فوٹو شاپ کریش فائل مسئلہ

ذوالقرنین

لائبریرین
السلام علیکم!
میں فوٹو شاپ میں ایک پروجیکٹ پہ کام کر رہا تھا۔ اچھا بھلا کام جاری تھا کہ بجلی چلی گئی۔ جب دوبارہ آئی، فوٹو شاپ کھولا، فائل کھولنا چاہا تو موصوف یہ ایرر دے رہا تھا۔
Capture123_zps00f3c6e9.png

اس فائل پر اچھا خاصا کام ہو رہا تھا۔ مسئلے کے حل کے لیے گوگلنگ کیا لیکن اچھی خاصی مایوسی ہوئی کہ اس مسئلے کا کوئی حل نہیں۔ یعنی دوبارہ کام کیجئے۔دوبارہ اس پروجیکٹ پہ کام کرنے کے خیال سے ہی مجھے بخار چڑھ رہا ہے۔
فائل سائز 115MB ہے۔ فائل کے سائز سے ہی اندازہ لگائیے کہ کتنا خاصا کام کیا ہے۔
کیا اس مسئلے کا کوئی حل/ دیسی حل ہے؟
 
فہیم

لائبریرین
شاید ابھی بھی یہ فائل کسی اور سافٹوئیر میں امپورٹ ہوسکے۔
لیکن پھر بھی کام تو نہیں آسکے گی کہ لیئر وغیرہ درست نہ آئیں۔
الیسٹریٹر میں امپورٹ مار کر دیکھیں۔
 
پردیسی

محفلین
محترم ہمارے تجربے لے لحاظ سے کوئی حل نہیں۔۔۔
جب تک آپ اس کا جگاڑ ڈھوندنے کی کوشش میں وقت شریف ضائع کریں اس سے بہتر ہے اسی پروجیکٹ کو دوبارہ شروع کر دیں
 
السلام علیکم!
میں فوٹو شاپ میں ایک پروجیکٹ پہ کام کر رہا تھا۔ اچھا بھلا کام جاری تھا کہ بجلی چلی گئی۔ جب دوبارہ آئی، فوٹو شاپ کھولا، فائل کھولنا چاہا تو موصوف یہ ایرر دے رہا تھا۔
Capture123_zps00f3c6e9.png

اس فائل پر اچھا خاصا کام ہو رہا تھا۔ مسئلے کے حل کے لیے گوگلنگ کیا لیکن اچھی خاصی مایوسی ہوئی کہ اس مسئلے کا کوئی حل نہیں۔ یعنی دوبارہ کام کیجئے۔دوبارہ اس پروجیکٹ پہ کام کرنے کے خیال سے ہی مجھے بخار چڑھ رہا ہے۔
فائل سائز 115MB ہے۔ فائل کے سائز سے ہی اندازہ لگائیے کہ کتنا خاصا کام کیا ہے۔
کیا اس مسئلے کا کوئی حل/ دیسی حل ہے؟
اس پاتھ پر مطلوبہ فائل کو تلاش کریں۔فوٹو شاپ یہاں آٹو سیو فائل محفوظ کرتا ہے
C:\Users\[Your username]\AppData\Roaming\Adobe\Adobe Photoshop CS6\AutoRecover
عموماََ یہ آپ کی فائل کا نام اور کوئی منفرد ایکسٹینشن ہوتی ہے۔
 
محسن بھائی! میرے سسٹم میں یہ پاتھ ہے نہیں۔ سرچ کرنے سے بھی نہیں مل رہا۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
ونڈوز سیون پر ایک شیڈو کاپی کا آپشن بھی ہوتا ہے
فائل کی پراپرٹیز میں جا کر پریویس ورژن کو منتخب کریں
یہ آپشن کہاں سے پا سکتا ہوں یعنی پریویس ورژن والا آپشن۔
میں ونڈوز 8 استعمال کر رہا ہوں۔ کیا اس میں بھی یہ آپشن ہے؟
 
ہونا تو چاہیے۔
فائل کی پراپرٹیز میں ہوتا ہے یہ آپشن
رائیٹ کلک کرکے پراپرٹیز منتخب کریں
 
ذوالقرنین

لائبریرین
شاید ابھی بھی یہ فائل کسی اور سافٹوئیر میں امپورٹ ہوسکے۔
لیکن پھر بھی کام تو نہیں آسکے گی کہ لیئر وغیرہ درست نہ آئیں۔
الیسٹریٹر میں امپورٹ مار کر دیکھیں۔
ہونا چاہیے فہیم بھائی! حالانکہ فائل کا تھمب نیل بھی صحیح ہے اور سائز بھی۔ میں ایک بار ضرور کوشش کرنا چاہتا ہوں۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
ذرا یہ لنک چیک کریں۔یہاں فائر ورکس کے ذریعے فائل کو ریکور کرنے کی ٹرک بتائی گئی ہے

http://forums.adobe.com/message/4277429
بہت بہت شکریہ محسن بھائی! فائر ورکس کی مدد سے مجھے فائل دوبارہ مل گیا۔ اگرچہ مکمل فائل ریکور نہیں ہوا لیکن بھاگتے چور کی لنگوٹی ہی سہی، جتنے لیئر گروپس بنائے تھے، وہ تو مل گئے۔ شاید فائل سائز زیادہ ہونے کی وجہ سے پورا فائل ریکور نہیں ہوا۔
ایک بار پھر شکریہ۔
 
بڑی خوشی ہوئی یہ سن کر کہ آپ کا کام ہو گیا:dancing: :redheart:
 
ذوالقرنین

لائبریرین

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بڑی خوشی ہوئی یہ سن کر کہ آپ کا کام ہو گیا:dancing: :redheart:
واہ واہ وقار بھائی بہت خوب۔ جس کام سے گوگل نے انکار کر دیا وہ کام آپ نے کر دیکھایا۔ جزاک اللہ
مجھے بھی بہت خوشی ہوئی ۔ ذوالقرنین بھائی اب آپ کی طرف چائے بنتی ہے محسن وقار علی بھائی کے لیے۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
یہ لیجئے۔ کچھ جھلکیاں۔
امید ہے کام پسند آئے گا۔ اس پروجیکٹ کے لیے پورے سات ہزار ملے ہیں۔

title00_zpsb17d4003.jpg
page00_zps1734b6f7.jpg
page01_zpsfc055613.jpg
gallery01_zps1c0d2ff8.jpg
 
ذوالقرنین

لائبریرین
واہ واہ وقار بھائی بہت خوب۔ جس کام سے گوگل نے انکار کر دیا وہ کام آپ نے کر دیکھایا۔ جزاک اللہ
مجھے بھی بہت خوشی ہوئی ۔ ذوالقرنین بھائی اب آپ کی طرف چائے بنتی ہے محسن وقار علی بھائی کے لیے۔
بالکل کیوں نہیں خرم بھائی!
یہ لیجئے آپ اور محسن وقار علی بھائی! چائے مکمل لوازمات کے ساتھ۔ انجوائے
English-Afternoon-Tea-table-settings-300x225_zps9c114685.jpg
 
Top