مبارکباد فضہ کاظمی کو مبارک ۔

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ ۔ ۔ اور فضہ آپ دونوں کو اور سب گھر والوں کو ہم سب کی طرف سے اس خوشی کے موقع پر ڈھیر ساری مبارکباد :)

میری بہت سی نیک تمنائیں اور دعائیں فضہ کے لئے ۔




میری مٹھائی ادھاُر رہی ۔ :mogambo:

بوچھی آپ سب کا بہت بہت شکریہ !!
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ بہن

آپ کو اور اُپ کے تمام گھر کے افراد کو میری طرف سے بہت بہت مبارک باد ۔مجھے یہ خبر سن کر بہت خوشی ہوئی۔
فضہ بہن ، اس خوشی کے موقع پر اللہ تعالیٰ سے میری یہ دُعا ہے کے آپ کا ہونے والا ہم سفرِزندگی، آپ کوہمیشہ محبت دے اور خوش رکھے۔ آمین

Fasia.jpg


:D ویسے اگر وہ آپ کو ذرا سا بھی تنگ کرے ان سے کہنا کہ میں ابھی تفسیر بھیا کو کال کرتی ہوں وہ آپ کی پسند کی مٹھائی باجو سے بھجوائیں گے۔کیونکہ باجو پر ابھی تک ان کےموتی چور کے لڈو اُدھار ہیں :grin1:

السلام علیکم بڑے بھیا۔۔۔ اتنا دلچسپ لکھا آپ نے :) میں فضہ سے کہوں گی کہ خود توفیق کرے یہاں آنے کی :)
ہم سب گھر والوں کی جانب سے بہت بہت شکریہ !!
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مبارک ہو فضہ اور شگفتہ۔۔ شاید اس لئے شگفتہ ادھر محفل پر نہیں آ رہی ہیں۔
اللہ سے دعا ہےکہ فضہ کو ازدواجی زندگی کی بلکہ زندگی کی ساری خوشیاں نصیب ہوں دونوں دنیاؤں میں۔

السلام علیکم اعجاز انکل بے حد شکریہ آپ کی اتنی اچھی دعاؤں کے لئے۔

جی اعجاز انکل، مصروفیت رہی ان دنوں میں بلکہ اب تو رہنی ہی ہے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ ، فضہ آپکے لئے کیک میری طرف سے ۔
Congrats.jpg




پھول مناہل کی طرف سے
Mani.jpg



(شگفتہ کہاں ہیں ۔؟ جلدی آئیے اور آنکھوں دیکھا حال بتائیے میں انتظار میں ہو ۔ )

بوچھی ، مناہل دلی شکریہ

بوچھی کیک تو میں رکھ لیا ہے اور مناہل پھول بہت خوبصورت ہیں۔۔۔ تھینکس آ لاٹ


بوچھی پہلے تو باقاعدہ فنکشن ہونا تھا پورے اہتمام سے لیکن پھر حالات کی وجہ سے سادگی سے ہی سب کچھ ۔۔۔ ڈھولکی وغیرہ بھی نہیں رکھی گئی۔۔۔ میں لکھوں گی کچھ تفصیل یہاں۔ پہلے وہاں سے رسم کرنے یہاں آئے کراچی میں اب یہاں سے گئے ہوئے ہیں
میں نہیں گئی۔۔۔ : )
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میرا نہیں۔۔۔باجو کا شکریہ ادا کریں۔ ان کے ہی بتانے پر مجھے پتہ چلا اور ان کے ہی کہنے پر میں نے تھریڈ کھولا۔ہاں، مبارک ان کے کہنے پر نہیں دی۔ :)

ماوراء آپ کا کیوں نہیں آپ کا بھی اور بوچھی کا بھی بے حد شکریہ۔۔۔ بہت خوشی ہوئی آپ سب نے اس خوشی کو بڑھایا۔۔۔
یہ لوگ واپس پہنچ جائیں تو پھر میں تفصیل لکھوں گی یہاں اور بہن کو بھی گھیرتی ہوں :)
 

شمشاد

لائبریرین
شگفتہ آپ کو اور فضہ آپکو بہت بہت مبارک ہو۔

اللہ سے دعا ہے کہ یہ رشتہ آپ کے بہت مبارک ثابت ہو۔
 
Top