فزکس کے متعلق سوالات اور ان کا حل!

عائشہ عزیز

لائبریرین
مجھے کچھ دیر ہو گئی آنے میں، آپ کا سوال ابھی تک موجود ہے کیا؟
جی وہ ناں اسی سوال کو حل کرتے ہوئے ہمارے پاس آخر میں double integral 3* dA آتا ہے۔ تو یہاں سرکل کا ایریا معلوم کرنا ہوگا ناں لیکن ہمیں اس کے ریڈیس کے متعلق کوئی انفرمیشن نہیں ہے۔ کیا جو ایکویشنز دی گئی ہیں وہاں سے پتا چل جائے گا کہ ریڈیس کیا ہے؟
 

نمرہ

محفلین
kjhl.png
اس میںcos t اور sin t کے ساتھ 2 آ رہا ہے، یہی اس کا ریڈیس ہے۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
انیس الرحمن بھیا یہاں آیئے گا تھوڑی مدد چاہیے۔
مجھے ناں اس سرکٹ میں R3 کے اکراس پوٹینشل فائنڈ کرنا ہے۔ اس طرح کہ پوائنٹA اور B کو اوپن سمجھا جائے یعنی ان کے درمیان جو رزسٹنس ہے وہ ختم کردی جائے تو۔
download.png
اور اس سرکٹ کی ایکویلنٹ رزسٹنس معلوم کرنے میں مسئلہ ہو رہا ہے۔ جبکہ پوائنٹ A اور B کے درمیان رزسٹنس کو کنسڈر نہیں کیا جائے اور وولٹیج سورس کو شارٹ سرکٹ کردیا جائے۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
zeesh بھیا اور آپی
مجھے کچھ اور بھی پوچھنا ہے
اس سرکٹ کی ایکویلنٹ رزسٹنس کیسے معلوم کریں گے؟
C%2540.png
مجھے لگتا ہے اس سرکٹ میں رزسٹنس ایک اور دو کو سیریز میں حل کریں گے اور پھر تین کے ساتھ پیرالل اور پھر جو رزسٹنس آئے گی اس کو 4 کے ساتھ سیریز۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ایک اور کوئسچن بھی ہے۔

یہ والا سوال ڈائیورجنس تھیورم سے کرنا ہے جس میں ایک ایکویشن x<2 +y<2 +z<2 =1 ایک یونٹ sphere کو ڈیفائن کرتی ہے۔ ہمیں ایک ویکٹر F کی ایکویشن دی ہے اور ہمیں surface integral معلوم کرنا ہے۔
مجھے یہ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ ہم F کا ڈیل اپریٹرک کے ساتھ ڈاٹ پراڈکٹ لیں گے تو ساتھ میں dV ہے ناں تو x , y اور z کی لمٹس کیا لیں گے؟
 

نمرہ

محفلین
پھر سرکٹ میں R1 کا دوسرا سرا بھی گراونڈ ہو گا، رزسٹنس R2|R3 رہ جائے گی اے اور بی کے درمیان۔
 

نمرہ

محفلین
ایک اور کوئسچن بھی ہے۔

یہ والا سوال ڈائیورجنس تھیورم سے کرنا ہے جس میں ایک ایکویشن x<2 +y<2 +z<2 =1 ایک یونٹ sphere کو ڈیفائن کرتی ہے۔ ہمیں ایک ویکٹر F کی ایکویشن دی ہے اور ہمیں surface integral معلوم کرنا ہے۔
مجھے یہ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ ہم F کا ڈیل اپریٹرک کے ساتھ ڈاٹ پراڈکٹ لیں گے تو ساتھ میں dV ہے ناں تو x , y اور z کی لمٹس کیا لیں گے؟
spherical coordinates میں ٹرانسفارم کرنے سے شاید آسان ہو جائے یہ، ایکس وائی زی میں انٹیگریشن لمبی اور پیچیدہ ہو جائے گی ذرا۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
نہیں، جب اس کے دونوں سرے گراونڈ ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ شارٹ ہو گئی ہے۔ آپ اسے سرکٹ سے نکال دیں، کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
تھینک یہ تو آپ نے بہت اچھا پوائنٹ بتایا میں نے اس بارے میں سوچا ہی نہیں۔
تو R2 , R3 کا ایک ایک سرا گراؤنڈ ہے اس لیے ان کو لیں گے؟
 
Top