اس سلسلہ میں محترم اشفاق احمد کی تصنیف زاویہ آجکل میرے زیرِ مطالعہ ہے کہ میرے محترم استاد پروفیسرڈاکٹر منظور الٰہی طاہر صاحب نے مجھے تاکید کی تھی کہ ضرور پڑھنا۔ تو زاویہ کے مضمون “احکامِ الٰہی “ سے اقتباس ملاحظہ فرمائیے میرے خیال میں واقعی احکامِ الٰہی کی بجائے افعالِ الٰہی کی طرف متوجہ ہوچکے ہیں یا کردیے گئے ہیں حالانکہ یہ ہماری حیثیت نہیں ہے۔