فزکس کے متعلق سوالات اور ان کا حل!

سید ذیشان

محفلین
بھیا 36 وولٹس نکلا ہے۔ ٹھیک ہے ناں؟
مجھے لگتا ہے پہلے میں ٹوٹل کرنٹ کو لگا کر R3 کے اکراس وولٹیج نکال رہی تھی جبکہ یہاں تو دو لوپس ہیں اور کرنٹ ڈیوائیڈ ہوجائے گا ناں
مشکل طریقے سے کر لیا- اب آسان طریقے سے کرو۔ R2 اور R3 ولٹیج ڈیوائڈر بنا رہے ہیں۔ :p
 
محمد سعد

محفلین
انیس الرحمن بھیا یہاں آیئے گا تھوڑی مدد چاہیے۔
مجھے ناں اس سرکٹ میں R3 کے اکراس پوٹینشل فائنڈ کرنا ہے۔ اس طرح کہ پوائنٹA اور B کو اوپن سمجھا جائے یعنی ان کے درمیان جو رزسٹنس ہے وہ ختم کردی جائے تو۔
download.png
اگر صرف پوٹینشل کے فرق کی بات ہو تو اس سے فرق نہیں پڑے گا کہ آپ نقطہ A اور B کے درمیان کوئی مزاحمت رکھ رہی ہیں یا نہیں۔ یعنی اس سرکٹ میں R3 اور R4 دونوں کے پار (اکراس) پوٹینشل کا فرق ایک ہی ہوگا۔ ایسے میں آپ وولٹیج ڈیوائڈر والے فارمولے کا استعمال کر کے یہ مسئلہ نہایت آسانی سے حل کر سکتی ہیں۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Voltage_divider#Resistive_divider
چونکہ R2 کے اوپر والے نقطے اور R3 کے نیچے والے نقطے کے درمیان کا پوٹینشل کا فرق Vt ہی کے برابر ہے۔۔
Vab = R3/(R2+R3) * Vt
Vab = (1500/2500) * 60
Vab = 36 V
شاید ایسا ہی کچھ۔۔۔ o_O
 
سید ذیشان

محفلین
بھیا مجھے کوئی نہیں پتا چل رہا آپ کیسے کہہ رہے ہیں :(
R2 اور R3 کے اکراس 60 وولٹ کا پوٹینشل ڈیفرنس ہے۔ اور یہ ڈفرینس ان دونوں میں ڈیوائڈ ہونا ہے۔ جو اس فارمولہ کے مطابق ہو گا:
V3 = 60*R3/(R2+R3)
جو کہ 36 وولٹ بنتا ہے۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اگر صرف پوٹینشل کے فرق کی بات ہو تو اس سے فرق نہیں پڑے گا کہ آپ نقطہ A اور B کے درمیان کوئی مزاحمت رکھ رہی ہیں یا نہیں۔ یعنی اس سرکٹ میں R3 اور R4 دونوں کے پار (اکراس) پوٹینشل کا فرق ایک ہی ہوگا۔ ایسے میں آپ وولٹیج ڈیوائڈر والے فارمولے کا استعمال کر کے یہ مسئلہ نہایت آسانی سے حل کر سکتی ہیں۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Voltage_divider#Resistive_divider
چونکہ R2 کے اوپر والے نقطے اور R3 کے نیچے والے نقطے کے درمیان کا پوٹینشل کا فرق Vt ہی کے برابر ہے۔۔
Vab = R3/(R2+R3) * Vt
Vab = (1500/2500) * 60
Vab = 36 V
شاید ایسا ہی کچھ۔۔۔ o_O
تھینک یو بھیا :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
R2 اور R3 کے اکراس 60 وولٹ کا پوٹینشل ڈیفرنس ہے۔ اور یہ ڈفرینس ان دونوں میں ڈیوائڈ ہونا ہے۔ جو اس فارمولہ کے مطابق ہو گا:
V3 = 60*R3/(R2+R3)
جو کہ 36 وولٹ بنتا ہے۔
اوکے بھیا
میں نے بھی کرنٹ فائنڈ کرنے کے بعد یہی کام کیا تھا :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
انیس بھیا
R1 اور R2, R3 جو ہیں وہ پیرالل ہیں ناں اس لیے ان کے اکراس پوٹینشل سیم ہی ہوگا۔ جبکہ کرنٹ ڈیوائیڈ ہوگا۔ اس لیے ٹوٹل پوٹینشل جو پہلا نوڈ بن رہا ہے ناں اس کے دونوں طرف سیم ہی لیں گے۔
 
سید ذیشان

محفلین
zeesh بھائی یہاں R1 کو اوپن رکھا گیا ہے کیا؟
سوال یہی تحا کہ اگر R1 نہ ہو تو پھر اس کو حل کریں۔

تدوین: میں R1 کو R سمجھ کر جواب دے بیٹھا۔

R1 کے ہونے سے کرنٹ پر ضرور فرق پڑتا ہے لیکن وولٹیج پر کو اثر نہیں ہوتا۔
 
پھر تو ٹوٹل وولٹیج بھی 60 وولٹ سے کم ہو گی- اس کی وجہ بیٹری کی اندرونی رززٹنس ہوتی ہے۔ یا دوسرے الفاظ میں بیٹری لوڈ اٹھانے کی صلاحیت :)
انیس بھیا
R1 اور R2, R3 جو ہیں وہ پیرالل ہیں ناں اس لیے ان کے اکراس پوٹینشل سیم ہی ہوگا۔ جبکہ کرنٹ ڈیوائیڈ ہوگا۔ اس لیے ٹوٹل پوٹینشل جو پہلا نوڈ بن رہا ہے ناں اس کے دونوں طرف سیم ہی لیں گے۔
واقعی میں اب بوڑھا ہوگیا ہوں۔۔۔:(
 
Top