فورم کا فونٹ بہت چھوٹا ہے، 10 منٹ سے زیادہ رکنا بہت مشکل ہے فورم پر

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ابو یزید

محفلین
السلام علیکم
میری انتظامیہ سے ایک گزارش ہے کہ فونٹ کے سائز کو بڑا کیا جائے، لنکس، تاریخ اور دیگر آپشنز کو بہت غور سے دیکھنا پڑتا ہے۔ میں آج ہی اس فورم میں داخل ہوا ہوں اور آئندہ بھی آنا چاہتا ہوں۔ مگر فونٹ بہت پریشان کر رہا ہے۔
برائے مہربانی اس پر توجہ دی جائے۔ اس سلسلے میں اگر خدمات کی ضرورت ہو تو میں حاضر ہو۔
جزاک اللہ خیر
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

ابو یزید اردو محفل میں خوش آمدید۔

ابن سعید توجہ فرمائیں۔

ابو یزید آپ کس قسم کی خدمات مہیا کر سکتے ہیں؟

مزید یہ کہ اگر آپ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف دیں تو بات چیت میں آسانی رہے گی۔
 
ابو یزید

محفلین
جی میں تعارف کروانا چاہتا تھا مگر مجھے تعارف کا زمرہ نہیں ملا۔۔
خدمات کہ فونٹ بڑا یا کلر وغیرہ تبدیلی کے لئے۔ لیکن ٹھیک سے فورم کو دیکھا تو ایک چھوٹا سا اختلاف بھی ہے :?
 
ابو یزید

محفلین
جی دیکھا ہے فورم بہت زبر دست ہے۔ لیکن انٹرٹینمنٹ میں جو گانوں کا سلسلہ ہے وہ پسند نہیں آیا۔ کیونکہ گانے سننا حرام ہے اور پھر برائی کو روکنا چاہئے نہ کہ اسے مزید پھیلایا جائے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں سیدھی راہ پر چلائے ۔
آمین۔
 
السلام علیکم
میری انتظامیہ سے ایک گزارش ہے کہ فونٹ کے سائز کو بڑا کیا جائے، لنکس، تاریخ اور دیگر آپشنز کو بہت غور سے دیکھنا پڑتا ہے۔ میں آج ہی اس فورم میں داخل ہوا ہوں اور آئندہ بھی آنا چاہتا ہوں۔ مگر فونٹ بہت پریشان کر رہا ہے۔
برائے مہربانی اس پر توجہ دی جائے۔ اس سلسلے میں اگر خدمات کی ضرورت ہو تو میں حاضر ہو۔
جزاک اللہ خیر
وعلیکم السلام۔
اردو محفل میں خوش آمدید۔

برادر محترم، ہمیں افسوس ہے کہ آُ کو اس فونٹ سائز کے حوالے سے مشتل در پیش ہے۔ در اصل ہم نے کوشش کی ہے کہ جو پڑھنے والا مواد ہوتا ہے مثلاً موضوعات کی فہرست میں عنوانات اور پیغامات کے متن وغیرہ ان سب کو مناسب حد تک بڑا رکھا جائے۔ جو میٹا ڈاٹا ہے وہ سائز میں چھوٹا ہو اور اس کا رنگ بھی پھیکا رہے تاکہ کام کی چیزیں نمایاں ہو کر سامنے آئیں۔ اگر، وقت، مرسل کا نام اور تیگر ایکشن والے روابط کا متن بھی بڑا کر دیا جائے تو اس میں پڑھنے والی چیز گم ہو کر رہ جاتی ہے۔ آپ ایک بڑے اسٹور کی مثال لیں، وہاں آپ جاہیں کہ اسٹور میں موجود ہر چیز کو نمایاں انداز میں دکھا سکیں تاکہ ہر کسی کو ہر چیز لازمی دکھ جائے، تو ایسا ممکن نہیں۔ اسی طرح ویب پر بھی کچھ چیزوں کو نمایاں کرنے کے لئے بعض چیزوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنا ہی پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک مسئلہ اور ہے کہ یہاں لوگ مختلف اسکرین ریزلیوشن کے ساتھ محفل کو دیکھتے ہیں لہٰذا ہمارے لئے ایسا کرنا بے حد مشکل ہو جاتا ہے کہ ایک ہی سائز ہر کسی کے براوزر پروفائل پر فٹ آجائے۔ ویسے آپ کسی بھی ویب پیج کو مجموعی طور پر بڑا کرنا چاہیں تو Ctrl کی دبائے ہوئے + کو دو تین دفعہ دبائیں اس سے صفحہ ژوم آؤٹ ہو جائے گا۔ اس کو لوٹانے کے لئے کنٹرول کے ساتھ منفی کا بٹن دبائیں یا ری سیٹ کرنے کے لئے کنٹرول کے ساتھ صفر کا بٹن۔ :)
 
ابو یزید

محفلین
جی آپ کی بات میں سمجھ رہا ہوں ۔
لیکن
آپ ایک بڑے اسٹور کی مثال لیں، وہاں آپ جاہیں کہ اسٹور میں موجود ہر چیز کو نمایاں انداز میں دکھا سکیں
یہ اسٹور اور فورم میں تو فرق ہے ۔۔ :lol:
یوزر کی نظر تو صرف فورم کے ڈیٹا پر نہیں ہوتی نہ۔ آپشنز کا استعمال بھی تو یوزر کو ہی کرنا ہوتا ہے۔ اگر سائز تبدیل نہ بھی ہو سکے تو کم از کم ان کا رنگ واضع ہونا چاہئے۔
اور سائز بڑا ہونا چاہئے ان کا
جیسے
حالیہ موضوعات تاریخ آغاز
جوابات مناظر
آخری پیغام
وغیرہ
اور ٹاپ مینیو وغیرہ کا سائز بھی بہت چھوٹا ہے۔
اسی طرح
Recent Status Updates

کو تو دیکھنا بہت ہی مشکل ہے۔
شکریہ
 
شمشاد

لائبریرین
جی دیکھا ہے فورم بہت زبر دست ہے۔ لیکن انٹرٹینمنٹ میں جو گانوں کا سلسلہ ہے وہ پسند نہیں آیا۔ کیونکہ گانے سننا حرام ہے اور پھر برائی کو روکنا چاہئے نہ کہ اسے مزید پھیلایا جائے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں سیدھی راہ پر چلائے ۔
آمین۔

برادر اسی لیے کہا ہے کہ آپ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف دیں، پھر آپ سے مراسلت رہے اور آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 
جی آپ کی بات میں سمجھ رہا ہوں ۔
لیکن

یہ اسٹور اور فورم میں تو فرق ہے ۔۔ :lol:
یوزر کی نظر تو صرف فورم کے ڈیٹا پر نہیں ہوتی نہ۔ آپشنز کا استعمال بھی تو یوزر کو ہی کرنا ہوتا ہے۔ اگر سائز تبدیل نہ بھی ہو سکے تو کم از کم ان کا رنگ واضع ہونا چاہئے۔
اور سائز بڑا ہونا چاہئے ان کا
جیسے
حالیہ موضوعات تاریخ آغاز
جوابات مناظر
آخری پیغام
وغیرہ
اور ٹاپ مینیو وغیرہ کا سائز بھی بہت چھوٹا ہے۔
اسی طرح
Recent Status Updates

کو تو دیکھنا بہت ہی مشکل ہے۔
شکریہ

مینو آپشنز ایسی چیز ہیں جو اسٹیٹک ہوتے ہیں اور دو ایک بار استعمال کرنے کے بعد صارفین اس کو پڑھتے نہیں بلکہ اس کی کا مقام ہمارے ہاتھوں کو ذہن نشین ہو جاتا ہے۔ آپ پریشان نہ ہوں، زیادہ وقت نہیں لگے گا عادی ہونے میں۔ مینو بار میں سائز چھوٹا اس لئے رکھا گیا ہے کہ کم ریزولیوش یا کم چوڑائی والی اسکرینز پر مینو بار دو سطروں میں نہ ٹوٹ جائے۔ اس کے علاوہ اردو فونٹ اتنی ویرائیٹی میں موجود ہوتے ہیں کہ لے آؤٹ کو سنبھالنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ویسے محفل کو جمیل نوری نستعلیق فونٹ کے لئے آپٹیمائز کیا گیا ہے، کیا یہ فونٹ آپ کی مشین میں نصب ہے؟ :)
 
ابو یزید

محفلین
جی جمیل نوری موجود ہے۔
میں ایک اور فورم پر بھی رجسٹرد ہوں وہاں بھی کچھ تھیمز پر ایسا مسلہ تھا مگر اب نہیں ہے۔۔
ٹھیک ہے عادت بناتا ہوں ۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مینو آپشنز ایسی چیز ہیں جو اسٹیٹک ہوتے ہیں اور دو ایک بار استعمال کرنے کے بعد صارفین اس کو پڑھتے نہیں بلکہ اس کی کا مقام ہمارے ہاتھوں کو ذہن نشین ہو جاتا ہے۔ آپ پریشان نہ ہوں، زیادہ وقت نہیں لگے گا عادی ہونے میں۔ مینو بار میں سائز چھوٹا اس لئے رکھا گیا ہے کہ کم ریزولیوش یا کم چوڑائی والی اسکرینز پر مینو بار دو سطروں میں نہ ٹوٹ جائے۔ اس کے علاوہ اردو فونٹ اتنی ویرائیٹی میں موجود ہوتے ہیں کہ لے آؤٹ کو سنبھالنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ویسے محفل کو جمیل نوری نستعلیق فونٹ کے لئے آپٹیمائز کیا گیا ہے، کیا یہ فونٹ آپ کی مشین میں نصب ہے؟ :)

سعود بھائی ، آپ نے ایک تھیم کے بارے میں کہا تھا ، کیا وہ کام ہو سکتا ہے ؟ یہ مشکل مجھے ابھی بھی پیش آ رہی ہے ایک دن میں ایک دوسرے سسٹم پر محفل کو دیکھا تھا وہاں نستعلیق فونٹ نہیں تھا تو اردو محفل فورم بہت آسان تھا وہاں میرے لیے براؤز کرنا اور میں مسلسل کئی گھنٹے تک چیک کیا لیکن تھکن نہیں ہوئی لیکن اپنے سسٹم پر میں بہت جلد تھک جاتی ہوں انھی صفحات کو دیکھتے ہوئے اور پھر دلچسپی ختم ہونے لگتی ہے ۔
 
اس ویک اینڈ ہمارے ٹو ڈو لسٹ میں ایک نسخ تھیم شامل ہے۔ :)
 
ظفری

لائبریرین
جی دیکھا ہے فورم بہت زبر دست ہے۔ لیکن انٹرٹینمنٹ میں جو گانوں کا سلسلہ ہے وہ پسند نہیں آیا۔ کیونکہ گانے سننا حرام ہے اور پھر برائی کو روکنا چاہئے نہ کہ اسے مزید پھیلایا جائے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں سیدھی راہ پر چلائے ۔
آمین۔
پھر موسیقی کے زمرے جانےسے گریز کیجیئے گا ۔ ممکن ہو کہ وہ آپ کے لیئے مضرِ " صحت " ہو ۔
باقی کی شکایات کا سعود بھائی نے حل کے ساتھ وجوہات بھی بیان کردی ہیں ۔
بہرحال محفل پر خوش آمدید
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پھر موسیقی کے زمرے جانےسے گریز کیجیئے گا ۔ ممکن ہو کہ وہ آپ کے لیئے مضرِ " صحت " ہو ۔
باقی کی شکایات کا سعود بھائی نے حل کے ساتھ وجوہات بھی بیان کردی ہیں ۔
بہرحال محفل پر خوش آمدید

O God , I just cant resist myself to comment about ...​
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی بھی صحیح کہہ رہے ہیں۔

بھائی آپ نے آج ہی اردو محفل میں شمولیت اختیار کی ہے اور پہلے ہی پیغام میں فتوئے دینے شروع کر دیئے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top