فیس بکی طرحی مشاعرے کے لئے اک غزل

یہ دو غزلہ کی دوسری غزل ہے؟

دوسرا شعر یوں رکھو
کاپی پیسٹ کی وجہ سے شاید دوسرے شعر کی اصلاح کٹ ہو گئی ہے۔۔۔
سر کوشش تو دوسری غزل کی تھی۔۔۔ اب ارادہ ترک کر دیا ہے۔۔۔
بس ان دو اشعار کی اصلاح فرما دیجئے۔۔۔ انہیں پہلی غزل میں شامل کر دونگا۔۔۔
شکریہ
ایک شعر کی اصلاح ہو گئی ہے

سامنے ہم کو ترا عکس نظر آتا ہے
اپنی آنکھوں کو جو ہم بند کیا کرتے ہیں

دوسرا شعر اصلاح کا منتظر

تم ہی آتے ہو نظر نیند نہیں آتی ہمیں
رات بھر آنکھوں کو ہم بند رکھا کرتے ہیں

مجھ نالائق کو اپنا قیمتی وقت دینے کا بہت شکریہ۔۔۔
 
آخری تدوین:
غزل

گاؤں کے لوگ بہت یاد کیا کرتے ہیں
اور ترے لوٹ کے آنے کی دعا کرتے ہیں

بیٹھ کر روز میں کرتا ہوں تمہاری باتیں
جن سے شاعر بھی کئی شعر بُنا کرتے ہیں

شعر کہنے کے علاوہ وہ نہیں کرتے کام
جو ترے عشق کے مکتب میں پڑھا کرتے ہیں

جنکی تعبیر نہ ملتی ہو ، ترے دیوانے
دیکھ کر خواب وہی خود سے دغا کرتے ہیں

آج سینے سے لگا کر اسے جب بھینچ لیا
مجھ سے شرما کے وہ بولا کہ یہ کیا کرتے ہیں

دکھ یہ تم باپ بنو گے تو کرو گے محسوس
مجھ سے اکثر مرے ماں باپ کہا کرتے ہیں

سامنے ہم کو ترا عکس نظر آتا ہے
اپنی آنکھوں کو جو ہم بند کیا کرتے ہیں

تم ہی آتے ہو نظر نیند نہیں آتی ہمیں
رات بھر آنکھوں کو ہم بند رکھا کرتے ہیں

آپ عمران بدل سکتے ہیں رخ لہروں کا
ہم تو پانی کے بہاؤ میں بہا کرتے ہیں
 

الف عین

لائبریرین
میں نے لکھا تھا
یہ تو دو الگ الگ اشعار لگ رہے ہیں!
پہلا شعر درست ہو سکتا ہے اگر 'جبھی' کو بدل دیا جائے 'جو ہم' بہتر ہے
یعنی
سامنے ہم کو ترا عکس نظر آتا ہے
اپنی آنکھوں کو جو ہم بند کیا کرتے ہیں
یہ بھی لکھا تھا
تم ہی آتے ہو نظر نیند نہیں آتی ہے
رات بھر آنکھوں کو ہم بند رکھا کرتے ہیں
ان دونوں اشعار کے درمیان فاصلہ رکھو
یعنی آنکھوں کو بند کرنے والے دونوں اشعار کے درمیان دو تین دوسرے اشعار شامل کرو
 
میں نے لکھا تھا
یہ تو دو الگ الگ اشعار لگ رہے ہیں!
پہلا شعر درست ہو سکتا ہے اگر 'جبھی' کو بدل دیا جائے 'جو ہم' بہتر ہے
یعنی
سامنے ہم کو ترا عکس نظر آتا ہے
اپنی آنکھوں کو جو ہم بند کیا کرتے ہیں
یہ بھی لکھا تھا
تم ہی آتے ہو نظر نیند نہیں آتی ہے
رات بھر آنکھوں کو ہم بند رکھا کرتے ہیں
ان دونوں اشعار کے درمیان فاصلہ رکھو
یعنی آنکھوں کو بند کرنے والے دونوں اشعار کے درمیان دو تین دوسرے اشعار شامل کرو
بہت شکریہ سر۔۔۔ نوازش
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
تقطیع تو سر درست ہے۔۔۔ کہیں کوئی تھوڑی غلطی ہو گئی ہو تو الگ بات ہے۔۔۔
Aruuz.com پر بھی چیک کیا ہے۔۔۔
آوازیں اور تنہائی ان دو الفاظ کی تقطیع میں ذرا کنفیوژن ہے باقی درست ہے۔۔۔
میں نے تقطیع کر کے نہیں دیکھی تھی، ورنہ نشاندہی کرتا کہ کہاں غلط ہوئی ہے۔۔ خیر دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت بھائی ۔۔۔
 
میں نے تقطیع کر کے نہیں دیکھی تھی، ورنہ نشاندہی کرتا کہ کہاں غلط ہوئی ہے۔۔ خیر دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت بھائی ۔۔۔
نہیں برادر کوئی مسئلہ نہیں۔۔۔ میں نے مائنڈ نہیں کیا نہ کرتا ہوں۔۔۔ شاعری چیز ہی ایسی ہے۔۔۔ اس فن میں کوئی خود کو طاق نہیں کہہ سکتا۔۔۔ کہیں نہ کہیں مغالطہ ہو جاتا ہے۔۔۔
 
photo.php
بہت شکریہ سر الف عین اور بھائی شاہد شاہنواز ۔۔۔

 
Top