فورم کے ممبران کو ٹیگ کریں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
فورم میں ایک نئی فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے پیغامات میں کسی بھی ممبر کے نام سے پہلے @ کا اضافہ کرتے ہیں تو متعلقہ ممبر کو اس کی اطلاع ایک اطلاع نامے کے ذریعے مل جاتی ہے اور اس اطلاع نامے میں متعلقہ پیغام کا ربط بھی شامل ہوتا ہے۔ نیز آپ کے پیغام میں متعلقہ ممبر کا نام بھی ان کے پروفائل صفحےکے ربط میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ کچھ دوست پہلے ہی اس فیچر کا استعمال کر رہے ہیں۔ فی الحال پیغامات میں میں 10 ممبران کو ٹیگ کرنے کی حد مقرر ہے۔ امید کرتا ہوں کہ آپ دوستوں کو یہ فیچر پسند آئے گی، اور اس کا استعمال ذمہ داری کے ساتھ کیا جائے گا۔
والسلام
 
ہمیں کم از کم ایک شخصیت سے اس کے پریشان کن استعمال کا خطرہ ہے۔ اگر ایسی نوبت آئی تو شاید کوڈ میں کچھ تبدیلیاں کرنی پڑیں۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابھی دراصل یہ فیچر کی کچھ ضروری فیچرز مسنگ ہیں۔ مثال کے طور پر ایسی آپشنز کہ نظر انداز کردہ ممران کی جانب سے ٹیگ بلاگ کرنا یا صرف اپنے دوستوں کے حلقے کی جانب سے ٹیگ وصول کرنا۔ بہرحال امید کرتا ہوں کہ وقت کے ساتھ یہ فیچرز بھی دستیاب ہو جائیں گی۔
 
بہت اچھا فیچر ہے بھائی ۔ اس سے ہم کسی بھی ممبر کو کال کرسکتے ہیں جس سے کوئی بات پوچھنی ہو۔ پہلے تو انتظارکرنا پڑتا تھا کہ کب متعلقہ بندے کی نظر ہمارے تھریڈ پر پڑے۔ لیکن ابھی اس فیچر سے کام نسبتا آسان ہوگیا ہے۔

شکریہ
 
Top