فورم میں نئے زمرہ جات کے لیے تجاویز!

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ذیل کے روابط پر دو نئے فورم سیٹ اپ کر دیے ہیں:

اردو بلاگنگ
روز مرہ کے معمولات سے

ایک اور اہم تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ ورڈپریس کا اردو ترجمہ فورم کا نام تبدیل کرکے "اردو پریس کی ڈیویلپمنٹ" کر دیا گیا ہے اور اسے ڈیویلپمنٹ فورمز میں شامل کر دیا گیا ہے۔
 
اردو بلاگنگ کا زمرہ شامل کرکے میری دلی خواہش پوری کردی۔ آج ایک دوسرے فورم پر بھی یہی درخواست کرکے آیا تھا کہ اردو بلاگنگ کا زمرہ شامل کردیں۔۔۔ یہ ضروری ہے۔
بہت شکریہ۔
 

تعبیر

محفلین
میں نے ذیل کے روابط پر دو نئے فورم سیٹ اپ کر دیے ہیں:

اردو بلاگنگ
روز مرہ کے معمولات سے


روز مرہ کے معمولات سے میں کیا یا کس طرح کا مواد پوسٹ کرنا ہے :confused:
کچھ آئیڈیا تو دیں کہ اسے میں کب سے زیرو ٹاپکس دیکھ رہی ہوں اور مجھے زیرو صرف پیسوں میں اچھا لگتا ہے باقی کہیں بھی نہیں
کچھ بتائیں تاکہ ابتداء تو کریں


ایک مسئلہ اور وہ یہ کہ انگلش سیکشن میں کوئی بھی فنکشن یا بٹن کام نہیں کر رہا
مجھے اسے خود سے کلر یا سائیز دینی پڑتی ہے جو کہ مجھ نھنی سی جان کے لیے بہت مشکل ہے :( :)
 

زین

لائبریرین
میرے خیال سے ""روزمرہ کے معمولات میں‌سے ""
آپ ایسی تمام تحریریں وغیرہ پوسٹ کرسکتی ہیں‌جن کا تعلق روزمرہ معمولات سے ہو۔ صرف تحریریں نہیں باقی چیزیں بھی
:)
 

طالوت

محفلین
تعارف کے زمرے میں دو ذیلی زمرے بنا دیں :
1۔ اس ہفتے کے مہمان
2۔ آپ کا اوتار اور دستخط
3- انٹرویو (پہلے سے ہی موجود ہے)
باقی دو بھی ایک قسم کے انٹرویو ہی ہیں ۔۔
وسلام
 

تعبیر

محفلین
نبیل جی پلیززززز سالگرہ کی خوشی میں انگلش سیکشن میں جو quotes سیکشن ہے وہاں & image gallery کا اضافہ کر دیں تو مہربانی ہو گی ۔ علیحدہ نہیں بلکہ کوٹس میں ہی امیج والا بھی اضافہ کر دیں :)
 
Top