فسانۂ عجائب ٹائپنگ کے بارے میں گفتگو

محمد عمر

لائبریرین
اس کتاب میں صفحات کی تقسیم مشکل مرحلہ رہی ہے کیونکہ ایک تو ریختہ سائٹ کے صفحہ نمبر اور داستان صفحہ نمبر کو سمجھنا پڑا، دوسرا دو گروپ میں صفحات تقسیم ہوئے جس کی وجہ سے مسلسل صفحات کا حساب کتاب رکھنا پڑ رہا ہے۔

اگلی کتاب مکمل محفل پر ٹائپ ہو گی تو یہ مسائل نہ ہوں گے۔

صفحے کے عکس میں اوپر کی جانب دائرے کے اندر صفحہ نمبر درج ہے جسے آپ استعمال کرتے ہیں۔ میں نے تو جمع تفریق کے بجائے اس صفحہ نمبر کے حساب سے لکھنا شروع کیا ہے۔ حساب کتاب تو غلط بھی ہو جاتا ہے کبھی کبھار۔ اگر آئندہ کے لیے ریختی کا صفحہ نمبر ہی بہتر رہے گا۔
 

نور وجدان

لائبریرین
داستان کے صفحات 120 سے 200 تک شعیب گروپ نے ٹائپ کر رہا ہے۔ آپ اب 107 کر لیں۔
اس کے بعد 234 اور 235 صفحہ لے لیں۔
آپ ریختہ کی کتاب کا صفحہ نمبر دیجیے بجائے 234 235 کے جو پیج کے ٹاپ پر درمیان میں یعنی مرکز پر لکھا ہے سمجھنے میں آسانی ہوگی
 
صفحات کی تقسیم

قرۃ العین اعوان 50-69
عاطف علی 101 مکمل
جاسمن 102
سیما علی 103-105
106 نامعلوم
نور وجدان 107
اوشو 108
مقدس 109


قرۃ العین اعوان 201-204
اوشو 205 مکمل
206-209 تقسیم نہیں ہوئے یا نامعلوم
صابرہ امین 210 - 215 (210 اور211 مکمل)
عاطف علی 216-217 مکمل
محمد عمر 218 - 229 مکمل
سیما علی 230-231 مکمل
عاطف علی 232-233 مکمل
نور وجدان 234-235
محمد عمر236-244

شمشاد 260 - 299

اس میں اگر کوئی غلطی یا تقسیم غلط ہے تو نشاندہی لازمی کریں۔
 

نور وجدان

لائبریرین
داستان کا صفحہ ۱۰۶ ٹائپ کرکے پوسٹ کردیا ہے میں نے
صفحات کی تقسیم

قرۃ العین اعوان 50-69
عاطف علی 101 مکمل
جاسمن 102
سیما علی 103-105
106 نامعلوم
نور وجدان 107
اوشو 108
مقدس 109


قرۃ العین اعوان 201-204
اوشو 205 مکمل
206-209 تقسیم نہیں ہوئے یا نامعلوم
صابرہ امین 210 - 215 (210 اور211 مکمل)
عاطف علی 216-217 مکمل
محمد عمر 218 - 229 مکمل
سیما علی 230-231 مکمل
عاطف علی 232-233 مکمل
نور وجدان 234-235
محمد عمر236-244

شمشاد 260 - 299

اس میں اگر کوئی غلطی یا تقسیم غلط ہے تو نشاندہی لازمی کریں۔
 

نور وجدان

لائبریرین
صفحہ نمبر ۱۰۶


افسوس، صَد افسوس! اب تک نہ دل کا مُدّعا نکلا جب قریب پہنّچا‘ دیکھا تو دروازہ ہے عالی شان‘سَر بہ اوج فلک کشیدہ، دیدہِ روزگار نہ دیدہ ۔ بس کہ مطلّلا ہے اور لعل و یاقوت اس کثرت سے جڑے ہیں کہ جوہری وہم و گماں میں کھڑے ہیں ۔ شعاعِ آفتاب سے یک رنگی خورشید حاصل ہے.شرمندہ اسکے روبرو بدرِ کامل ہے .یقین ہوا،اب برسر مطلب پہنچا ۔ یہ وہی دروازہ ہے باب امید، جس کا ذکروہ سرخ رو، زمرد لباس کرتا تھا. یہ درگاہِ منزل رسانِ گم کردہ کیا اور خوش ہو کر دوڑا۔ فرد:

وعدہِ وصل چوں شود نزدیک آتشِ شوق تیز تر گردد

غرض افتاں و خیزاں درشہر پناہ پر آیا ۔ دروازہ جواہرنگار رفعتِ فلک دکھاتا، دیوار و در جگمگاتا‘ بلور کی اینٹیں‘ یاقوت کی تحریر‘ ہر خشت مطّلا و مصّفی‘بہشت کی طرح وا ۔ بہ صد فرّو تمکین بنا ۔ جا بجا برج ۔ برنجی و آہنی ڈھلی ہوئی توپیں چڑھیں ۔ گولنداز جوان جوان ‘ بنفشی بادلے کے دگلے پہنے‘گلنار اک پیچے سجے ‘ چست و چالاک توپوں کے بائیں دہنے ٹہل رہے۔ زمین و آسمان ان کی ہیبت سے دہل رہے ' گلی کوچے صاف، خس نہ خاشاک ‘ کثافت سے پاک ۔ دروازے پر پانچ ہزار سوار، لاکھ پیادے، کچھ جا بہ جا چوکی پہرے پر ‘کچھ جنگ کے آمادے۔ چھاؤنی کے طور لینیں بنیں ۔ پیدل
یہ.صفحہ نمبر ۱۰۶
 

محمد عمر

لائبریرین
صفحات کی تقسیم

قرۃ العین اعوان 50-69
عاطف علی 101 مکمل
جاسمن 102
سیما علی 103-105
106 نامعلوم
نور وجدان 107
اوشو 108
مقدس 109


قرۃ العین اعوان 201-204
اوشو 205 مکمل
206-209 تقسیم نہیں ہوئے یا نامعلوم
صابرہ امین 210 - 215 (210 اور211 مکمل)
عاطف علی 216-217 مکمل
محمد عمر 218 - 229 مکمل
سیما علی 230-231 مکمل
عاطف علی 232-233 مکمل
نور وجدان 234-235
محمد عمر236-244

شمشاد 260 - 299

اس میں اگر کوئی غلطی یا تقسیم غلط ہے تو نشاندہی لازمی کریں۔

ص 110 - 119


یہ سُن کر نعرہ مارا، بے چَین ہو کر پکارا کہ اے جوانِ رَعنا! تو نے یہ قِصّہ سُنا ہو گا: زینت تختِ سلطنت، رونقِ شہر، مؤجِدِ آبادی، صاحبِ جاہ و حشمت، مالکِ عِفّت و عصمت انجمن آرا یہاں کی شہزادی تھی۔ شہرۂ جمال بے مِثال اس حور طَلعَت، پری خِصال کا اَز شَرق تا عرب اور جَنوب سے شِمال تک زَبانِ زَد خلقِ خُدا تھا۔ اور ایک جہانِ حُسن کا بیان سُن کر، نادیدَہ اُس کا مُبتَلا تھا۔ آج تک چشم و گُوشِ چَرخِ کَج رفتار نے، بہ ایں گردشِ لَیل و نَہار، ایسی صورت دیکھی نہ سُنی تھی۔ مُرقّعِ دَہر سے وہ تصویر چُنی تھی۔ بہت سے شاہ اور شَہْریار، اُس کے وادِیِ طَلَب میں قدم رکھ کر تھوڑے عرصے میں آوارۂ دَشْتِ اِدْبار، پتھّروں پر مار مار، مصرع: رہ رَوِ اِقلیمِ عَدَم ہو گئے۔

صفحہ 110 تا 119 یہاں پوسٹ ہو چکا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
محب علوی بھائی آپ نے کل جو ۴۰ صفحے دیئے تھے، وہ کلیدی تختے کی گرفت میں لا کر اوپر چھاپ دیئے ہیں۔ ملاحظہ فرما لیں۔

مزید کیا حُکم ہے؟
 

نور وجدان

لائبریرین
مجھے بھی بتائیں اس سے آگے کون سے صفحات ٹائپ کرنے ہیں؟
اوشو صاحب صفحہ ۱۰۶ٹائپ پوگیا، ۱۰۷ میں ٹائپ کرلیتی اور ۲۰۸ آپ کرلیں

کتاب کا ۲۲۲-۲۲۳ ہوگا یا صفحہ نمبر ۱۰۸ ہوگا اصل میں یہ


"یہ سن کر نعرہ مارا " سے شروع ہوتا مولف " پر ختم ہوتا
 

نور وجدان

لائبریرین
ک
صفحہ 208
--------------
رنڈی مُوم کی ناک ہوتی ہے؛ جب گھِر گئی، جدھر پھیرا پھر گئی۔ بندر کی باتوں پر کچھ تعجب ، کچھ تَاَسُف کر کے کہنے لگی: ہنو مان جی! وہ کہانی کیسی ہے، سناؤ مہاراج۔
فسانہ سلطانِ یمن۔ سائل کو سلطنت دے کے غریبِ دِیار ہونا، سوداگر کے فریب سے شہہ زادی کا کھونا۔ پھر بیٹوں کی جُدائی، اپنی دشت پَیمائی۔ آخر سلطنت کا مل جانا، بیٹوں کا آنا، بی بی کا پانا، پھر سوداگر کا قتل کرنا۔
بندر نے کہا: سَر زمین یَمَن میں ایک بادشاہ تھا۔ مُلک اُس کا مالا مال، دولت لازَوال۔ بَخشِندہِ تاج و تَخت، نیک سیرت، فَرخُندہ بَخت۔ جد دم سائل کی صدا گُوشِ حق نِیُوش میں دَر آئی، وہیں اِحتِیاج پکاری: میں بَر آئی۔ یہاں تک کہ لَقَب اُس کا نزدیک و دور "خُدا دوست" مشہور ہوا۔ ایک رُوز کوئی شخص آیا اور سوال کیا کہ اگر تو خدا دوست ہے، تو للہ تین دن کو مجھے سلطنت کرنے دے۔ بادشاہ نے فرمایا: بِسمِ اللہ۔ جو اَراکینِ سلطنت، مسند نَشینِ حکومت حاضِر تھے؛ بہ تاکید اُنھیں حُکم ہوا کہ جو اس کی نافرمانی کرے گا، مَورِدِ عِتاب
ک

کتاب کے یہ صفحات ٹائپ ہوچکے میں نے کتاب کی ترتیب لکھی تھی ساتھ
223 224
 

نور وجدان

لائبریرین
اوشو صاحب صفحہ ۱۰۶ٹائپ پوگیا، ۱۰۷ میں ٹائپ کرلیتی اور ۲۰۸ آپ کرلیں

کتاب کا ۲۲۲-۲۲۳ ہوگا یا صفحہ نمبر ۱۰۸ ہوگا اصل میں یہ


"یہ سن کر نعرہ مارا " سے شروع ہوتا مولف " پر ختم ہوتا
یہ دیکھیے
داستان کا صفحہ الگ سے لکھا
کتاب کا الگ سے
 

اوشو

لائبریرین
:eek::confused::idontknow:
مجھے بہت کنفیوژن ہو رہی ہے۔ :(
مجھے آپ ریختہ کی ویب کا صفحہ نمبر بتا دیں۔ کتاب کا جو بھی صفحہ نمبر ہوا میں پیغام کے ساتھ لکھ دوں گا۔
 
Top