گرافکس فوٹوشاپ ایکشنز (Actions) - پہلا حصہ - تعارف

میم نون

محفلین
actionicon.png


- کیا کبھی آپ کو ایسی ضرورت پیش آئی ہے کہ مختلف تصاویر پر ایک جیسا ایفیکٹ لگانا پڑے؟
- کبھی ایسا ایفیکٹ بنایا ہے جس کا طریقہ بہت لمبا ہو اور پھر یہ خواہش ہو کہ اسی کو کسی دوسری تصویر پر لگائیں؟
- کیا آپکے پاس ڈیجیٹل کیمرے سے لی گئیں ہزاروں تصاویر ہیں جو آپ نیٹ پر چڑھانا چاہتے ہیں، لیکن ہر تصویر کا حجم بہت زیادہ ہے اور آپ اسے کم کرنا چاہتے ہیں؟
- کیا آپ نے *.psd میں بہت سارے کام کئیے ہیں اور آپ انکا preview کسی کو دکھانا چاہتے ہیں؟

اگر تو آپ کو ایکشن کا استعمال کرنا نہیں آتا اور بیچ پراسیسنگ(Batch Processing) کا علم نہیں، تب تو آپ کو ہر تصویر کو الگ الگ کھول کر ہر تصویر پر تمام اقدامات باری باری کرنے پڑیں گے اور پھر انھیں محفوظ کرنا پڑے گا، اسپر گھنٹوں سے لے کر دنوں تک لگ سکتے ہیں، لیکن ایکشن کی مدد سے وہی کام منٹوں میں کیا جا سکتا ہے۔
ایکشن کو عام طور سے پروفیشنل لوگ ہی استعمال کرتے ہیں حالانکہ اگر اسکا استعمال سیکھ لیا جائے تو فوٹوشاپ کے عام صارفین و شوقین بھی اسے بڑے ہی کارآمد طریقے سے استعمال کر سکے ہیں۔
فوٹوشاپ ایکشن ایک ایسا آلہ ہے جس کی مدد سے ہم پہلے مختلف اقدامات (steps) کو ریکارڈ کرتے ہیں اور پھر فوٹوشاپ سے کہتے ہیں کہ وہ ہمارے لئیے ان اقدامات کو دوسری تصاویر پر کرے۔


1) ایکشن پلیٹ (Action palette)

1actionpalette.jpg


فوٹوشاپ میں ایکشن پلیٹ ہسٹری پلیٹ کے ساتھ ہوتی ہے اور ڈیفالٹ طور پر ہسٹری پلیٹ ہی ظاہر ہوتی ہے، اگر آپ کی ایکشن پلیٹ کسی وجہ سے غائب ہے تو اسے Window – Actions سے فعال کر سکتے ہیں۔


2) ایکشن سیٹ (Action set)
ایکشن پلیٹ میں تمام تر ایکشنز گروپس کی شکل میں ہوتے ہیں، انھیں ایکشن سیٹ (Action set) کہا جاتا ہے، یہ سیٹ ایسے ہی کام کرتے ہیں جیسے کہ فولڈر ہوتے ہیں، تو آپ کوئی بھی ایکشن سیٹ سے باہر نہیں رکھ سکتے بلکہ سیٹ کے اندر ہی رکھنا ہو گا، جبکہ ہر سیٹ میں ایک سے لے کر لا تعداد ایکشنز رکھے جا سکتے ہیں۔

ہر سیٹ کے بائیں جانب ایک تکون موجود ہوتی ہے جس پر کلک کرنے سے وہ کھل جاتا ہے اور اسکے نیچے اس سیٹ میں موجود تمام ایکشنز ظاہر ہوتے ہیں، اس تکون پر دوبارہ کلک کرنے سے سیٹ بند ہو جاتا ہے۔

2folder.jpg


فوٹوشاپ میں کچھ ڈیفالٹ ایکشنز موجود ہوتے ہیں، میرا CS2 ورژن ہے تو اس میں یہ والے ایکشنز موجود ہیں، یہ کافی غیر ضروری ایکشنز ہیں اور میں تو ان میں سے کوئی بھی استعمال نہیں کرتا۔
صرف سی ایس دو میں یہ والے ایکشن ڈیفالٹ طور پر رکھے گئے ہیں جبکہ دوسرے تمام ورژن میں (غالباً ساتویں ورژن سے لیکر سی ایس پانچ تک، ماسوائے سی اسی دو کے) ایک ہی ایکشز ڈیفالٹ طور پر رکھے گئے ہیں، اڈوبی ٹیم کو پتہ نہیں کیا سوجھا کہ انھوں نے ان غیر ضروری ایکشنز کو ڈیفالٹ کر دیا، لیکن لگتا ہے کہ انھیں جلد ہی اس چیز کا احساس ہو گیا تبھی تو سی ایس تین سے دوبارہ پہلے والے ایکشنز کو ڈیفالٹ رکھا۔


3) ایکشن کے کنٹرول
کسی بھی ایکشن کو منتخب کرنے پر اس کے متعلق تمام کنٹرول فعال ہو جاتے ہیں، یہ کنٹرول ایکشن پلیٹ پر نیچے موجود ہوتے ہیں۔

3actioncomands.jpg


دائیں سے بائیں جانب:

- Delete: کسی بھی ایکشن کو حذف کرنے کے لئیے اسے کھینچ کر ٹوکری میں پھینک دینا کافی ہے۔
- Creat new action: نیا ایکشن بنانے کے لئیے
- Creat new set: نیا سیٹ بنانے کے لئیے
- Play selection: منتخب شدہ ایکشن کو استعمال کرنے کے لئیے
- Begin recording: ریکارڈنگ شروع کرنے کے لئیے
- Stop playing/recording: چلتے ہوئے ایکشن کو یا ریکارڈنگ کو روکنے کے لئیے

ان کنٹرولز کی مزید تفصیلات اگلی اقساط میں پیش کی جائیں گی۔


4) ایکشن پلیٹ کے اختیارات
ایکشن پلیٹ کے اوپر دائیں جانب موجود تکون کے نشان پر کلک کرنے سے ایکشن پلیٹ کے اختیارات کھل جاتے ہیں۔

4option.jpg


یہاں پر سرخ رنگ میں موجود اختیارات وہی ہیں جو کہ پلیٹ کے نیچے موجود ہیں۔

سبز، پیلے اور نیلے رنگ میں موجود اختیارات کی تفصیلات انشاءاﷲ اگلے اسباق میں پیش کی جائیں گی۔

یہاں پر یہ بتا دینا ضروری ہے کہ فوٹوشاپ میں صرف ڈیفالٹ ایکشنز ہی موجود نہیں ہیں بلکہ چند مزید سیٹ بھی موجود ہیں، یہ سیٹ یہاں پر گلابی رنگ میں دکھائے گئے ہیں۔

اگلی قسط میں ایکشن کا استعمال

اس سبق کو PDF میں یہاں سے اُتاریں

اپنی دعاؤں میں یاد رکھئیے گا اور اپنے مفید مشوروں سے ضرور آگاہ کیجئیے گا۔
- والسلام
 

میم نون

محفلین
تمام احباب کا پسند کرنے کے لئیے بہت شکریہ۔

لگتا ہے آجکل پاکستان میں امیج شیک کو بلاک کیا جا رہا ہے۔
جن دوستوں کو تصاویر نظر نہیں آرہی وہ پی ڈی ایف اتار لیں، جو کہ میں نے پہلے خط میں لگا دی ہے۔

والسلام
 

محمدعمر

محفلین
تصاویر تو مجھے بھی نہیں نظر آ رہی اس لئے میں نے پی ڈی ایف اتار لی ہے
بہت خوب اب جلدی سے یہ بتا دیں کہ اس ٹیوٹوریل میں کونسا ورژن استعمال کیا ہے؟
 

sayani

محفلین
اسسلام علیكم پی دی اف فائل كا لنك ٹهیك نهیں هے ۔۔۔ پلیز اسے ٹهیك كردیں ۔۔۔ شكریه
 
Top