فضلِ خدا کا نام ہے فیضان اولیاء

"فضلِ خُدا کا نام ہے فیضانِ اولیاء،
"فرمانِ کِردگار ہے فرمانِ اولیاء،

"وہ جانتے ہیں کیفیتِ بادۂ الست،
"جو پی چُکے ہیں ساغرِ عرفانِ اولیاء،

"ہے بخششِ خُدا کا کرمِ اولیاء کا نام،
"ظلِ خُدا ہے سایۂ دامانِ اولیاء،

"محبوب اور محبّ میں یہاں تفرقہ نہیں،
"واللہ اولیاء ہیں مُحبّانِ اولیاء،

"اے زاہدِ فسردہ اگر شوقِ خُلد ہے،
"آ دیکھ لے بہارِ گُلستانِ اولیاء،

"ہر دل میں اُن کے نور کی پھیلی ہے روشنی،
"وارث علی ہیں شمعِ شبستانِ اولیاء،

"شاہی کی جُستجو نہ تجمل کی آرزو،
"بیدم ہے اِک غلام غُلامانِ اولیاء،

حضرت بیدم شاہ وارثیؒ" رحمۃ اللہ علیہ​
 
Top