فوڈ ٹرک

محمدصابر نے 'کچن کارنر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 14, 2020 5:08 صبح

  1. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,153
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    کرونا نازل ہوا تو دفتر گھر پر شفٹ کرنا پڑا۔ بہت شروع میں ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ یہ لمبا چلے گا۔ اس لئے پہلے ہفتے میں ہی تعلیمی سرگرمیوں کو مائیکروسافٹ ٹیمز پر شفٹ کیا اور اس وقت سے جولائی کے آخر تک سولہ سولہ گھنٹے ہی کام کیا۔ دوسری طرف کچھ آمدن میں کمی ہوئی تو سوچا کہ ہم پانچوں گھر پر ہیں تو ایک ککنگ چینل شروع کرتے ہیں تا کہ کچھ آمدن میں اضافہ ہو۔ شروع میں عکس بندی، تدوین اور ان کو نشر کرنے کا سب کام خود ہی کر رہا تھا لیکن اب یہ سارے کام بیٹیوں نے سنبھال لیے ہیں لیکن کچھ ہی عرصے میں اندازہ ہو گیا کہ چینل کھولنے کا خیال ہر دسویں شہری کو آیا ہے اور چینلز کھمبیوں کی طرح اگ آئے ہیں۔ بہرحال ابھی تک ہمت نہیں ہاری ہے لیکن گوگل نے قوانین بہت سخت کر دیئے ہوئے ہیں۔ اس لڑی کا بنیادی مقصد ایک ہی ہے کہ تھوڑا ویونگ ٹائم بڑھ جائے۔ ثانوی مقاصد میں اپنی اصلاح ، کھانوں کی تراکیب کی فراہمی کے ساتھ آپ کی تفریح بھی ہے۔ کوشش یہی ہے کہ سپیمنگ نہ ہو اس لئے سب تراکیب اسی لڑی میں پوسٹ کرنے کا ارادہ ہے۔ اگر کوئی ترکیب اچھی لگے تو باقی بھی دیکھیں۔ اور اچھی نہیں لگی تو اصلاح فرما دیں کہ کس طرح اس کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 2
  2. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,153
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    جلیبی
     
    • زبردست زبردست × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,153
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
     
    • زبردست زبردست × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    203,239
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    صابر بھائی ایک عرصہ دراز کے بعد آپ کو محفل میں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ گاہے بگاہے چکر لگاتے رہا کریں۔
    بیٹیاں کیسی ہیں؟ شرارتی والی مجھے اکثر یاد آتی ہے۔
    اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ ہمیشہ خوش و خرم رہیں۔
     
    • زبردست زبردست × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  5. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,153
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    میں تو مستقل چکر لگاتا ہوں۔ اور حالات سے باخبر ہوں۔ آپ کے آنے کے بعد بہت سے پرانے لوگ واپس آئے ہیں۔ بس مصروفیت ایسی ہے کہ کسی بھی موضوع کو چھیڑنے سے گریز کرتا ہوں۔ بیٹیاں الحمدللہ ٹھیک ہیں۔ اور یہ ویڈیوز وہی بنا رہی ہیں۔ ان کی بنائی ہوئی ایک ویڈیو پیش خدمت ہے یہ سب سے چھوٹی نے لڑ جھگڑ کر بنوائی تھی۔
     
    • زبردست زبردست × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. ظفری

    ظفری لائبریرین

    مراسلے:
    11,769
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Question
    خوشی ہوئی محمد صابر بھائی آپ کو عرصہ بعد دیکھ کر :)
     
    • زبردست زبردست × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    203,239
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ماشاء اللہ، دیکھی ہے ویڈیو۔ بہت اچھی لگی۔
    یہ سب کچھ بنانا انہیں اسکول میں سکھایا جاتا ہے یا گھر میں اپنی ماما سے سیکھتی ہیں؟

    آپ محفل میں آتے ہیں تو اپنے نشان پا بھی چھوڑ جایا کریں کہ آپ کی آمد کا علم ہو سکے۔
     
    • زبردست زبردست × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    13,026
    جھنڈا:
    Pakistan
    کس کی کمر پر؟؟؟
     
    • زبردست زبردست × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  9. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    203,239
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اردو محفل کے فرش پر بادشاہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  10. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,071
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    بہت اچھی کوشش ہے۔ اگر آنلائن کام کرنا ہے تو ای کامرس (جیسے فیس بک پر پیج بنا کر) چیزیں سیل کرنے کا سوچیں۔ اس میں کچھ سرمایہ چاہیے، اور آئیڈیا (یعنی کیا بیچنا ہے)، کچھ مہینوں کی محنت سے پھل ملنے لگتا ہے۔
     
  11. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    9,768
    موڈ:
    Cheerful
    پروڈکشن کوالٹی کافی عمدہ ہے۔
     
    • زبردست زبردست × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,153
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    آپ نے یاد رکھا بہت خوشی ہوئی اور بہت شکریہ ظفری۔ مجھے آپ کو وقتا فوقتا ادھر کا چکر لگاتے دیکھ کر اس سے زیادہ خوشی ہوتی ہے۔ بڑی بیٹی کو آسٹرانومی پسند ہے۔ ابھی تو میٹرک میں ہے لیکن جب وقت آئے گا تو ذہن میں آپ کا نام مشورے کے لئے موجود ہے۔ :) کیونکہ جہاں تک مجھے یاد ہے آپ کی جاب آسٹرونائیٹکل انجینئرنگ تھی۔ خیر وہ وقت ابھی دور ہے۔

    اسکول اتنے اچھے ہو جائیں تو اور کیا چاہیے۔ جب میں پڑھتا تھا تو اس وقت ششم تا ہشتم ایک ووکیشنل مضمون لازمی ہوتا تھا اور میں نے الیکٹریکل وائرنگ پڑھا تھا۔ میں آج بھی سمجھتا ہوں کہ اس سلسلے کو بند کرنا سنگین نوعیت کا جرم ہے۔
    کوشش کروں گا۔

    آنلائن کام تو بہت کیا۔ اس وقت او ڈیسک ہوتا تھا۔ اب اپ ورک ہو گیا تو نوکری کے اوقات بڑھ گئے ہیں۔ یوٹیوب پر موناٹائزیشن کا دیکھا تو قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا اب آگے دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔

    بہت شکریہ۔ کوشش تو کی ہے لیکن اس میں بہت مسائل پیش آتے ہیں۔ خاص کر بینڈنگ (banding) بہت تنگ کرتی ہے۔ ایک ویڈیو بیس بیس گھنٹے لے جاتی ہے۔ ہم دونوں تھک جاتے ہیں اور یہ بچے ہی ہیں جو اتنے صبر کے ساتھ پہلے ویڈیو بناتے ہیں اور پھر اتنی دیر بیٹھ کر مزے سے ایڈٹنگ کرتے رہتے ہیں۔ شاید یہ کام انہیں پڑھائی سے بہتر لگتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,153
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
  14. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,475
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ایک مدت کے بعد محفل کے ایک مہذب اور فعال رکن کو دیکھ کر خوشی ہوئی
    میں نے بھی محفل پر آنا جانا کم کر دیا تھا مگر شمشاد بھائی کی تحریک پر دوبارہ فعال ہوا ہوں
    ماشاء اللہ خیال عمدہ ہے اللہ تعالیٰ مزید برکت اور ترقی عطا فرمائے آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,153
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    بہت شکریہ۔ شمشاد بھائی ایسے ہی خوبصورت انسان ہیں۔ جب خود بھی یہاں سے غائب تھے تب بھی رابطے میں تھے۔ میں تو زیادہ گیمز اور ٹیکنالوجی سیکشن میں پایا جاتا تھا۔ جس میں سے ایک مستقل بند ہو چکا۔ دوسرے کے تالوں کو بھی زنگ لگ چکا۔ :)
     
    آخری تدوین: ‏ستمبر 17, 2020 11:58 صبح
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,153
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  17. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    203,239
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ترکیب تو آسان ہی لگ رہی ہے۔ کوشش کروں گا کہ کل بنا سکوں۔
     
  18. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,153
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    آسان ہونے کے ساتھ بہت مزے کی ڈش ہے۔ آج بھی انڈے کی ہی ایک ڈش کا ارادہ ہے اس کا ذائقہ بھی کمال ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  19. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,153
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
     
    • زبردست زبردست × 1
  20. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    5,297
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    یہ کبھی ہم سے بنی نہیں کوشش کرتے ہیں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر