فیشن شو

شمشاد

لائبریرین
آپ تصویری خبر نامہ تیار رکھیں، ایک الگ سے خفیہ خانہ کھول لیں گے تا کہ کسی کو اعتراض نہ ہو۔
 
اس ماہ یا پچھلے ماہ کی بات ہے کراچی میں گلف مارکیٹ کے پاس میں نے اس سے بھی برے حالوں میں خواتین کو دیکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نہ جانے اور کیسی قیامت ہے جو آپ کے خیال سے ابھی نہیں آئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زم زما،فورم،پارک ٹاورز اور آشیانہ کا چکر لگا کر پاکستانی لڑکیوں و لڑکوں کے متعلق آپ کے خیالات بہت بدل جائیں گے

یہ ایک پرسنٹ سے بھی کہیں کم خواتین ہیں اور یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ استثنات کو عمومی اصولوں میں شامل نہیں کیا جاتا۔ :)
 
damsel

معطل
یہ ایک پرسنٹ سے بھی کہیں کم خواتین ہیں اور یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ استثنات کو عمومی اصولوں میں شامل نہیں کیا جاتا۔ :)
1 پرسنٹ؟؟؟ شاید آپ معاشرے میں تیزی سے بدلتی روایتوں اور اقدار کو نہیں دیکھ رہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایلیٹ کلاس بچاری تو بدنام ہے ہی لیکن اب جو سب سے خطرناک بات ہے وہ مڈل کلاس اور اپر مڈل کلاس(جو بہرحال کافی زیادہ پرسنٹ پر مشتمل ہے) کا فیشن کی اس اندھی تقلید کو اپنانا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ جو ورکنگ وومن کلچر ہے اس نے کافی کچھ ختم کیا ہے اور ابھی بہت کچھ ختم ہوگا:(
اور استثنات کی بات نہیں کر رہی وہ تو آتے ہی مستثنٰی کی کیٹگری میں ہیں;)
بہرحال مقصد اس تیزی سے بڑھتے رجحان کی نشاندہی کرنا تھا
 
فرخ منظور

بہت اچھی بات کہی آپ نے - ہمارا مسئلہ یہی ہے کہ ہم بدلتی اقدار کو دیکھنا ہی نہیں چاہتے - ہم خواہ مخواہ بلی کی طرح آنکھیں بند کرنے کو ترجیح دیتے ہیں - جب کسی ملک میں معاشی طور پر فرد آزاد ہو جاتا ہے تو سب سے پہلے خاندانی نظام ٹوٹتا ہے اور پھر اقدار بدلتی ہیں‌- اب اس ملک میں‌ یہی ہورہا ہے - ویسے بھی برِصغیر کی تہذیب ایک ہی ہے - اس لیے اگرہم نہ بھی چاہیں‌تو بھارت کے اثرات ہم پر مرتب ہوتے رہے ہیں اور بھارت پر ہمارے اثرات پڑتے رہے ہیں -
 
damsel

معطل
یہ کافی پرانا سلسلہ (thread) چل رہا ہے اب نیا شروع کرنا چاہئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے تصاویر کیسے اپ لوڈ کی جاتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔کوئی بتائے گا؟؟؟؟؟؟؟ اور میرا جیسا new comer بھی کچھ تصاویر لگا سکتا ہے یا پابندی نہیں پابندیاںںںں ہیں؟
 
شمشاد

لائبریرین
تصویر لگانا کوئی مشکل نہیں ہے۔ آپ بھی لگا سکتے ہیں۔
جو تصویر آپ اپلوڈ کرنا چاہتے ہیں اسے کسی بھی فری ہوسٹ سائیٹ پر اپلوڈ کر کے اس کا ربط یہاں دے دیں۔ تصویر یہاں آ جائے گی۔ اگر نہ کر سکیں تو دوبارہ پوچھ لیجیئے گا۔
 
تعبیر

محفلین
شمشادجی لگتا ہے کہ آپ عبایون سے کافی بور ہو گئے ہیں :grin: ویسے ایسے کپڑے کس کے لیے ڈیزائن ہوتے ہیں؟ خریدتا کوں ہے :eek:
 
ماوراء

محفلین
یہ کافی پرانا سلسلہ (thread) چل رہا ہے اب نیا شروع کرنا چاہئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے تصاویر کیسے اپ لوڈ کی جاتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔کوئی بتائے گا؟؟؟؟؟؟؟ اور میرا جیسا new comer بھی کچھ تصاویر لگا سکتا ہے یا پابندی نہیں پابندیاںںںں ہیں؟

محفل پر تصویر ایسے پوسٹ کریں۔
-------------------

اس تھریڈ کو میرا خیال ہے مقفل کر دینا چاہیے۔:confused:
 
شمشاد

لائبریرین
شمشادجی لگتا ہے کہ آپ عبایون سے کافی بور ہو گئے ہیں :grin: ویسے ایسے کپڑے کس کے لیے ڈیزائن ہوتے ہیں؟ خریدتا کوں ہے :eek:

یہ تو خاصی پرانی بات ہو گئی۔ ابھی کے فیشن شو کی تصاویر، جو کہ 14 فروری کو اسلام آباد میں ہوا، کہیں سے ملیں تو وہ بھی ضرور دیکھئے گا۔
 
تعبیر

محفلین
فیشن شو کا تو خیر کیا کہ سکتے ہیں۔ اسلام آباد کو تو میرے بابا ویسے بھی اسلام برباد کہتے ہیں۔
 
Top