فلم جان کارٹر کا ورلڈ ریکارڈ؟

دنیا کی مشہور تفریحی کمپنی والٹ ڈزنی کا کہنا ہے کہ اس کو فلم جان کارٹر سے بیس کروڑ ڈالر کا خسارہ متوقع ہے۔والٹ ڈزنی نے پچیس کروڑ ڈالر کی لاگت سے فلم جان کارٹر تیار کی تھی اور اس کی تشہیر پر مزید دس کروڑ ڈالر خرچ کیے گئے۔
مارک کیرموڈ نے بی بی سی فائیو لائیور پر فلم کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ’فلم میں کہانی سمجھ سے باہر ہے، کردار نگاری طفلانہ ہے، دو گھنٹے سے زائد دورانیے کی فلم بیزاری، بیزاری اور صرف بیزاری ہے۔
اس فلم نے دنیا بھر کے سینما گھروں سے صرف ایک سو چوراسی ملین ڈالر کا کاروبار کیا جس میں سینما مکان کو تقریباً نصف ملنا ہے۔
اس سے پہلے سب سے بڑی فلاپ ہونیوالی فلموں میں
  1. Cutthroat Island: $147.2 million
  2. The Alamo :$146.6 million
  3. The Adventure of Pluto Nash:$145.9 million
  4. Sahara:$144.9 million
  5. Mars Needs Moms:$140.5 million
قابلِ ذکر ہیں۔
اس لسٹ کے لحاظ سے جان کارٹر ورلڈ ریکارڈ کی حامل ہو سکتی ہے۔
ربط:بی بی سی اردو، نیشنل پوسٹ، دی گارجین
 
شہزاد وحید

محفلین

جان کارٹر تو میں نے ابھی نہیں دیکھی۔ لیکن SAHARA ایک اچھی فلم تھی۔ ویسے یہ ایک بڑے بجٹ کی فلم ہے اس لیئے اس کے فلاپ ہونے پر شور زیادہ ہے ورنہ تو بعض اوقات ایسی ایسی بے ڈھنگی فلمیں نظروں سے گزرتی ہیں کہ فوری طور پر فلم ساز کی دماغی حالت مشکوک نظر آنے لگتی ہے۔
 
ساھارا تو میں بھی دیکھ چکا ہوں اچھی فلم ہے
 
شہزاد وحید

محفلین
جون کارٹر کی ریٹنگ آئی ایم ڈی بی پر تو 7 ہے۔۔۔اس ریٹنگ کی فلم فلوپ کیسے شمار؟؟؟

عام طور پر فلاپ فلم سے مراد وہ فلم ہوتی ہے جو زیادہ پیسے نہ کما سکی ہو۔ بہت سی ایسی فلمیں ہوتی ہے جو ناقدین اور ماہرین یعنی Critics کو تو بے حد پسند آتی ہیں لیکن زیادہ بزنس نہیں کر پاتی تو ایسی فلمیں فلاپ ہی تصور کی جاتی ہیں۔ اور بہت سی فلمیں ایسی بھی ہیں جس پر Critics تھوکنا بھی نہیں پسند کرتے لیکن وہ پیسے کمانے کا ریکارڈ بنا جاتی ہیں جیسے کہ سلمان خان کی "باڈی گارڈ"، "ریڈی" وغیرہ۔یہ فلمیں میعار کے لحاظ سے کچرا ہیں لیکن چونکہ کسی وجہ (سلمان خان) کی وجہ سے پیسہ کمانے میں کامیاب ہو گئی تو ان کو ہِٹ فلم کا درجہ مل جاتا ہے۔ ہالی وڈ میں اس کی مثال Twilight سیریز کی فلموں سے لی جا سکتی ہے۔ Critics ان فلموں کی برائیاں کرتے نہیں تھکتے لیکن اس سیریز کی ہر فلم شاندار بزنس کر جاتی ہے۔
 
آئی ایم ڈی بی کی ریٹنگ عوام کرتی ہے۔ یعنی دیکھنے والے۔۔۔
مجھے پتہ ہے آئی ایم ڈی بی کی ریٹنگ عوام ہی کرتی ہے یعنی دیکھنے والے
وہ دیکھنے والے میرے جیسے بھی ہوتے ہیں جنہوں نے گھر بیٹھ کر پائیریٹ طریقے سے فلم دیکھی ہوتی ہے اور میرے جیسے لوگ ایسی فلم کو 9 یا پورے 10 بھی دے دیتے ہیں۔جبکہ سمجھدار اسے 3،4 دیتے ہیں۔اس طرح مل ملا کر فلم 6،7 ریٹنگ کی حامل قرار پا جاتی ہے
 
محمد امین

لائبریرین

:) :) :)
 
Top