فورم کا فونٹ

السلام و علیکم

میں اس فورم کے منتظمین کی توجہ اس فورم کے فونٹ پر مبذول کروانا چاہتا ہوں۔
اگر آپ اس لنک کو دیکھیں تو آپکو فونٹ بہت بھلا محسوس ہوگا۔ لہٰذا میری گذارش ہے کہ اس فورم کا فونٹ بھی بدل دیں۔

شکریہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
مشورہ دینے کا شکریہ۔ لیکن معذرت چاہتا ہوں مجھے آپ کی بتائی ہوئی سائٹ کا فونٹ اردو کے لیے بالکل پسند نہیں آیا۔ آپ چاہیں تو یہاں پر فراہم کیے گئے متبادل سٹائل استعمال کر سکتے ہیں جن میں نفیس ویب نسخ یا پاک نستعلیق فونٹ استعمال کیے گئے ہیں، یا اگر آپ فائرفاکس براؤزر استعمال کرتے ہیں تو آپ ویب سائٹ کے لیے اپنی پسند کا فونٹ خود بھی مقرر کر سکتے ہیں۔
 
معذرت چاہتا ہوں مجھے آپ کی بتائی ہوئی سائٹ کا فونٹ اردو کے لیے بالکل پسند نہیں آیا۔
معذرت کی کیا ضرورت ہے، کسی چیز کو پسند یا نا پسند کرنا آپ کا حق ہے۔ لیکن کیا خیال ہے اس پر محفل کے ارکان سے مشورہ کے لیے پولنگ کر لیں ؟
آپ چاہیں تو یہاں پر فراہم کیے گئے متبادل سٹائل استعمال کر سکتے ہیں جن میں نفیس ویب نسخ یا پاک نستعلیق فونٹ استعمال کیے گئے ہیں
میں نے استعمال کیے ہیں لیکن پسند نہیں آیا۔
اگر آپ فائرفاکس براؤزر استعمال کرتے ہیں تو آپ ویب سائٹ کے لیے اپنی پسند کا فونٹ خود بھی مقرر کر سکتے ہیں۔
کیسے مقرر کر سکتے ہیں ؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہاں پر کچھ دوست فائرفاکس استعمال کرتے ہیں، وہ آپ کی اس سلسلے میں بہتر رہنمائی کر سکیں گے۔
 
الف عین

لائبریرین
لیکن ایک پاکستانی۔۔ اس لنک پر جو ہماری ویب ہے، اس کا تو کوئی فانٹ ہے ہی نہیں!! یہ تو محض ٹائمس نیو رومن نظر آ رہا ہے، نہ کوئی فانٹ ڈاؤن لوڈ کا لنک ہے۔
مانا کہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ بہت واہیات فانٹ ہے، لیکن نفیس ویب نسخ تو اچھا ہے، اس میں کیا قباحت ہے۔ ہماری ویب سے تو کئی گنا بہتر ہے۔
اور اگر اس ویب سائٹ پر کوئی فانٹ امبیڈنغ تکنیک استعمال کی گئی ہے تو ان لوگوں کو چاہئے اتھا کہ انٹر نیٹ اکسپلورر کے علاوہ دوسرے براؤزرس استعمال کرنے والوں کو فانٹ دؤن لوڈ کرنے کی ہدایت دیں۔ ایسا کوئی ربط نہیں ہے۔
 
شائید میرے کمپیوٹر میں کچھ مختلف ہے آپ لوگوں کی نسبت۔ مجھے آپ لوگوں کو اسکا سکرین شاٹ بھیجنا چاہیے۔ کیا مجھے اس فورم پر کوئی فائل اپلوڈ کرنے کے اختیارات ہیں ؟
 
میرے بھائی! آپ کے پاس تو اردو کے فونٹس موجود ہی نہیں ہیں، جبھی تو آپ کو اردو ویب تاہوما میں نظر آرہی ہے اور آپ کہہ رہے ہیں کہ برا لگ رہا ہے اس کا فونٹ۔
آپ ذرا اردو کے چند فونٹس ویب پر تلاش کرکے انسٹال کریں پھر دیکھیں، مثلا:
اردو نسخ ایشیا ٹائپ، نفیس ویب نسخ، پاک نستعلیق، وغیرہ وغیرہ۔۔۔
 
Top