فلیش فلیش میں بُک مارک "Add to Favorites" بٹن بنانا

شعیب سعید شوبی نے 'فلیش ٹیوٹوریل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 25, 2007

  1. شعیب سعید شوبی

    شعیب سعید شوبی محفلین

    مراسلے:
    2,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان ، نہایت رحم فرمانے والا ہے۔


    فلیش میں بُک مارک "Add to Favorites" بٹن بنانا
    MAKING BOOKMARK IN FLASH

    اُردو ویب کے عزیز ممبرز!....السلام علیکم!


    انشاء اللہ !۔ ۔ ۔ اس ٹیوٹوریل میں آپ سیکھیں گے:
    ٭۔ ۔ ۔ فلیش میں جاوا اسکرپٹ اور فلیش کی مدد سے بُک مارک ’’Add to Favorites‘‘ بٹن بنانا

    خبردار: خیال رہے کہ یہ بُک مارک صرف انٹرنیٹ ایکسپلورر نامی ویب براؤزر میں ہی کام کرے گا ۔ باقی ویب براؤزرز اس بُک مارک کو نظر انداز کر دینگے! باقی براؤزرز کے لئے آپ کو ایچ ٹی ایم ایل اور جاوا اسکرپٹ بیسڈ بُک مارک بنانا پڑے گا۔ جس کا کوڈ انٹرنیٹ پر بے شمار جگہ دستیاب ہے!

    سب سے پہلے کیا کرنا ہے؟
    ٭۔ ۔ ۔ سب سے پہلے فلیش پروگرام چلائیں اورایک بٹن سمبل تیار کریں۔ ۔ ۔ جس میں لکھا ہو ’’Bookmark Us ‘‘ یا جیسا آپ بہتر سمجھیں!۔ ۔ ۔ تصویر ملاحظہ کریں!


    [​IMG]
    ٭۔ ۔ ۔ اب اس بٹن پر رائٹ کلک کریں اور ایکشن پینل کھولیں۔ اس کے اندر تصویر کے مطابق خانہ پری کریں!
    [​IMG]
    ٭۔ ۔ ۔ ا ب File>Saveمنتخب کر کے اپنے فلیش ڈاکیومنٹ کو bookmark.flaکے نام سے محفوظ کر لیں۔
    ٭۔ ۔ ۔ اب کی بورڈ پر Ctrl+F12 پریس کریں۔ فلیش ایک ایچ ٹی ایم ایل پیج پبلش کر یگا جس میں فلیش مووی بھی موجود ہوگی۔ اگر آپ انٹرنیٹ ایکسپلورر نامی ویب براؤزر استعمال کر رہے ہیں تو آپ دیکھیں گے کہ بُک مارک بٹن پر کلک کرتے ہی درجِ ذیل ڈائلاگ باکس اوپن ہوگا ، جسے OK کرکے اپنی پسندیدہ ویب سائٹس میں شامل کیا جا سکتا ہے!
    [​IMG]
    نوٹ: آپ کی سہولت کے لئے bookmark.fla ، bookmark.swf اور bookmark.html فائلیں اس ٹیوٹوریل کے اختتام پر zip فارمیٹ میں رکھ دی گئیں ہیں ۔جنھیں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے!


    فلیش میں بُک مارک "Add to Favorites" بٹن بنانا“ ٹیوٹوریل مکمل ہوا!


    حرفِ آخر:
    اُمید ہے آپ کو یہ ٹیوٹوریل پسند آیا ہوگا۔ ۔فلیش کے اس ٹیوٹوریل میں ہم نے یہ سیکھا کہ فلیش میں بُک مارک بٹن کیسے بنایا جاتاہے!۔ ۔ ۔ اگر اس ٹیوٹوریل میں کسی بات کی سمجھ نہ آئی ہو تو ضرور پوچھ لیجئے گا!۔ ۔ ۔ انشاء اللہ میں آپ کی ضرور مدد کرونگا!۔ ۔ ۔ اب اگلے ٹیوٹوریل تک کے لیے اجازت۔ ۔ ۔ فی امان اللہ!۔ ۔ ​

    اُردو ویب۔۔۔۔۔شعیب سعید شوبی


    خبردار: یہ " فلیش ٹیوٹوریل " اردو محفل کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔ اس کا مواد نقل کرنے سے قبل اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔
     

    منسلک فائلیں:

    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. kutkutariyaan

    kutkutariyaan محفلین

    مراسلے:
    225
    بہت بہت شکریہ آپکا.....

    اتنی اچھی شیرنگ پر میری جانب سے ’’ شکریہ ‘‘ قبول کریں...
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. پرنس

    پرنس محفلین

    مراسلے:
    30
    بہت زبردست ٹٹوریل لکھا ہے آپ نے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت شکریہ شوبی بھیا۔۔۔
    میں جب اس محفل میں نہیں تھا تو آپ کو فون کیا تھا۔۔۔
    کبھی شرفِ ملاقات بھی عطا کیجئے میں آپ کے گھر سے قریب ہی ہوں۔
    رضامندی کا اظہار مجھے پی ایم / ذپ کر دیجئے گا۔
    والسلام
     

اس صفحے کی تشہیر