فضل اللہ کے ہیڈکواٹر پر فوج کا کنٹرول

نبیل

تکنیکی معاون
حوالہ: فضل اللہ کے ہیڈکواٹر پر فوج کا کنٹرول

جمعرات کی صبح فوج اور فرنٹیر کور کے جوان بڑی تعداد میں مولانا فضل اللہ کے ہیڈ کوارٹر امام ڈھیری میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے اور پورے علاقے کو چاروں طرف سے سیل کیا گیا تھا جبکہ گن شپ ہیلی کاپٹر بھی فضا میں گشت کرتے ہوئے دیکھائی دیے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق امام ڈھیری میں داخل ہونے سے پہلے فوج کی انجینئرنگ ٹیم نے پہلے وہاں سے بارودی سرنگیں ہٹائیں اور علاقہ صاف ہونے کے بعد فوجی دستے مرکز میں داخل ہوئے۔
 

جیہ

لائبریرین
جی ہاں یہ خبر درست ہے۔ کل شام سے یہاں 24 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ ہے۔ البتہ منگورہ شہر میں 4 بجے سے رات 8 بجے تک 4 گھنٹوں کے لیے نرمی کی گئی ہے۔

ایک اور خبر: فوج نے گٹ پیوچار (سوات اور دیر کے درمیان تنگ گھاٹی) جہاں فضل اللہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ موجود ہے، کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
 
Top