فونِک مائنڈ - اپنی رائے دیجیے

آصف اثر

معطل
کافی عرصہ پہلے راحت فتح علی خان کے گائے گئے کچھ منظوم کلام سے موسیقی یا انسٹرومینٹل ہٹانے کی ضرورت پیش آئی تھی۔
جس کے لیے آڈاسٹی میں کچھ کوششیں کی جو 50، 60 فی صد تک بہتر نتائج دے رہی تھی لیکن مطلوبہ رزلٹ نہ آنے کی وجہ سے کچھ آن لائن سروسز کی تلاش کے دوران مصنوعی ذہانت پر مبنی PhonicMind نامی بہترین سروس کا پتا چلا۔ جس سے کافی حوصلہ افزا نتائج ملے۔ کمپنی کے مطابق یہ دنیا میں اپنے طرز کا پہلا مصنوعی ذہانت پر مبنی ایپلیکیشن ہے۔
یہ دونوں قسم کی سہولیات دیتا ہے:

1۔ آواز کو ہٹانا۔ یعنی صرف موسیقی
2۔ موسیقی کو ہٹانا۔ یعنی صرف آواز

بدقسمتی سے یہ سروس آنلائن اور قیمتا دستیاب ہے، اور آزمائشی طور پر صرف نصف منٹ کی فائل اپلوڈ کی جاسکتی ہے۔ آنلائن خریداری کا تجربہ بھی کبھی نہیں ہوا لہذا مطلوبہ فائلیں ابھی تک پوری ٹیسٹ نہیں کرسکاہوں۔ اگر آپ میں سے کسی کو اس ضمن میں PhonicMind یا کسی اور طرح کا تجربہ رہاہو، تو ضرور آگاہ کیجیے۔

ویب سائٹ:
PhonicMind - AI Online Vocal Remover that WORKS!
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
یہاں وہ کلپس سنے جاسکتے ہیں، جن سے موسیقی کو فونِک مائنڈ الگورتھم کے ذریعے ہٹایاگیا۔

1

اس کے لیے پہلے یوٹیوب سے راحت فتح علی خان کی ویڈیو فائل کو ڈاونلوڈ کرکے MP3 فارمیٹ میں تبدیل اور پھر 30 سیکنڈز کی فائلوں میں تقسیم کرکے PhonicMind پر اپلوڈ کیا گیا۔
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
الحمدللہ۔ کافی کوششوں کے بعد آخر کار ایک سادہ طریقے سے مطلوبہ نتائج تقریبا حاصل ہوگئے ہیں۔
موسیقی کے ساتھ:
موسیقی کے بغیر:
 
کریڈٹ کارڈ۔ یا ان بینکس کا ڈیبٹ کارڈ، جو ڈیبٹ کارڈ سے آنلائن خریداری کی اجازت دیتے ہیں، مثلاً سٹینڈرڈ چارٹرڈ۔
 
آصف اثر

معطل
کریڈٹ کارڈ۔ یا ان بینکس کا ڈیبٹ کارڈ، جو ڈیبٹ کارڈ سے آنلائن خریداری کی اجازت دیتے ہیں، مثلاً سٹینڈرڈ چارٹرڈ۔
کیا میزان بینک یا بینک اسلامی بھی یہ سہولت دیتی ہے، یعنی آنلائن بین الاقوامی خریداری؟
اور کیا آپ نے خود کبھی بیرون ملک سے آنلائن خریداری کی ہے۔
 
کیا میزان بینک یا بینک اسلامی بھی یہ سہولت دیتی ہے، یعنی آنلائن بین الاقوامی خریداری؟
اور کیا آپ نے خود کبھی بیرون ملک سے آنلائن خریداری کی ہے۔
ان بینکس کا نہیں معلوم۔
میں بھائی کا سٹینڈرڈ چارٹرڈ کا ڈیبٹ کارڈ استعمال کرتا ہوں۔
 
فرقان احمد

محفلین
کیا میزان بینک یا بینک اسلامی بھی یہ سہولت دیتی ہے، یعنی آنلائن بین الاقوامی خریداری؟
اور کیا آپ نے خود کبھی بیرون ملک سے آنلائن خریداری کی ہے۔
میزان بینک کے اس ربط پر کچھ معلومات ہیں۔ ایسی کوئی خریداری ہم نے نہیں کی ہے۔
 
آصف اثر

معطل
آج ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے خریداری کے لیے جب فونک مائنڈ پر پرائسنگ کے آپشن چیک کیے تو پتا چلا کہ وہاں پاکستان کا نام و نشان تک نہیں۔ فونک مائنڈ صرف اور صرف پےپال اکاؤنٹ کو سپورٹ کرتاہے اور پاکستان میں پے پال فی الحال دستیاب نہیں۔:thunder:
 
جاسم محمد کوئی متوقع حل؟
 
آصف اثر

معطل
نہیں میرے پاس پے پال اکاؤنٹ ہے۔ میں 5 گانوں کا پیکیج خرید کر مطلوبہ گانے کنورٹ کر سکتا ہوں۔ بشرطیکہ معلوم ہو کہ کرنا کیا ہے :)
دلی شکریہ۔:rose:
میری جانب سے تو فی الحال ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
البتہ دیگر اراکین موقع غنیمت سمجھ لیں!:)
 
Top