فورم اپگریڈ

یہ اردو پیکیج میں کوئی اپ گریڈ والا آپشن نہیں ہے کیا ۔ میں نے اسے جب اردو سنٹر پر انسٹال کیا تو اسے چھپاکی نکل آئی ہے ۔ یعنی اب کیا کہوں خود ہی دیکھ لیجئے ۔ اب اس کا حل کیا کرنا ہے مجھے انتظار رہے گا ۔
 
میں اسے ٹرائی کر چکا ہوں اب پرانی فائلز میں سے ڈھونڈ دھونڈ کر اردو فائلز کو کمپائل کر رہا ہوں ۔ تاکہ اسے پہلے والی پوزیشن پر سیٹ کر سکوں ۔ پریڈ ۔ جیسےےےےےےےےےےےےے تھے
 

نبیل

تکنیکی معاون
تو کیا جو پیکج تم نے ڈاؤنلوڈ کیا ہے اس میں اردو لینگویج فائلیں موجود نہیں ہیں؟ اور جب تم بورڈ کی لینگویج اردو پر سیٹ‌ کرتے ہو تو کیا ہوتا ہے؟ پردیسی بھائی کی فورم پر تو یہ صحیح کام کر رہا ہے۔
 
پہلے پیکیج میں انگلش فائلوں کو تبدیل کر کے اردو کیا گیا تھا ۔ اب نیا پیکیج آیا تو اس میں انگریزی فائلوں کو اپ ڈیٹ کیا اور اردو کا نیا فولڈر بنا کر اس میں اردو فولڈر کی فائلیں ڈال دیں اور ڈیفالٹ اردو سیٹ کر دیا ۔ اب کیونکہ انگریزی فائلیں تبدیل ہو چکی ہیں ۔ اور اردو فائلیں بھی ہیں تو کچھ گڑبڑ ہو گئی ہے لگتا ہے ۔
 

زیک

مسافر
فیصل: آپ کے فورم کے ساتھ کئی مسائل لگتے ہیں۔ کیا آپ نے اس وقت اسے انگریزی کی ڈیفالٹ پر کیا ہوا ہے؟

موجودہ فورمز کو اپگریڈ کرنے کا پراسیس کچھ پیچیدہ ہے اس لئے اسے ابھی ہم نے اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی میں شامل نہیں کیا۔ میں اس سلسلے میں آپ کی مدد کر سکتا ہوں۔
 
فورم لینگوئیج کا مسئلہ

لو جی کل کا دن تو میں بڑا زور لگاتا رہا ۔ اور پھر آخر میں ادھر شکایت کر کے چلا گیا۔ سیانے درست کہتے ہیں ٹھنڈے دماغ سے کیا جانے والا کام ہمیشہ کم سے کم مشاکل کا سبب بنتا ہے ۔

فورم پر زبانوں کا یہ مسئلہ حل کیسے ہوا

انگریزی زبان کی مین لینگوئیج فائل میں کریکٹر اینکوڈنگ آئی ایس او ۔1458 یا کوئی اور ہو تو اردو الفاظ ایک مشین لینگوئیج کی صورت نظر آتے ہیں ۔ اسکا سادہ ترین حل ہے کہ مین لینگوئیج فائل کی اینکوڈنگ کو اس میں utf-8 کر لیجئے ۔ بس یہ سادہ سی بات ہے جس نے میرا کل سے توا لگایا ہوا تھا۔ الحمدللہ یہ مسئلہ حل ہوا اب دیکھتے ہیں دیگر مسائل کو اگر کوئی سامنے آئے تو ۔

باقی راوی عیش ہی عیش لکھتا ہے ۔
شکریہ نبیل اور زکریا ۔ انشاء اللہ مزید تکلیفیں دیتا رہوں گا ۔
:shock:
 

نبیل

تکنیکی معاون
تمہارا بھی شکریہ فیصل کہ تم نے اس پہلو کی جانب ہماری توجہ مبذول کرائی۔ انگریزی لینگویج اور ای میل فائلز میں بھی utf-8 انکوڈنگ سیٹ ہونی چاہیے۔ میں وقت ملتے ہی اس سے متعلق ایک ٹکٹ‌کھول دوں گا اور اسے ٹھیک کردوں گا۔
 

زیک

مسافر
فیصل کچھ سمجھ نہیں آئی۔ آپ کے فورم کی ڈیفالٹ زبان اردو تھی اور آپ انگریزی نہیں استعمال کر رہے تھے۔ پھر انگریزی کی encoding سے کیا فرق پڑتا ہے!
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا، فیصل کا مسئلہ وہی تھا جو ہماری فورم کا موجودہ مسئلہ ہے یعنی کہ English سیٹنگ میں ہی اردو لینگویج فائلیں رکھی ہوئی ہیں۔ اردوسینٹر کے تمام یوزرز کی پرسنل سیٹنگز میں English سیٹ‌ ہوئی ہوئی تھی۔ نئی انسٹالیشن کے بعد لینگویج فائلیں الٹ‌ ہو گئیں جس کے باعث مسئلہ درپیش آیا۔ بورڈ کی ڈیفالٹ لینگویج تو تبدیل کر دی گئی لیکن ہر یوزر کو لاگ ان ہونے کے بعد انگریزی ہی نظر آ رہی تھی۔ یوزرز کو خود اپنے پروفائل میں یہ سیٹنگ Urdu کرنی پڑتی ہے۔ ویسے اس کام کا شارٹ کٹ ڈیٹابیس کے ذریعے بھی موجود ہے۔ یعنی تمام یوزرز کی لینگویج سیٹنگ ایک ہی Update سٹیٹمنٹ سے تبدیل کر دی جائے۔
 
Top