں موجود کسی لاہوری فونٹ کودوبارہ تشکیل کی جائے ۔ اس پروجیکٹ سے وابستہ افراد سے طویل گفتگو کے بعد طے ہوا کہ مرحوم فیض مجدد ‘ جن کا شمار اُردو کے بہترین خطاط میں ہوتا ہے‘کے لاہوری نستعلیق کو پسند کیا گیا۔
فیض صاحب کی عدم موجودگی یہ کام ایک مرتبہ پھر ناقابل تکمیل نظر آنے لگا۔پھر ہمیں ان کے ایک شاگرد اسلم کرت پوری کے بارے میںپتہ چلا۔وہ ایک مشہور کاتب اور شہر کے معزز شخصیات میں سے ایک تھے۔انہوں نے فیض صاحب کے خط کی دوبارہ تشکیل پر آمادگی ظاہر کی مگر ساتھ ہی کمپیوٹر سے اپنی ناعلمی کا بھی اظہار کیا۔البتہ ‘انہوں نے اپنے ایک شاگرد ڈاکٹر ریحان انصاری‘ جنہوں نے آخری دنو ںمیں فیض صاحب سے بھی کچھ اصلاح لی تھی ‘سے متعارف کرایا۔ اچھی بات یہ تھی کہ ڈاکٹر ریحان کمپیوٹر سے بھی واقف تھے ‘کام میں دلچسپی اور لگن ان کی اضافی خاصیتیں تھیں جس نے اس پروجیکٹ کی تکمیل میں اہم کردار نبھایا۔ ان کی مثبت رویے کا ٹیم پر مثبت اثر ہوا اور کام میں ایک ایسی تیزی پیدا ہوئی جو اب ختم ہونے سے قبل نہیں رکنے والی تھی۔پہلی مرتبہ ٹیم میں یہ احساس بیدار ہوا کہ اب منزل دور نہیں۔ہم سبھی نے پورے جوش سے کام کرنا شروع کیا‘دن اور رات میں تمیز نہیں رہ گئی۔اور یہ کام کئی مہینوں تک لگاتار جاری رہا۔
وہ لگیچرس جنہیں حتمی شکل دینے کے لئے منتخب کیا گیا تھا ‘ڈاکٹر ریحان کے حوالے کردیے گئے تاکہ وہ انہیں ڈیزائن کر یں۔انہوں نے فیض صاحب کی کتابوں میں ان انفراد ی لگیچرس کو تلاش کرکے اس کی تشکیل شروع کردی۔اس دوران ‘اسلم کرت پوری ان اشکال کی باریک بینی سے جانچ کررہے تھے۔یہاں یہ کہنے کی چنداں ضرورت نہیں کہ اس دوران سید منظر ہمہ وقت موجود رہے۔
لگیچرس کی تشکیل کے بعد اسے سید منظر اور احمد عباس کی نگرانی میں کام کرنے والی فونٹ ڈیولپنگ ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔
فونٹ کا پہلا ٹکڑا تیار کرلیا گیا۔۔۔منزل کی طرف پہلا قدم اٹھ چکا تھا ۔۔۔اور ہم جان گئے تھے کہ اب ۔۔۔منز ل دور نہیں ۔ہر چند کہ وہ اب بھی بصیرت کے حدود میں داخل نہیں ہوئی تھی۔
فونٹ تیار کرنے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا ۔اب یہ طے کرنا تھا کہ اب اسے کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کے لئے آسانی سے دستیاب کس طرح کرایا جائے ۔پھر ہم نے اس فونٹ کو اُردو سافٹ ویئر ان پیج میں ‘جو اُردو پبلشنگ دنیا کا بے تاج بادشاہ ہے ‘پیش کرنے کا فیصلہ کیا ۔اس کیلئے ضروری تھا کہ تمام 30,000انفرادی لگیچرس کو ایک ٹیبل کی شکل دی جائے جو کسی سافٹ ویئر کے چلانے کے لئے ضروری ہوتا ہے ۔اس ٹیبل نے ہمیں فونٹ کو مزید بہتر بنانے میں مدد دی۔اس دوران وہ لگیچرس ہمارے سامنے آئے جن میں خامیاں رہ گئی تھیں۔اس ٹیبل کی تیاری کے دوران ہمیں معمولی سے معمولی خامی والے لیگیچرس بھی دکھائی دے گئے جسے ہم نے بڑی مستعدی سے درست کیا۔ان پیج کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہمیں اس میدان کے بہت سے ماہرین نے اپنے مشوروں سے نوازا جسے ہم نے خندہ پیشانی سے قبول کیا ۔
۔۔۔گھنٹے ‘۔۔۔منٹ بعد‘آخر کا ر ہم نے فیض نستعلیق فونٹ تیار کرلیا اور اب ہم بڑے فخر کے ساتھ اسے آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں۔
ایکسس سوفٹ میڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ ایسے متحرک اور باصلاحیت نوجوانو ںکی ٹیم ہے جوانتہائی ہنرمند ہیں اور نئے چیلنج قبول کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ہماری ٹیم تکنیکی ماہرین اور انجینئروں اور باہنر ہاتھوں کا بہترین امتزاج ہے ۔ان کا نظریہ نہ صرف یہ کہ گلوبل ہے بلکہ یہ اُردو زبان کی باریکیوں سے بھی واقف ہیں۔
سید منظر ‘مینیجنگ ڈائرکٹر ‘ایکسس سوفٹ میڈیا ‘جو اس ٹیم کی طاقت ہیں ‘کو اُردو کے میدان میں برسوں کا تجربہ ہے ۔ان کی تکنیکی مہارت اورnever say die spirit نے اس پروجیکٹ کی تکمیل میں کلیدی کردار اداکیا ۔سید منظر اس شخص کا نام ہے جس کے تلووں کے نیچے آگ رکھی ہوئی ہے ۔کسی کام کی تکمیل انہیں بے قرار کردیتی ہے ۔۔۔کسی اور دنیاکی طرف سفر کرنے کے لئے ۔
یہا ں یہ بات بلا خوف تردید کہی جا سکتی ہے کہ ایکسس کی یہ ٹیم اُردو پبلشنگ اور کمپیوٹنگ کی دنیا کی چند بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے جس کے پاس ایک دہائی سے زیادہ کا تجربہ ہے ‘وہ تجربہ جس کی مدد سے وہ ہمیشہ ہی عالمی معیار کے پروڈکٹس پیش کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا۔
ایکسس کا فلسفہ :صحیح کام :وقت پر اور۔۔۔سب سے بہترین۔
http://www.faiznastaliq.com - http://www.axissoftmedia.com
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عثمان بھائی یہ فونٹ تو کب کا محفل کے ہنرمندوں کے ھاتوں یونیکوڈ قالب میں ڈالا جاچکا ہے بلکہ اب تو محفل کے ہنرمندوں کے اس کام کو انپیج والوں نے اپنے نام بھی ریلیز کردیا ہے آپ اسکو محفل سے بھی ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں اور انپیج والوں کے اس آفیشل سائٹ سے بھی۔
والسلام
انپیج والوں کی آفیشل سائٹ
http://www.faiznastaliq.com/
اردو محفل کا لنک
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?23887-فیض-لاہوری-نستعلیق-ریلیز!&highlight=فیض+نستعلیق
 

ابوعثمان

محفلین
عبدالمجید بھائی! آپ کے فراہم کردہ ربط میں فیض نستعلیق نہیں ۔۔فیض لاہوری نستعلیق فانٹ ہے۔۔جبکہ ان پیج3 میں دو طرح کے فانٹ ہیں۔ایک فیض نستعلیق جس کے سکرین شاٹ میں نے پیش کئے۔اور دوسرا فیض لاہوری نستعلیق ۔۔جو کہ فیض نستعلیق سے تھوڑا مختلف ہے۔۔میں کوشش کرتا ہوں کہ آپ کو ان پیج 3 ہی سے فیض نستعلیق اور فیض لاہوری نستعلیق کے سکرین شاٹ پیش کردوں تاکہ آپ ان کا فرق سمجھ سکیں۔
inpageProfessional33.png
 

ابوعثمان

محفلین
فیض لاہوری نستعلیق ۔۔۔فیض نستعلیق کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔۔۔یہ تو ان پیج3 میں ہی صحیح دکھائی نہیں پڑتا۔۔ان پیج 3 میں لائن سپیسنگ بہت یوز کرتا ہے۔۔۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
ابو عثمان!
فیض نستعلیق ۔۔۔ ان پیج 3 کا بلٹ ان فانٹ ہے ۔۔۔ جبکہ فیض لاہوری ان پیج کا بلٹ ان فانٹ نہیں بلکہ یونی کوڈ فانٹ ہے جو محفل کے کاریگروں نے تیار کیا ہے
ان پیج کے بلٹ ان فانٹس ان پیج کا ایک فیچر استعمال کرتے ہیں جسے کرننگ کہتے ہیں اس وجہ سے وہ تھوڑا بہتر رزلٹ دیتے ہیں
جہاں تک آپ کی اس بات کا تعلق ہے کہ یہ لائن سپیسنگ زیادہ لیتا ہے تو شاید آپ نے ان پیج کا مکمل استعمال نہیں سیکھا ورنہ اسکا حل تو ان پیج کے اندر ہی موجود ہے
فیض لاہوری نستعلیق والی عبارت کو منتخب کریں اور
کنٹرول جمع ایف سیون کو استعمال کریں اس سے افاقہ ہوگا ۔۔۔اس کے بر عکس عمل کے لیے (کنٹرول+ ایف 8) استعمال کیا جاتا ہے
فیض نستعلیق ان پیج میں ٹھیک کام کرے گا
 
ابو عثمان اورشاکر صاحب کا ان مفید پوسٹوں کے لئے بہت بہت شکریہ فیض نستعلیق ڈاؤن لوڈ ہورہاہے استعمال کرکے بتاؤں گا ایم ایس آفس میں کیسا نتیجہ دیتا ہے
ددونوں کےحجم نیں بھی فرق ہے فیض نستعلیق 23 ایم بی کاہے فیض لاہوری 37 ایم بی کا ہے
 
ابو عثمان!
فیض نستعلیق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ان پیج کے بلٹ ان فانٹس ان پیج کا ایک فیچر استعمال کرتے ہیں جسے کرننگ کہتے ہیں اس وجہ سے وہ تھوڑا بہتر رزلٹ دیتے ہیں

کیا ابھی تک اس "فیچر" تک ہمارے کاریگروں کی رسائی نہیں ہوسکی؟ ؟ ؟
 

ابوعثمان

محفلین
ابھی تک تو کوئی جواب نہیں آیا۔۔اس سے یہی لگتا ہے۔ کہ اس "فیچر" تک ہمارے کاریگروں کی رسائی نہیں ہوئی۔۔۔
لیکن ہونی ضرور چاہیے۔۔۔
 

arifkarim

معطل
کیا ابھی تک اس "فیچر" تک ہمارے کاریگروں کی رسائی نہیں ہوسکی؟ ؟ ؟
آٹو کرننگ ایک ٹائپوگرافک فیچر ہے۔ ایک اردو پلگ ان لکھا جا سکتا ہے جسکی مدد سے ورڈ یا انڈیزائن میں آٹو کرننگ ممکن ہو سکے۔ ہم انٹرلگیچر کرننگ تو پروگرام کر سکتے ہیں مگر انٹر ورڈ کرننگ مشکل یا ناممکن ہوگی۔
 
Top