فورم کے صفحہ اول کی لمبائی کم کرنے کا ایک طریقہ

نبیل

تکنیکی معاون
اگر آپ کو فورم کے صفحہ اول زیادہ طویل نظر آتا ہے تو آپ اوپر ترجیحات کے ربط پر جا کر Board Layout سلیکٹ‌ کریں اور وہاں Pack sub-categories کو ہاں کر دیں۔ اس سے آپ کو فورم کے صفحہ اول پر صرف فورم اور ان کی سب فورمز کے نام نظر آئیں گے۔ اس طرح کچھ انفارمیشن کم ظاہر ضرور ہو گی لیکن اس سے آپ کو زیادہ نیچے تک سکرول بھی نہیں کرنا پڑے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن چوڑائی کا کیا جائے نبیل۔ کچھ صفھات اچانک بہت چوڑے نظر آتے ہیں اور افقی سکرول بار تک نہیں آتی۔ کوئی تصویر نہ ہونے پر بھی میں اوپیرا میں "نو امیج" منتخب کرتا ہوں تب اکثر پورا صفحہ پڑھنے میں آتا ہے ورنہ بائیں جانب کٹ جاتا ہے۔
 

زیک

مسافر
صفحوں کے زیادہ چوڑا ہونے کی کئی وجوہات ہیں:

1۔ بڑی تصاویر: اس کا علاج ایک تو یہ ہے کہ ارکان زیادہ بڑی تصاویر نہ لگائیں۔ اس کا فائدہ dialup والوں کو بھی ہو گا۔ دوسرا حل ایک MOD نصب کرنا ہے جو کوشش کریں گے کہ کر دیں۔
2۔ لمبے URL: زیادہ‌تر ارکان URL لکھ دیتے ہیں اور اس کا باقاعدہ ربط نہیں بناتے۔ بظاہر یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی اس کو live link بنا دیتا ہے۔ مگر جب وہ بہت لمبا ہو تو صفحے کو بھی چوڑا کر دیتا ہے۔ اس کا حل ارکان ہی کو کرنا ہو گا۔ لمبے URL اس طرح لکھیں:

کوڈ:
[url=http://www.example.com/a/very/long/u/r/l]ربط[/url]

3۔ کچھ ارکان اپنی پوسٹس میں لمبی لکیر کھینچتے ہیں جو صفحے کو چوڑا کر دیتی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
آج پھر فلاک استعمال کر رہا ہوں اور ایک پیغام تو ٹھیک چلا گیا لیکن ایک پیغام کٹ گیا ہے۔ یہ تو فا
 
Top