فورم اور انتظامیہ

مغل اعظم

محفلین
چند دن ہو گئے اس محفل میں شمولیت اختیار کیے ہوئے مگر کافی اجنبیت محسوس ہوئی یہاں۔ بلکہ کسی حد تک پراسراریت کا عنصر بھی ہے ۔
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اس فورم کے مالکان اور سرکردہ اراکین کون کون ہیں اور ان کے ذمہ کیا امور ہیں؟
یہ بھی اظہار کرنا چاہوں گا کہ کچھ اراکین کا رویہ ذرا عجیب و غریب سا لگتا ہےاور بعض تو اتنی گاڑھی اردو کا استعمال کرتے ہیں کہ پرانی روحوں کےلوٹ آنے کا گمان ہوتا ہے۔
گستاخی یا دل آزاری ہوئی ہو تو پیشگی معذرت۔
 
arifkarim

معطل
چند دن ہو گئے اس محفل میں شمولیت اختیار کیے ہوئے مگر کافی اجنبیت محسوس ہوئی یہاں۔
ظاہر ہے، چند دنوں ہی میں کسی نئی جگہ سے مانوسیت کیسے پیدا ہو سکتی ہے؟ :)
کچھ وقت یہاں صرف کریں۔ مختلف سیکشنز کا مطالعہ کریں۔ یقیناً افاقہ ہوگا :)

میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اس فورم کے مالکان اور سرکردہ اراکین کون کون ہیں اور ان کے ذمہ کیا امور ہیں؟
نبیل ناظم اعلیٰ ہیں
ابن سعید خادم اعلیٰ ہیں
محمد وارث مدیر اعلیٰ ہیں
اسکے علاوہ بھی کئی ممبران ہیں جنکے سپرد فارم کی مختلف ذمہ داریاں ہیں :)

یہ بھی اظہار کرنا چاہوں گا کہ کچھ اراکین کا رویہ ذرا عجیب و غریب سا لگتا ہےاور بعض تو اتنی گاڑھی اردو کا استعمال کرتے ہیں کہ پرانی روحوں کےلوٹ آنے کا گمان ہوتا ہے۔
ہمنے ثقیل اردو کا تو سنا تھا۔ اب یہ گاڑھی اردو کیا ہوتی ہے، یہ نہیں معلوم :)

گستاخی یا دل آزاری ہوئی ہو تو پیشگی معذرت۔
کوئی سوال کرنا گستاخی بھی ہوتا۔ یہ پہلی بار سنا :)
 
aamir zulfiqar

محفلین
ضمن ء الفت کے تقاضوں کی شادمانی ہو۔ ترجمہ: اسیں امید کرنے آں کہ تسی چھیتی گھل مل جاؤ ۔
 
مغل اعظم

محفلین
ہمنے ثقیل اردو کا تو سنا تھا۔ اب یہ گاڑھی اردو کیا ہوتی ہے، یہ نہیں معلوم :)
اسے ثقیل کا مترادف سمجھ لیجئے ۔:p

کوئی سوال کرنا گستاخی بھی ہوتا۔ یہ پہلی بار سنا :)
ہو بھی سکتا ہے۔ دراصل بزرگان صاحبان کسی نو وارد سے اپنے متعلق بات سننا کم ہی پسند کرتےہیں۔
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
ہو بھی سکتا ہے۔ دراصل بزرگان صاحبان کسی نو وارد سے اپنے متعلق بات سننا کم ہی پسند کرتےہیں۔

یہاں ایسے بزرگوں کا گُزر نہیں ہوتا، حوصلہ رکھو برادر۔ ثقیل اردو کوئی نہیں بولتا۔ اس کا بھی یہاں گزر نہیں۔ بلکہ اس محفل کے اساتذہ ہمیشہ بات کرنے میں آسان طرز کو سہل سمجھتے ہیں اور اسی کا درس سیتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ عام بول چال سے تھوڑا سا پرہیز کیا جاتا ہے کبھی کبھی۔ کیوں کہ بہر حال اس محفل پر اولیں مقصد اچھے معیار کی اردو زبان کو سمجھنا اور سیکھنا ہی ہے۔ گپ شپ بھی ہوتی ہے مگر صرف گپ شپ نہیں۔ کہ باتونی لوگوں کے لیئے اور بہت ٹھکانے ہیں۔ پریشان مت ہو کچھ وقت میں مانوس ہو جاؤ گے آپ :) :)
 
جی بہت شکریہ ہمت افزائی کا۔
مجھے اس مراسلے کے اطلاعات نہیں موصول ہو رہے۔
 
مغل اعظم

محفلین
وہاں تو لڑی کی نگرانی ترک کریں لکھا ہے۔ لگتا ہے خود بخود ٹھیک ہو گیا ہے اور اب مجھے اس لڑی کی اطلاعات موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
 
تجمل حسین

جب کسی بھی لڑی میں نیا مراسلہ ارسال کرتے ہیں تو خود کار طور پر اس لڑی کی نگرانی شروع ہوجاتی ہے اور اس وقت تک جاری رہتی ہے جب تک کہ لڑی کی نگرانی خود ترک نہ کردیں۔
 
چند دن ہو گئے اس محفل میں شمولیت اختیار کیے ہوئے مگر کافی اجنبیت محسوس ہوئی یہاں۔ بلکہ کسی حد تک پراسراریت کا عنصر بھی ہے ۔
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اس فورم کے مالکان اور سرکردہ اراکین کون کون ہیں اور ان کے ذمہ کیا امور ہیں؟
یہ بھی اظہار کرنا چاہوں گا کہ کچھ اراکین کا رویہ ذرا عجیب و غریب سا لگتا ہےاور بعض تو اتنی گاڑھی اردو کا استعمال کرتے ہیں کہ پرانی روحوں کےلوٹ آنے کا گمان ہوتا ہے۔
گستاخی یا دل آزاری ہوئی ہو تو پیشگی معذرت۔

بنیادی سطح سے دیکھا جائے تو آپ مندرجہ ذیل نکات کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں۔:)
الف۔ آپ کو لوگوں کے مراسلے سمجھنے میں دقت ہو رہی ہے کیونکہ اکثر مراسلے "گزشتہ سے پیوستہ" ہوتے ہیں۔:bulgy-eyes::bulgy-eyes:
ب ۔ اس فورم کے سرکردہ لوگ کون ہیں اور وہ کرتے کیا ہیں۔:cautious::cautious:
پ ۔ یہاں بعض لوگوں کا رویہ عجیب و غریب محسوس ہوتا ہے۔:sinister::sinister:
ت ۔ آپ کو لوگوں کی زبان عام زبان سے مختلف اور ثقیل لگی۔ :lying::lying:
ٹ ۔ آپ کو ایسا بھی محسوس ہوا کہ، اس محفل میں طلسماتی ماحول ہے جس میں کچھ پرانی روحوں کی موجودگی کا امکان بھی ہے۔:freaked-out::freaked-out:
ث ۔ آپ کو ایسا بھی محسوس ہوا کہ جب آپ یہ باتیں محفل میں بیان کریں گے تو کسی کی دل آزاری ہوگی اور کوئی ایسے صریحاََ گستاخی سمجھے گا۔:eek::eek:

چ ۔ ویسے تو الف ، ب ، د ، ج سے کام چلایا جا سکتا تھا لیکن تحریر میں موجود کرب کو ظاہر کرنے لیے یہ ضروری سمجھا گیا کہ کسی طور دخل اندازی ، اور حروف تہجی میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔:mrgreen::mrgreen:

ج۔ یعنی جواب۔ بھائی مغل اعظم، اپنے تعارف کے دھاگے کو دوبارہ سامنے لائیں ، اس میں جن جن لوگوں نے آپ کو خوش آمدید کہا ہے ان سے علیک سلیک تازہ کریں تو آپ کو بہت کچھ معلوم ہوتا رہے رہے گا۔
اور دوسری بات ، اس قدر فکر فرمانا بھی بے جا محسوس ہوتا ہے ( آسان زبان میں معذرت کے ساتھ : اتنا نہیں سوچتے یار۔:p:p )
بس مختلف زمروں کی سیر کیجیے ، اچھی باتوں کو پسند کیجیئے، اور بس ۔۔ :):)
 
سب سے پہلے تو مجھے اپنے ان کہے احساسات کا آپ سے سن کر حیرت ہوئی مگر حیرت سے کہیں زیادہ مسرت ہوئی کہ الفاظ کے پس منظر میں پوشیدہ جذبات کو سمجھنے والے لوگ بھی موجود ہیں اس محفل میں۔
دراصل پہلے کسی فورم پر اتنے سنجیدہ انداز میں چھپے مزاح اور اس کے برعکس صورت حال سے پالا نہیں پڑا، لہٰذا یہ فکر لاحق ہو گئی کہ اہل ادب حضرات کی محفل میں مجھ سا انسان شاید کوئی کام کی بات کر پائے گا بھی یا انجانے میں کسی گستاخی کی پاداش میں فورم سے کالعدم قرار دے کر سر عام محفل بدر کر دیا جائے گا۔
میں آپ کی نصیحتوں پر عمل کرنی کی پوری کوشش کروں گا۔
شکریہ قبول کیجئے۔
:)
 
Top