فورم پر سیشن Session کے مسائل

نبیل

تکنیکی معاون
ہمارے دوست شمشاد کو فورم پر ایک مسئلہ لاحق ہے کہ انہیں ایک مرتبہ لاگ ان ہونے کے باوجود پیغامات پوسٹ کرنے کے لیے بار بار لاگ ان کرنا پڑ رہا ہے۔ مجھے ابھی تک اس مسئلے کے حل کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ میں یہ پوچھنا چاہتا تھا کہ کیا کسی اور دوست کو بھی یہ مسئلہ درپیش ہے؟
 

زیک

مسافر
کونسے براؤزر کے ساتھ؟ کونسا آپریٹنگ سسٹم؟ Cookies کے ساتھ یا بغیر؟

مجھے آج اوپرا 8.51 ونڈوز ایکس‌پی پر بار بار لاگ‌ان کرنا پڑ رہا تھا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا مجھے بھی یہ کوکیز سے وابستہ کوئی مسئلہ لگتا ہے۔ فی الحال یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔
 
سلام
گزشتہ دنوں میرے ساتھ یہ مسئلہ تھا مگر ٹھیک ہوگیا ہے۔ اور میں بھی اس کو وقتی سمجھ کرغیرسنجیدہ لیتارہا۔ ورنہ ادھر رپورٹ کردیتا۔
 
ISP تبدیل

یہ مسئلہ ایک دفعہ مجھے درپیش آیا تھا۔ یعنی ایک صفحے سے دوسرے صفحے پر جائیں تو لاگ آؤٹ۔ ککیز سے اس کا تعلق نہیں لگتا کیونکہ اگلے روز یہ مسئلہ عنقا تھا۔ براؤزر کا بھی مسئلہ نہیں کیونکہ وہ بھی میں نے فوراً سوئچ کرکے دیکھا تھا۔ میرا مشورہ ہوگا کہ ISP تبدیل کرکے دیکھیں۔
 
Top