فونٹ میں تبدیلی کے سلسلے میں گزارش

دوست

محفلین
میں اردو لنک فونٹ میں کچھ تبدیلیاں کرنا چاہتا ہوں۔اصل میں ونڈوز2000 پر تاہوما اردو ٹھیک نہیں دکھا رہا تھا مینو اور باکس وغیرہ میں۔ میں نے اب اردو لنک طےشدہ کے طور پر سیٹ کردیا ہے۔ تاہم اس کی انگریزی سکرپٹ اتنی خوبصورت نہیں۔میں چاہتا ہوں کہ ایریل جو کہ طےشدہ فانٹ بھی ہے دکھانے کے لیے اس کی انگریزی سکرپٹ اس میں شامل کردوں۔کوئی دوست مجھے یہ کرکے دے سکتا ہے یا طریقہ کار بتا سکتا ہے؟؟؟
 

الف عین

لائبریرین
شاکر، کل ہی میں نے اردو نگار فانٹ کی اصلاح کی اور تب ہی خیال آیا کہ تم اردو لنک کی بہت تعریف کرتے ہو۔ ابھی اسے بھی ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔ انشاء اللہ اسے بھی موڈیفائی کر کے ایک نیا دفانٹ بنا دوں گا۔
انگریزی کے گلفس میں کھلے ماخذ فانٹس کے لیتا ہوں۔ اردو نگار فانٹ اس کے تانے بانے میں پوسٹ کرتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
لو بھئ۔ اردو لنک کا نسق روپ پیشَ خدمت ہے۔
اب اس کا نام نگارش کر دیا ہے نگار سے امتیاز کرنے کے لئے۔ تو بن جاؤ شاکر اس کے بیٹا ٹیسٹر )ایا قربانی کے بکرے!!(
 

دوست

محفلین
شاید انگریزی والا حصہ بدلا ہے آپ نے اردو لنک سے۔باقی تو وہی ہے۔
اور انگریزی والا حصہ ہی مجھے پسند نہیں تھا۔اگر اس کے الٹ کام کردیں تو کیا ہی بات ہو۔ورنہ فونٹ ایڈیٹر تو میں نے بھی اتارا ہے اگر اس سے کچھ کرسکا تو۔
 

دوست

محفلین
لیجیے دوستان محفل ہم سے کچھ نہیں ہوسکا۔وہ فونٹ ایڈیٹر توصرف فونٹ کو نصب اور غیر نصب کرنے کے کام آتا ہے۔فونٹ‌میں تبدیلی نہیں ہوسکتی۔
اب کوئی اللہ کا بندہ مجھے بتا دے کہ میں اس کا اور کیا کروں۔میں یہ کرناچاہتاہوں ہر صورت میں۔
اعجاز اختر صاحب ایک بار پھر زحمت کے لیے معذرت کچھ گائیڈ کرسکتے ہیں آپ تو فونٹ بنانے سے واقف ہیں۔
ماشاءاللہ تین فونٹ‌تو ہوچکے ہیں آپ کے۔کونسا پروگرام استعمال کرتے ہیں اور اس بارے کچھ رہنمائی بھی عین نوازش ہوگی۔
 

الف عین

لائبریرین
میں تو ہائی لوجک کا فانٹ کرئیٹر پروگرام استعمال کرتا ہوں۔ یہ اگرچہ شئر وئر بلکہ ٹرائل وئر ہے لیکن شاید 75 دن تک چلتا ہے۔ اور میرے پاس آفس میں تین آپریٹنگ سسٹمس ونڈوز کے ہی ہیں اور اس کا فولڈر فلیش ڈرائیو میں کاپی کر رکھا ہے جس سے کام کر لیتا ہوں تو چلتا ہے۔
مگر یہ تو بتاؤ کہ نگارش میں کیا مسائل ہیں اب بھی؟
 

دوست

محفلین
اعجاز صاحب بات وہی انگریزی والی ہے۔اردو سے میں مطمئن ہوں۔انگریزی والی سائیڈ اچھی نظر نہیں آتی میں اسے لاگو کرکے دیکھ چکا ہوں۔شاید یہ آزاد مصدر گلائف وغیرہ استعمال کرنے کی وجہ سے ہے۔تاہم میرا ارادہ ایریل کے گلائف چرانے کا ہے تاکہ میرا سسٹم اجنبی نظر نہ آئے۔میں آپ کا بتایا ہوا فونٹ کرئیٹر دیکھتا ہوں اگر اس کے انگریزی ہجے بھی دے دیتے تو کیا ہی اچھا تھا۔
 

دوست

محفلین
شکریہ ۔
میں نے اسے پہلے ہی اتار لیا ہے۔
یہ اسی کمپنی کا پروگرام ہے جس کا فونٹ مینجر مجھے راجہ فار حریت نے استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔انھیں مینجر پر کریئیٹر کا مغالطہ ہوا تھا شاید۔لیجیے ابھی مکمل ہوا ہے یہ اب اس کو چلا کر دیکھتا ہوں اگر کچھ کرسکا۔
دعا کیجیے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
شاکر، میں مختلف فانٹس استعمال؛ کر کے اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اب تک کوئی بھی فانٹ ایسا نہیں ہے جس میں سارے ضروری کیریکٹرس ہوں۔ کسی میں تخلص کا نشان نہیں ہے تو کسی میں صلی اللہ علیہ وسلم کا۔ ادھر میں اردو لنک کو پسند کرنے لگا تھا لیکن کل یہ تجربہ ہوا کہ اس میں بھی ’ۂ ‘ غائب ہے اور اسی طرح گول ت کی بجائے موج دار ہ ہے دو تقطوں کے ساتھ۔ اس کو میں ’نگارش‘ میں کوشش کرتا ہوں لیکن ساتھ ہی مصرعے کا نشان اس میں ہے ہی نہیں۔ اور کسی کیریکٹر کا اضافہ کرنا ہو تو میرے خیال میں مس والٹ کا سہارا لینا ہی پڑے گا۔ جب تم بھی فانٹ بنانے پر جُٹے ہو تو والٹ بھی م س سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر لو اور دیکھو۔ مجھے اسے استعمال کرنا مشکل لگا تو میں نیا فانٹ بنانے کی جگہ گلف کاپی اور پیسٹ کر کے ہی کام چلاتا ہوں۔ والٹ ہی ہے جو لے آؤٹ ٹیبل بناتا ہے، فانٹ کرئیٹر پروگرام نہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
(ایک یہ معلومات بھی دے دوں کہ FCP4 میں ایف 5 سے فانٹ ٹیسٹ کر سکتے ہیں عربی سکرپٹ سلیکٹ کر کے۔ اور کی بورڈ اردو ہو تو اردو ٹائپ بھی کر سکتے ہیں لیکن یہ آلٹ جی آر کنجی کو سپورٹ نہیں کرتا)
 

دوست

محفلین
میرے ساتھ تو یہ ہورہا ہے کہ دو بار فونٹ کریئیٹر اتار چکا ہوں دونوں بار کرپٹ فائل نکلی۔شاید ڈاؤنلوڈ مینجر میں‌ خرابی ہے۔آزاد کے لالچ میں ٹرو ڈاؤنلوڈر استعمال کررہا تھا مگر اس نے مزہ نہیں دیا ہر فائل کرپٹ کی۔اس پروگرام کی بھی جگہ بتا دیجیے گا۔جس کا آپ فرما رہے تھے۔
اردو لنک میں بہت سارے کریکٹر موجود ہیں باقی فونٹس کے مقابلے میں یہ بہت بہتر ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ایک اوپن سورس سدافٹ وئر بھی ہے، سوفٹی کے نام سے اسے گوگل کرو۔ میں روابط دینے میں بہت کمزور ہوں۔ اور ادھر نیٹ بھی بہت سلو ہے دفتر میں بھی آج کل۔
بہر حال میں نے نگارش کو مزید تبدیل کیا ہے۔ اور اس میں انگریزی تو ایریل کی طرح ہی ہے )یہ گارگی ہندی فانٹ سے لی تھی میں( بہر حال اس کو بھی اپ لوڈ کر رہا ہوں۔ پہلے تم دیکھ لو پھر دوسری جگہ یاہو گروپ میں پوسٹ کروں گا۔
یہاں اپ لوڈ نہیں ہو پا رہی ہے فائل۔ تم اپنا ای میل ذ پ کر دو تو میں بھیج دوں۔ ذ پ میں بھی فائل اپ لوڈ نہیں ہوتی اکثر۔
 

دوست

محفلین
میری پروفائل سے یہ مل جائے گا۔
true.friend2004@gmail.com
جی میل کا پتا یہ ہے۔
بہرحال میں ان میں سے ایک آدھ پروگرام اتار کر دیکھتا ہوں۔
فونٹ کرئیٹر تو اب نہیں آزاد ٹرائی کرتا ہوں کیا نام تھا اس کا۔۔
 

دوست

محفلین
سافٹی تو کچھ زیادہ ہی سافٹ ہے صرف 167 کلو بائٹ یہ فونٹ کو کیا کرسکے گا۔
فونٹ کرئیٹر تو 6 میگا بائٹ کا تھا۔
یہ بھی مینجر لگتا ہے۔
 

دوست

محفلین
لیجیے میں‌نے سوفٹی سے پونا گھنٹہ لگا کر اردو لنک کے سارے انگریزی ترسیمے تاہوما سے بدلے فائل کو دوبارہ محفوظ‌کیا۔اس کا وزن 249 سے 222 تک آگیا۔
مگر جب اس کو لاگو کرکے دیکھا تو وہی ڈھاک کے تین پات۔
ویسے ہی آڑھے ٹیڑھے سے حروف نظر آئے مجبورًا اسے ہٹانا پڑا۔
یہ رہا ہمارا تجربہ سوفٹی سے اب فونٹ کرئیٹر سے بھی کسی دن کوشش فرمائیں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
تم جو اردو لنک کی اتنی تعریف کر رہے تھے تو اس کو میں نے بھی تبدیلی کے عمل سے گزارا۔ لیکن پتہ چلا کہ اس میں کچھ گلفس غلط ہیں۔ انتہائی گول ت مثلاً۔ اس کو ٹھیک تو کیا ہے لیکن یہ کچھ اتنا بولڈ نظر آ رہا ہے کہ مزا نہیں آیا۔ اور ہاں، اس میں آ بھی نہیں ہے، محض الف ہے، اسے بھی تبدیل کرنا پڑا۔ مجھ جیسے اناڑی کو بھی یہ بات سمجھ میں نہیں آ رہی ہے کہ جب ایک ہی فانٹ کے گلفس (نفیس نستعلیق یا نوری نستعلیق، اور کبھی نستعلیق لائک فانٹ( مختلف فانٹس کے گلگس میں کاپی پیسٹ کرتا ہوں تو تحریر کیوں مختلف ہوتی ہے۔ اردو نسخ ایشیا تبدیل کرنے پرہمیشہ کچھ ہلکا نظر آتا ہے لیکن نفیس ویب نسخ یا اردو لنک کچھ گاڑھے ہو جاتے ہیں۔ اب میں شہرزاد پر یہ عمل کرنے والا ہوں کیوں کہ وہ کچھ پلکا فانٹ ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
لو یہ شہرزاد تو عجیب فانٹ نکلا۔ ابھی ٹیسٹ کیا تو پتہ چلا کہ یہ ہلکا اس وقت نظر آتا ہے جب فارمیٹ بولڈ ہوتا ہے۔ اسے نارمل کیا تو یہ بولڈ نظر آتا ہے۔ تبدیل کرنے کے بعد دیکھتا ہوں کہ کیا ہوتا ہے۔ ابھی اس کا نام بھی سوچنا ہے۔ نگار اور نگارش تو ہو گیا۔
 
Top