فوجی آپریشن ’ضربِ عضب‘ جہاد ہے: فتویٰ

اقبال جہانگیر نے 'آج کی خبر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 23, 2014

  1. اقبال جہانگیر

    اقبال جہانگیر محفلین

    مراسلے:
    1,011
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    فوجی آپریشن ’ضربِ عضب‘ جہاد ہے: فتویٰ
    ڈان اخبار تاریخ اشاعت 23 جون, 2014

    [​IMG]
    [​IMG]
    شمالی وزیرستان میں تعینات پاکستانی فوجی کے سپاہی۔ —. فائل فوٹو اے ایف پی
    اسلام آباد: کل بروز اتوار مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے سو سے زیادہ مذہبی علماء نے شمالی وزیرستان ایجنسی میں دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن ’ضربِ عضب‘ کو جہاد قرار دے دیا۔

    یہ فتویٰ مذہبی اسکالروں کے ایک اجلاس کے بعد جاری کیا گیا، جس کا اہتمام یہاں اتوار کو سنی علماء بورڈ نے کیا تھا۔

    اس فتوے میں سورۂ مائدہ کی 33ویں آیت کا حوالہ دیا گیا ہے، جس کا مفہوم ہے ’’ایک مسلم ریاست کے پُرامن ماحول کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کچل دینا جہاد ہے۔‘‘

    مذہبی علماء نے اس فتوے میں کہا ہے کہ شمالی وزیرستان ایجنسی میں جاری آپریشن کی حمایت کرنا قوم پر لازم ہےاور شریعت کے مطابق اس کی مخالفت سرکشی کے زُمرے میں آئے گی۔

    فتوے میں کہا گیا ہے کہ ریاست کا حق ہے کہ وہ ان باغیوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے، جنہوں نے سینکڑوں معصوم لوگوں کو ہلاک کیا اور اسکولوں، مزاروں، ہسپتالوں وغیرہ کو نشانہ بنایا۔ مزید یہ کہ اسلام انفرادی طور پر جہاد کی اجازت نہیں دیتا۔

    اس فتوے پر علامہ محمود سیالوی، مفتی محمد شرف الدین صدیقی، مفتی لیاقت علی رضوی، مفتی محمد عثمان رضوی، مفتی محمد حنیف عطاری، مفتی محمد عارف چشتی، مفتی خطیب احمد الازہری، مفتی قاری سعید الرحمان، علامہ پیر غلام مصطفٰے شاکر، علامہ عبداللطیف قادری، علامہ خلیل الرحمان قادری، مفتی محمد فاروق چشتی، پیر سید وسیم الحق نقوی ایڈوکیٹ، صاحبزادہ خالد محمود ضیاء، مفتی سلطان قادری، علامہ مجاہد عبدالرسول خان، مفتی محمود ایاز علی سعیدی، مفتی آصف سعید قادری، علامہ نثار علی نوری، مفتی محمود شہباز علی، مفتی محمد احسن نقیبی، مفتی محمد سلیم قادری، ڈاکٹر محمد رضوان احمد رضوی، ڈاکٹر ایاز احمد نعیمی، علامہ محمد شاہد محمود عباسی، علامہ ریاض احمد ہزاروی اور دیگر نے دستخط کیے۔
    http://urdu.dawn.com/news/1006176/fatwa-declares-zarb-i-azb-a-jihad
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 2
    • متفق متفق × 1
  2. اقبال جہانگیر

    اقبال جہانگیر محفلین

    مراسلے:
    1,011
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
  3. فاروق سرور خان

    فاروق سرور خان محفلین

    مراسلے:
    3,197
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Breezy
    سورۃ المائیدہ آیت نمبر 33:
    5:33 ان کی یہی سزا ہے جو الله اوراس کے رسول سے لڑتے ہیں اورملک میں فساد کرنے کو دوڑتے ہیں یہ کہ ان کو قتل کیا جائے یا وہ سولی چڑھائے جائیں یا ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف جانب سے کاٹے جائیں یا وہ جلا وطن کر دیے جائیں یہ ذلت ان کے لیے دنیا میں ہے اور آخرت میں ان کے لیے بڑا عذاب ہے
     
    • متفق متفق × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. خرم انصاری

    خرم انصاری محفلین

    مراسلے:
    161
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ابھی کسی اور موضوع پر تلاش کرتے ہوئے یہ لڑی نظر آئی۔ افسوس ہوا کہ اتنے عرصے سے یہ پوشیدہ از نظر رہی۔
    اس عاجز کا بھی یہی خیال ہے کہ مسجدوں، مزاروں اور بازاروں وغیرہ میں خودکش حملے اور مسلمانوں کا قتل عام کر کے دہشت کو فروغ دینا نیز اس طرح عالمی سطح پر مسلمانوں کی کردار کشی کرنا اسلامی جہاد کے زمرے میں نہیں آتا بلکہ ان سرکشوں کے سر کچل کر امن و امان کی بحالی دراصل جہادِ اسلامی ہے جس کے لیے ہمارے فوجی مسلمان بھائی بفضل اللہ تعالیٰ کوشاں ہیں۔ اللہ عزوجل ان کی کوششیں قبول فرمائے اور جہاد کے اُن جھوٹے دعویداروں کے شر سے عالمِ اسلام کو محفوظ و مامون فرمائے۔ امین بجاہ النبی الکریم الامین ﷺ
    میری ناقص معلومات کے مطابق یہ سب سنی علماء ہیں یا شاید کچھ شیعہ بھی ہوں لیکن وہابیوں و دیوبندیوں میں سے کوئی نہیں۔
     
    آخری تدوین: ‏جولائی 21, 2015
    • معلوماتی معلوماتی × 1

اس صفحے کی تشہیر