عدم فرصت کا وقت ڈھونڈ کے ملنا کبھی اجل

سید زبیر نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 6, 2014

  1. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    فرصت کا وقت ڈھونڈ کے ملنا کبھی اجل
    تجھ کو بھی کام ہے ابھی مجھ کو بھی کام ہے

    آتی بہت قریب سے خوشبو ہے یار کی
    جاری ادھر ادھر ہی کہیں دور جام ہے

    کچھ زہر کو ترستے ہیں کچھ مے میں غرق ہیں
    ساقی یہ تیری بزم کا کیا انتظام ہے

    مے اور حرام؟ حضرت زاہد خدا کا خوف
    وہ تو کہا گیا ہے کہ مستی حرام ہے

    اے زلف عنبریں ذرا لہرا کے پھیلنا
    اک رات اس چمن میں مرا بھی قیام ہے

    اے زندگی تو آپ ہی چپکے سے دیکھ لے
    جام عدم پہ لکھا ہوا کس کا نام ہے

    عبد الحمید عدم
     
    • زبردست زبردست × 10
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  2. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    واہ کیا ہی نفیس کلام ہے عدم کا۔۔۔ شراکت کا شکریہ قبلہ سید زبیر صاحب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,523
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    کیا زبردست غزل شریک کی ہے سرکار :)
    لطف آ گیا پڑھ کر
    یہ شعر تو بہت ہی خوب ہیں
    اللہ کریم آپ کو ہمیشہ اپنی رحمت کے سائے میں رکھے آمین
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  4. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    بہت خوبصورت انتخاب
    بہت دعائیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,704
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
  6. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,342
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    واہ۔۔۔ کیا شاندار انتخاب ہے۔۔۔ زبردست۔۔۔

    آتی بہت قریب سے خوشبو ہے یار کی
    جاری ادھر ادھر ہی کہیں دور جام ہے

    کچھ زہر کو ترستے ہیں کچھ مے میں غرق ہیں
    ساقی یہ تیری بزم کا کیا انتظام ہے

    مے اور حرام؟ حضرت زاہد خدا کا خوف
    وہ تو کہا گیا ہے کہ مستی حرام ہے

    واہ واہ۔۔۔۔ لاجواب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. تلمیذ

    تلمیذ لائبریرین

    مراسلے:
    3,914
    موڈ:
    Cool
    اعلیٰ، شاہ جی۔
    عدم بھی ایک یگانہ ٔروزگار ہستی تھے۔
     
    • متفق متفق × 1
  8. امجد علی راجا

    امجد علی راجا محفلین

    مراسلے:
    2,072
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    عمدہ شراکت، خوش رہیں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. حسیب نذیر گِل

    حسیب نذیر گِل محفلین

    مراسلے:
    7,241
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    فرصت کا وقت ڈھونڈ کے ملنا کبھی اجل
    تجھ کو بھی کام ہے ابھی مجھ کو بھی کام ہے
    کچھ زہر کو ترستے ہیں کچھ مے میں غرق ہیں
    ساقی یہ تیری بزم کا کیا انتظام ہے
    بہت عمدہ سرکار۔
     
  10. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,568
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    لاجواب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر